تائیوان کا آبدوز سے دو اینٹی شپ میزائلوں کا کامیاب تجربہ

Taiwan

Taiwan

تائیوان (جیوڈیسک) تائیوان کی بحریہ نے ایک آبدوز سے دو اینٹی شپ میزائلوں کا کامیاب تجربہ کیا ہے، امریکہ سے ہتھیاروں کے حصول کے بعد سے یہ اس قسم کا پہلا تجربہ تھا، یہ بات مقامی میڈیا نے اتوار کے روز بتائی۔

لبرٹی ٹائمز اور یونائیٹڈ ڈیلی نیوز نے نامعلوم نیوی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ہارپون میزائل گزشتہ ہفتے ایک مشق کے دوران ڈچ ساختہ روایتی آبدوز ہائی ہو (سی ٹائیگر) سے چھوڑے گئے۔

تائیوانی بحریہ نے گزشتہ سال دو آبدوزوں کو مسلح کرنے کے لئے میزائلوں کی فراہمی کے عمل کاآغاز کیا تھا ۔بحریہ کے ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ میزائل، جن کی رینج 150 ناٹیکل میل (278کلومیٹر) ہے، اس سے دو آبدوزوں کی حملہ کرنے کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا جو اس سے قبل صرف محدود رینج کے ٹارپیڈوز سے لیس تھیں۔