ٹائی پے (جیوڈیسک) تائیوان میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 14 ہو گئی، سیکڑوں افراد زخمی ہیں جبکہ لاپتا افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
تائیوان کے جنوبی علاقے میں جمعے کے روز 6 اعشاریہ 4 شدت کے زلزلے سے تائینان شہر میں کئی عمارتیں تباہ ہوئیں ۔ حکام کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں ایک سترہ منزلہ رہائشی عمارت گرنے کے باعث ہوئیں۔
تائیوان کے سرکاری میڈیا کے مطابق متعدد زخمیوں کو طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے ۔ ریسکیو اہلکاروں نے 340 افراد کو ملبے سے نکال لیا ہے ۔ زلزلے کے بعد 153 افراد تاحال لاپتا ہیں جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔