تائیوان اور جاپان میں 6.8 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ واپس
Posted on April 20, 2015 By Mohammad Waseem بین الاقوامی خبریں
Earthquake
تائی پے (جیوڈیسک) تائیوان کے ساحلی علاقے اور جاپان کے جنوبی جزیروں میں 6.8 شدت کے زلزلے سے عمارتیں لرز گئیں۔
جاپان میں جاری کی گئی سونامی وارننگ واپس لے لی گئی۔آج تائیوان کے ساحلی علاقے اور جاپان کے جنوبی جزیروں میں 6.8 شدت کے زلزلے نے ہلچل مچادی۔
زلزلے کی شدت کے باعث تائپے میں ایک آفس کی عمارت میں چیزیں ہلتی ہوئی دیکھی جا سکتیں ہیں، پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر کے مطابق سونامی کا خطرہ نہیں۔
جبکہ کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔