تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) موضع نور پور بوائز مڈل سکول کی عمارت 1995 میں منظور کی گئی جو تاحال دیواریں مکمل اور چھت نامکمل ہیں، باقی سکول کی حالت بھی خستہ، محکمہ تعلیم کے اعلی افسران بے خبر اور اہل علاقہ سراپا احتجاج۔تفصیل کے مطابق موضع ٹمن کا سب سے بڑا گا ئو ں نور پو ر تعلیم کی سہو لتیںنا پید اور بچے تعلیم حا صل کر نے کیلئے دردر کی ٹھو کر یں کھا رہے ہیں ۔نور پورتقر یبا 350گھر انے پر مشتمل ہے اور ٹمن سے پا نچ کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے اور یہ دیہا ت بنیادی سہو لیا ت سے محروم ہے ۔یہا ں کی آ با دی کیلئے تقر یباچا لیس سا ل قبل بوائز سکو ل کی عمارت تعمیر کی گئی تھی جو اب خستہ حا لت میں ہے اور اسکی مر مت نہ ہو نے کی وجہ سے بچوں کیلئے خطرہ بن چکی ہے ۔1995میں مڈ ل سکو ل کی عما رت کیلئے فنڈز مہیا کیے گئے تھے جس میں دیواریں مکمل کر لی گئی تھیں اور چھت ابھی تک مکمل نہ ہو سکے ہیں ۔اہل علا قہ نے منتخب نما ئند وں اور محکمہ تعلیم کے اعلی افسران سے اپیل کی ہے کہ نور پور میں بوائز مڈ ل سکو ل کی بلڈ نگ کو فل الفور مکمل کروا یا جا ئے تا کہ ہما رے بچے آ سانی کے سا تھ تعلیم حا صل کر سکیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) جھا ٹلہ تین دن اور جبی شاہ دلا ور دو دن سے ٹرا نسفار مر خر اب ،واپڈا حکا م ٹس سے مس نہیں ،اہل علا قہ سر اپا احتجا ج ۔تفصیل کے مطا بق مو ضع جھاٹلہ میں ٹرانسفارمر جلنے کی وجہ سے تین دن سے بجلی نہیں لیکن واپڈا حکام کو پرواہ نہیںاور علا قہ مکین شد ید پر یشا ن اور واپڈا کے دفتر کے چکر لگا لگا کر تھک گئے ہیں ۔علا قہ مکینو ں کا کہنا ہے کہ واپڈا والو ں سے بار با ر رابطہ کر رہے ہیں لیکن ہما را مسلہ حل نہیں ہو رہا ہے اور اب ہما رے گھر وں میں پا نی کی قلت ہو گئی ہے اور رات کے وقت مچھر کی بھر مار نے ہما ری نیند یں حرام کر رکھی ہیں لیکن واپڈا حکا م اپنی موج مستی میں مگن ہیں ۔ لیکن یہاں تو گنگا ہی الٹی بہتی ہے،صرف جھاٹلہ کا یہ حال نہیں جبی شاہ دلاور کے موتی محلہ کا ٹرانسفارمر بھی دو دن سے خراب پڑا ہے۔جھا ٹلہ اور جبی شاہ دلا ور کے علا قہ مکینو ں نے واپڈا کے اعلی حکا م سے نو ٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے اور اپیل کی ہے کہ خدارا ہما رے ٹرانسفارمر جلد از جلد لگا ئے جا ئیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) صو با ئی وزیر ملک تنو یر اسلم سیتھی نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے پاکستان خوشحال ہو گا، مسلم لیگ ن کی حکومت کا مشن ہے کہ ملک ترقی کی راہوں پر گامزن ہو اسی لئے حکومت پورے ملک میں تعمیر و ترقی کے لئے ہر ممکن کوشاں ہے ۔ بوچھال کلاں واٹر سپلائی سکیم کے لئے سوا تین کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ منظور ہوئی ہے جس سے بوچھال کلاں کے عوام کو پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی انہوں منفی پر وپیگنڈوں کی شد ید الفا ظ میں مذمت کی اور کہا کہ صرف منتخب نمائندے ہی ملک بھر میں ترقیاتی کام کراتے ہیں مگر کچھ لوگ یہ تاثر دے رہے ہیں کہ یہ گرانٹ کسی اور نے منظور کرائی ہے انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ ملک و قوم کے وفادار نہیں ہوتے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے کام کرائیں کسی کی باتوں میں نہ آئیں اس موقع پر واٹر سپلائی سکیم کے لئے یوزر کمیٹی قائم کی گئی جو تمام کاموں میں محکمہ پبلک ہیلتھ کے اہلکاروں کی مدد کریں گے اس موقع پر حاجی ملک عبداخالق نے صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم کا شکریہ ادا کیا کہ قبل ازیں یہ تاثر تھا کہ صوبائی وزیر بوچھال کلاں کا کام نہیں کرتے مگر ان کے دل میں اہلیان بوچھال کے لئے بے پنا ہ ہمدردیاں ہیں بو چھا ل کلا ں کی سر کر دہ شخصیا ت نے صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم سیتھی کا واٹر سپلائی سکیم کی گرانٹ فراہم کرنے پر ان کاتہیہ دل سے شکریہ ادا کیا اور امید ظا ہر کی کہ آ ئند ہ بھی ہما رے بنیا دی کا مو ں کو تر جیحی بنیا دوں پر حل کیا جا ئے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر)مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالدچیمہ نے کہا ہے کہ شہدائے ختم نبوت1953 ء کے مقدس خون کے صدقے سے 1974ء میں پارلیمنٹ میں لاہوری وقادیانی مرزائیوں کو غیرمسلم اقلیت قراردیاگیا،جبکہ1984ء میںامتناع قادیاینیت ایکٹ کے ذریعے قادیانیوں کواسلامی شعائرکے استعمال سے قانوناً روک دیاگیا،لیکن اب تحفظ ختم نبوت اورامتناع قادیانیت جیسے قوانین کے ہوتے ہوئے بھی اُن پر مؤثرعمل درآمد نہیں کیاجارہا ۔وہ گزشتہ روز جامع مسجدسیدناابوبکرصدیق تلہ گنگ میں مجلس احراراسلام کے زیراہتمام سالانہ چھٹی”ختم نبوت کانفرنس” سے خطاب کررہے تھے۔کانفرنس سے مولانا تنویرالحسن،ڈاکٹرعمرفاروق احرار،قاری محمد آصف اورمدثراسامہ نے بھی خطاب کیا۔عبداللطیف خالدچیمہ نے کہا کہ شہدائے ختم نبوت کی بے مثال قربانیوں کا اصل مقصدوطن عزیزمیں اسلام کے نفاذ اوراسلام دشمن سرگرمیوں کا تدارک کرناتھا۔ہم ان کے عظیم مشن کے وارث ہیںاوراحرارشہداء ختم نبوت کے مشن کی تکمیل تک اپنی پر امن جدوجہدکو بہرصورت جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ دینی مدارس،مساجد اوردینی جماعتیں نہ تو دہشت گردہیں اورنہ ہی دہشت گردی کی حمایت کرتی ہیں۔عبداللطیف چیمہ نے کہا کہ دینی اداروں پر دہشت گردی کا الزام لگانے والے درحقیقت وطن عزیز کی جغرافیائی اورنظریاتی سرحدوں کو مسمارکرناچاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی تخلیق کے اصل مقصدیعنی نفاذاسلام کے بغیر یہاں امن کا خواب کبھی شرمندئہ تعبیرنہیں ہوسکتا اورجولابیاںاسلام اورامن کے راستے میں رکاوٹ ہیں،وہی لابیاں دینی حلقوں کو بدنام کرنے کے امریکی ایجنڈے پر کام کررہی ہیں۔کانفرنس میں مرتدکی شرعی سزا نافذکرنے اورسودی معیشت کے خاتمے سمیت کئی قراردادیں بھی منظورکی گئیں۔ایک قراردادمیں حرمین شریفین کے دفاع وتحفظ کے لیے تحریک دفاع حرمین شریفین کی جدوجہد کی تائیدوحمایت کا اظہاراورایرانی رویے کی شدیدمذمت کی گئی۔