چکوال : تحصیل چکوال، کلرکہار اور چوآ سیدن شاہ کے بعد تحصیل لاوہ میں بھی پی ٹی آئی کی پیش قدمی۔ یونین کونسل کوٹ قاضی کے گائوں سکا سے موجودہ صدر بار تلہ گنگ اور امیدوار برائے ناظم یونین کونسل کوٹ قاضی فہیم ملک نے راجہ یاسر سرفراز کی رہائش گاہ کوٹ سرفراز خان میں ان سے ملاقات کی اور اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
فہیم ملک اس سے پہلے بھی دو بار سیکرٹری بار رہ چکے ہیں اور وہ ڈسٹرکٹ پبلک سروس کمیشن کے ممبر بھی ہیں۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما ملک شاہد اقبال بھی موجود تھے۔ فہیم ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا گروپ یونین کونسل کوٹ قاضی میں انشاء اللہ ٢٠١٨ میں بھرپور طریقے سے پی ٹی آئی کی حمایت کرے گا۔
٢٠١٨ میں انشاء اللہ تلہ گنگ اور لاوہ میں بھی پی ٹی آئی کا ہی بول بالا ہوگا راجہ یاسر سرفراز خان نے اس موقع پر انہیں پارٹی میں تہہ دل سے خوش آمدید کہا اور بتایا کہ ان کی سیاست میں آنے کی واحد وجہ یہ ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ایک دفعہ عمران خان جیسے شخص کی حمایت کرنا ہم سب پر فرض ہے کیونکہ عمران خان ایک واحد شخصیت ہیں جو قائداعظم کا پاکستان بنا سکتے ہیں۔