تائیوان (جیوڈیسک) تائیوان میں آئے زلزلے کے ساتویں روز بھی بلڈنگ کے ملبے تلے دبے لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 82 ہو گئی۔
تائیوان میں آئے 6.7 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں گرنے والی عمارت کے ملبے تلے دبے لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے ریسکیو اہلکاروں کی کارروایئاں جاری ہیں۔
زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 82 ہو گئی جبکہ مزید 42 افراد تاحال لا پتہ ہیں سب سے زیادہ ہلاکتیں سترہ منزلہ ناقص عمارت کے گرنے کے سبب ہوئیں۔
عمارت کے ملبے سے اب تک 80 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں، دیگر لاپتہ افراد کو تلاش کرنے کے لئے بھاری مشینری کی مدد سے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔