تاجکستان (جیوڈیسک) شمالی علاقوں میں برف کا تودہ گرنے سے 7 افراد ہلاک جبکہ 800 سے زائد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
تاجک حکومت کی ہنگامی حالات سے نمٹنے والی کمیٹی کا کہنا ہے کہ صدر مقام دو شنبہ اور شمالی شہر ہوجاند کے درمیان واقع قومی شاہراہ پر برفانی تودہ گرنے سے 5 اور ہوروگ۔مرغاب نامی سڑک پر دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
علاقے میں اواخر ہفتہ 40 سے زائد مقامات پر برفانی تودے گرنے کے واقعات پیش آئے جس کے نتیجے میں امدادی ٹیموں نے تقریباً 800 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔