فیصل آباد : سنی اتحاد کونسل کے ڈویژنل صدر میاں فہیم اختر نے کہا ہے کہا کہ انجمن تاجراں سٹی فیصل آباد کے صدر عبدلرزاق سکا کا کوئی رخ نہ ہے مفادات کیلئے تاجروں کو استعمال کیا جارہا ہے گھنٹہ گھر چوک میں احتجاجی دھرنا اورشٹر ڈائون ہڑتال انتہائی شرمناک اقدام ہے عام انتخابات میں سنی اتحاد کونسل نے اجتماعی طور پر عوام اور تاجر برادری کو باور کروایا کہ مسلم لیگ کی پالیسیاں عوام کش ہیں مگر اس وقت تاجروں نے مسلم لیگ کی کامیابی کیلئے انوسٹمنٹ تک کی اور آج ذاتی مفاد کو مدنظر رکھ کر حکومت کے خلاف شٹر ڈائون ہڑتالیں کر نے والوں کو شرم آنی چاہیے کہ ماضی میں جو بویا وہ ہی کاٹیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب میں صحافیوں سے کیا۔
انہوں نے کہا کہملک ترقی اور خوشحالی کے لئے حکومت عملی طور پر ناکام ہو چکی ہے ۔ قوم سیلاب میں ڈوبی ہوئی ہے جبکہ حکمران کرپشن کرپشن کا کھیل کر اربوں روپے بیرون ملک منتقل کرنے میں مصروف ہیں ۔ وطن عزیز کرپشن کی لپیٹ میں بری طرح دھنس چکاہے عوام کی کسی سطح پر شنوائی نہیں ہو رہی ہے۔
بجلی ‘ گیس کی قیمتوں میں اضافہ اور ٹیکسوں کی بھر مار نے کاروبار زندگی تباہ کر دلایا مو جودہ حکومت ہر محاز پر عوام کو ریلیف فراہم کر نے میں ناکا م ہو چکی ہے یہی وجہ ہے کہ آج مسلم لیگ ن کی حکو مت بلدیاتی الیکشن کر وانے میں مخلص نہیں کیو نکہ انہیں علم ہے کہ اگر بلدیاتی الیکشن ہو گئے تو ہماری کارکردگی کا پول کھل جائے گا سنی اتحاد کونسل نے بلدیاتی الیکشن کے حوا لہ سے اپنی حکمت عملی طے کر رکھی ہے انشاء اللہ حکومتی امیدواروں کے مقابلے میں اپنے امید وار میدان میں لائیں گے۔