تائیوان (جیوڈیسک) تائیوان میں سولِک طوفان کی پیش گوئی کے سبب ہزاروں افراد نے نقل مکانی شروع کر دی ہے جبکہ طوفانی ہواں اور شدید بارشوں کا امکان ہے۔
طوفان کے امکان کے سبب پورے ملک کو الرٹ زون قرار دے دیا گیا ہے اور حساس مقامات پر فوج تعینات کر دی ہے۔ آٹھ ہزار سے زائد افراد نقل مکانی کررہے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان ہفتے کے روز کسی بھی وقت ساحل سے ٹکرا سکتا ہے۔ تائیوان آنے اور جانے والی ایک سو تیرہ فلائیٹ ملتوی کردی گئی ہیں جبکہ نوے فیصد سیاحوں کی بکنگ بھی ملتوی کردی گئی ہیں۔