تائی پے (جیوڈیسک) تائیوان میں دو روز قبل طیارہ حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 35 ہو گئی ہے۔ 31 لاشوں کی شناخت ہو گئی ہے۔
لواحقین کو امدادی رقوم کی فراہمی کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔تائپے میں ڈائریکٹر جنر ل تائیوان سول ایرونوٹک ایڈمنسٹریشن نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ طیارہ حادثے میں مرنے والے تمام 31 افراد کی لاشوں کی شناخت مکمل ہو گئی ہے۔
پہلے مرحلے میں 18 افراد کے لواحقین کو امدادی رقوم دے دی گئی ہیں جبکہ آخری رسومات کے لیے 12 لاکھ تائیوانی ڈالر بھی متعلقہ حکام کو فراہم کردئے گئے ہیں۔