تلہ گنگ کی خبریں 11/9/2013
Posted on September 11, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیر احمد،ڈاکٹر نثار احمد ملک ایم ڈی الممتاز ہسپتال اور ملک ممتاز کو ٹگلہ کی پچنند آمد
تلہ گنگ (تحصیل رپو ٹر )برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیر احمد،ڈاکٹر نثار احمد ملک ایم ڈی الممتاز ہسپتال اور ملک ممتاز کو ٹگلہ کی پچنند آمد، ملک اللہ یار اعوان کی وفات پر اْنکے بیٹوں اور دیگر لواحقین سے اظہار تعزیت۔بدھ کے روز برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیر احمد ،ڈاکٹر نثا ر ا حمد ملک اور ملک ممتاز پچنند پہنچے جہاں انہوں نے ملک اللہ یار اعوان مرحوم کی وفات پر اْنکے صاحبزادوں و دیگر لواحقین سے اظہار تعزیت کی اور مرحوم کے درجات بلندی کیلئے دعا کی۔ملک اللہ یار اعوان کی وفات پر ملک بھر سے سیاسی و سماجی ،تاجران،اعلیٰ فوجی و سول شخصیات کی بڑی تعداد پچنند آمد چوتھے روز بھی جاری رہی۔جہاں اْنہوں نے ملک اللہ یار اعوان کے صاحبزادوں سے اظہار تعزیت کی اور مرحوم کے درجات بلندی کیلئے دعا کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکمرانوں نے مہنگائی کے ریکارڈ توڑ ڈالے
تلہ گنگ (ملک ارشد کو ٹگلہ )حکمرانوں نے مہنگائی کے ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں،ملک میں معاشی و دیگر بحران زرداری حکومت نے پہلے تین سالوں میں خراب کیے جو مسلم لیگ ن کی حکومت نے پہلے تین ماہ میں خراب کر دیے ہیں ،عوام سے بجلی ،گیس،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کر کے اْن سے دو وقت کی روٹی بھی چھینی جارہی ہے۔ان خیالات کا اظہار”نئی بات ” سر وے میں عوام نے کیا۔ انہو ں نے مز ید کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں اور پوری دنیا نے دیکھا کہ گزشتہ پانچ سال جس صدر زرداری کو سٹرکوں پر گھسیٹنے کے دعوے کرنے والے میاں برادران اْسی صدر زرداری کو کس شیان شان طریقہ سے رخصت کر رہے ہیں اور وزیر اعظم میاں نواز شریف اپنے خطاب میں کہہ رہے ہیں کہ میں امید کرتا ہوں کے نومنتخب صدر ممنون حسین بھی زرداری کی طرح اپنے فرائض انجام دیں گے ۔عوام نے مز ید کہا کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ زرداری کے بعد اب ن لیگ ملک کو لوٹے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عقیدہ ختم نبوت کے بغیر کوئی شخص مسلمان نہیں ہو سکتا
تلہ گنگ (تحصیل رپو ر ٹر )عقیدہ ختم نبوت کے بغیر کوئی شخص مسلمان نہیں ہو سکتا۔ قادیانی دجل سے آگاہ رہنا ہر مسلمان کے لئے از حد ضروری ہے، عوام الناس عقیدہ ختم نبوت کے دفاع کے لئے 15ستمبر کو پچنند میں عظیم الشان تحفظ ختم نبوت کا نفرنس میں بھرپور شرکت کریں۔ ان خیالات کا اظہارعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت تلہ گنگ کے امیر مولانا عبیدالرحمان انور ،قاری نور محمد،مولانا عبدالرحمن نظام،مولانا نورمحمد آصف ٹمن،قاری فضل محمود،مولانا خالد فاروق جرار،مولانا فیض الرحمن،قاری عبدالحئی ، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ،بزم شیخ الہند،جمعیت علماء اسلام،تحریک خدام اہلسنت ،تنظیم اہلسنت،اہلسنت والجماعت ،مجلس احرار اسلام،تحریک تحفظ ختم نبوت اور دیگر جماعتوں کے مقامی علماء کرام نے ،ٹمن ،لاوہ پچنند،ڈھرنال،دندہ،تھوہا، جھاٹلہ ،چینجی ،ڈھلی، نکہ کہوٹ، لیٹی، کوٹگلہ، بھرپور، دھرابی، بلکسر،جسیال، کوٹسارنگ، دھولر ،موگلہ، اکوال ،بدھڑونہار، بڈھیال،بلال آباد ،سگھر، چوکھنڈی، پیڑہ اور دیگر علاقوں میں کانفرنس کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ اجتماعات میں خطاب کرتے ہوئے کیا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 7ستمبر پاکستان کی تاریخ کاوہ عظیم ترین دن ہے جب ملک میں قائد ملت اسلامیہ مفتی اعظم پاکستان مفکر اسلام مفتی محمود نے اکابرین کے ہمراہ قومی اسمبلی میں منکرین ختم نبوت کو متفقہ طور پربھاری اکثریت سے غیر مسلم اقلیت قرار دلوایا اور پاکستان کے آئین و قانون کے تحت منکرین ختم نبوت کی تبلیغی سرگرمیوں پر پابندی عائدکردی گئی لیکن آئین وقانون کے رکھوالوں کی بے حسی ،کوتاہی اور غفلت کے باعث قادیانی پاکستان کے آئین و قانون کو چیلنج کرتے ہوئے ملک بھر میں ارتداد ی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں،جونہ صرف آئین وقانون کی صریحاً خلاف ورزی بلکہ تحریک ختم نبوت کے دس ہزار سے زائد شہداء کے خون کی تضحیک ہے جواکابرعلماء دیوبند کی فکر کے امین ہرگز برداشت نہیں کر سکتے ،لہٰذاقادیانی فتنے کاتعاقب بہرصورت جاری رکھیں گے،علماء کرام نے اپنے خطبات میں عوام ا لناس کو کانفرنس کی دعوت پیش کی جس کو قبول کرتے ہوئے فرزنداسلام نے عہد کیا کہ ان شاء اللہ ختم نبوت کے دفاع کے لیے ہم آپ کے ساتھ ہیں۔۔مقررین علماء نے کہا کہ ہر کلمہ گوہ مسلمان اپنا دینی فریضہ سمجھتے ہوئے عقیدہ ختم نبوت کے دفاع کے لئے پچنند میں عظیم الشان تحفظ ختم نبوت کا نفرنس میں بھرپور شرکت کرے ۔ اورقادیانی دجل سے آگاہی حاصل کرے کیونکہ یہ طبقہ پاکستان اور اسلام کا غدار ہے،اس نے ہمیشہ یہود و ہنود کی کاسہ لیسی کی ہے۔علماء نے کہا کہ مرزا قادیانی کو انگریز نے مسلمانوں میں افتراق کا بیج بونے کے لئے کھڑا کیا تھا ۔ یہ اسلا م کے نام پر یہود و ہنود کے آلہ کار ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جمعیت علمائے اسلام (ف)کے کارکنان اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ناموس کی حفاظت اور عقیدہ ختم نبوت کے دفاع کے لیے ہر سطح پر ہر اول دستے کا کردار ادا کریں گے
تلہ گنگ (تحصیل رپو ر ٹر )جمعیت علمائے اسلام (ف)کے کارکنان اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ناموس کی حفاظت اور عقیدہ ختم نبوت کے دفاع کے لیے ہر سطح پر ہر اول دستے کا کردار ادا کریں گے۔جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ضلعی امیر قاری الطاف الرحمان ،مولانا عطاء الرحمن، حافظ عبدالقدیر، چوہدری عبدالجبار، حافظ محمد ادریس ،حسنین احمد مدنی،قاضی خالد ،قاری سلطان محمد، اور دیگر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا دفاع مسلمانوں کے ایمان اور عقیدے کا مسئلہ ہے جس پر کوئی مسلمان سمجھوتہ یا خاموشی اختیار نہیں کر سکتا جمعیت علمائے اسلام (ف) ضلع چکوال کے کارکنان تحفظ ختم نبوت اور نامو رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کے مسئلہ پر کسی صورت پیچھے نہیں رہیں گے،اور انشاء اللہ جمعیت علمائے اسلام (ف) سے تعلق رکھنے والے شمع رسالت کے پروانے پچنند میں عظیم الشان تحفظ ختم نبوت کانفرنس میں شریک ہوکر اپنا تن من دھن قربان کرنے کا عزم رکھتے ہیں اور کانفرنس میں بھرپور شرکت کرک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنی سچی محبت کا ثبوت دیں گے۔ کیونکہ بطور مسلمان یہ ہمارا دینی فریضہ بھی ہے۔