تائیوانی بحریہ نے غلطی سے سپر سونک میزائل چلا دیا، 1 ہلاک، 3 زخمی

Missile

Missile

تائیوان (جیوڈیسک) تائیوان کی سنٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق نیوی کی کشتی کیوسنگ میں جاری فوجی مشقوں کے معائنے کے دوران گشت کر رہی تھی جہاں سیونگ فنگ تھری نامی میزائل غلطی سے چل گیا۔

میزائل جب فائر ہوا تو اس کا رخ چین کی طرف تھا۔ یہ حادثہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا جب چین میں کمیونسٹ پارٹی کے قیام کی 95 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

میزائل پینگو جزائر میں ملاحوں کی ایک کشتی میں جا گرا جس سے اس کشتی کا تائیوانی کپتان موقع پر دم توڑ گی۔

اس میزائل کی رینج تقریباً 300 کلو میٹر تھی۔ خدشہ ہے کہ یہ واقعہ تائیوان اور بیجنگ کے تعلقات پر منفی اثرات مرتب کرنے کا باعث بنے گا۔