تلہ گنگ کی خبریں 16.09.2013
Posted on September 16, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
بشارت غوری کی پہلی برسی کے موقع پر مرکزی جامع مسجد پلاٹ والی تلہ گنگ میں فقید المثال تاجدار ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے
تلہ گنگ (تحصیل رپو ر ٹر) 19 ستمبر بروز جمعرات بعد نماز عشاء بشارت غوری کی پہلی برسی کے موقع پر مرکزی جامع مسجد پلاٹ والی تلہ گنگ میں فقید المثال تاجدار ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں تلہ گنگ سمیت اس کے گردونواح کے علاقوں لاوہ، پچنند، کوٹ قاضی، کوٹگلہ، لیٹی، بنجرہ، کنہٹ، دندہ شاہ بخاری، سگھر، کھوئیاں، ملتان خورد، شاہ محمد والی، کلر کہار، چکوال، مورت، بڈھیال سمیت دیگر علاقوں سے ہزاروں کی تعداد میں قافلے جمعرات کی شب تلہ گنگ پہنچیں گے اس حوالہ سے بزم کاروان عشق مصطفیۖ تلہ گنگ، القمر ویلفیئر سوسائٹی کے رہنمائوں کی طرف سے مقامی انتظامیہ کے ساتھ مشترکہ لائحہ عمل تیار کیا گیا جس کے تحت پارکنگ انچارج ملک حسن رضا اگرال کو مقرر کردیا گیا۔ گاڑیوں کی پارکنگ سٹی ہسپتال تلہ گنگ کے گرائونڈ جبکہ موٹر سائیکلوں کی پارکنگ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 1 تلہ گنگ میں کی جائے گی۔ اس حوالہ سے سیکورٹی پلان بھی ترتیب دے دیا گیا۔ سیکورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیئے گئے ہیں جس میں مرکزی مسجد پلاٹ والی تلہ گنگ میں جانے والے تمام داخلی و خارجی راستوں پر سیکورٹی اہلکار تعینات کیئے جائیں گے جو مقررہ راستوں سے آنے والے ہر فرد کی مکمل چکنگ کریں گے۔ راستوں اور پنڈال کی نگرانی کے لیئے پلان ترتیب کردیا گیا۔ سیکورٹی انتظامات میں گلی پیر بخاری سے جامع مسجد پلاٹ والی تلہ گنگ کسی بھی قسم کی ریڑھیوں سمیت دیگر افراد کو بیٹھنے یا ریڑھی کھڑا کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ عظیم الشان تاجدار ختم نبوت کانفرنس کی کامیابی کے حوالہ سے فخر اہلسنت الحاج حافظ صابر ایوب، ڈاکٹر حافظ بشیر احمد ملک، علامہ زبیر اسلم چشتی، حاجی محمد عثمان عطاری سمیت جملہ اراکین کی طرف سے شہر بھر میں وکلائ، ٹرانسپورٹرز، مذہبی و سماجی شخصیات سمیت دیگر شعبہ جات سے وابسطہ افراد کو بھرپور دعوت دی جارہی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق تلہ گنگ میں منعقدہ عظیم الشان تاجدار ختم نبوت کانفرنس تلہ گنگ شہر کی ریکارڈ ساز تاریخی کانفرنس ہوگی۔ تاجدار ختم نبوت میں مفتی علامہ محمد حنیف قریشی، پیر سید شمس الرحمان مشہدی خصوصی خطاب فرمائیں گے جبکہ پیر سید آل حبیب علی خان سجادہ نشین دربار عالیہ اجمیر شریف (انڈیا)خصوصی دعا فرمائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک اللہ یار اعوان کے انتقال سے بہت بڑا خلاء پیدا ہوا
تلہ گنگ (تحصیل رپو ر ٹر) ملک اللہ یار اعوان کے انتقال سے بہت بڑا خلاء پیدا ہوا، مرحوم انسان دوستی، اخلاص وفا کے پیکراور اعوانوں کے لیئے روشن چراغ تھے، ان الفاظ کا اظہار ڈاکٹر صداقت ملک نے میڈیا سے بات چیت میں کیا۔ انہوں نے ملک اللہ یار اعوان کے انتقال پر آنے والے معزز مہمانوں کا اہلخانہ کی طرف سے شکریہ ادا کرتے کہا کہ انکی کمی تادیر محسوس ہوتی رہے گی۔ مرحوم اعلیٰ اخلاق، انسان دوست اور نہایت ہی ملنسار تھے۔ انہوں نے مرحوم کی موت کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اڑھائی کروڑ اعوان برادری کے نمائندہ تھے اور کراچی سے پشاور، مظفر آباد سے بنوں اور کوہاٹ تک اعوانوں کے دلوں کی دھڑکن تھے۔ ڈاکٹر صداقت ملک نے لارڈ نذیر احمد، ڈاکٹر بابر اعوان، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، شاکر بشیر اعوان، سردار ممتاز ٹمن، انجم عقیل خان، امجد علوی، ملک حاکمین خان، ملک سلیم اقبال، سردار غلام عباس، سردار
اشتیاق خان فتح جنگ، سردار منصور حیات ٹمن، نوابزادہ زاہد مبارز، نوابزادہ عماد خان کالا باغ، نوابزادہ فواد خان کالا باغ، کرنل سلطان سرخرو اعوان، بریگیڈیئر زمرد شاہین، بریگیڈئر ظفر، بریگیڈئر شیر محمد ملک، ملک خوشنود علی خان، ملک ارشد کو ٹگلہ ،سید ارشا د حسین شا ہ ،چوہدری غلام ربانی، ملک مظہر اعوان، ذکاء اللہ، جسٹس انوار، چوہدری محمد علی، خان فراست خان، ڈاکٹر قاضی محمد انور، ڈاکٹر نثار اعوان لالہ موسیٰ، ڈاکٹر عامر اعوان، ڈاکٹر جاوید ملک، ڈاکٹر زاہد ملک، ڈاکٹر حافظ بشیر احمد ملک، ڈاکٹر نثار احمد، حکیم نثار احمد اور تمام شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے معززین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مرحوم کے لیئے دعائے مغفرت کی اپیل کی۔