تحریر : عامر نواز اعوان محترم قارئین ! 2016ء کا آغاز ہو گیا ہے اور 2015 ء ہم سب کیلئے جنرل راحیل شریف کی وجہ سے بہت اچھا رہا کیونکہ دہشتگردی جیسے گندے عناصر کا قلعہ قمہ ہوا، اس کے علا وہ جرا ئم پیشہ عناصر، کرپشن وغیرہ کے کٹھ جوڑ کو توڑنے کے اسباب پیدا ہوئے۔ بلکہ کا فی حد تک کرپشن اور جرائم کا خاتمہ بھی دیکھائی دیا۔ جنرل راحیل شریف نے 2016 ء کو ملک سے ہمیشہ کیلئے دہشتگردی کے خاتمے کا سال قرار دیا ہے۔ جس سے عوامی حلقوں میں مزید خوشی کی لہر دوڑی ہے کہ اس کا مطلب واضع ہے کہ ضرب عضب کا میا بی سے جا ری و سا ری ہے۔ اللہ اس جنرل راحیل اور اس کی پوری ٹیم کی مدد فرما ئے اور ملک پاکستان سے تمام برا ئیوں کا خا تمہ ہو۔
2015 ء کے آخری مہینے(دسمبر2015 ئ) میں تلہ گنگ میں بھی بہت تبدیلیاں دیکھنے کو ملیںجو کہ ابھی تک جا ری و ساری ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر تنویرالرحمٰن کے بعد آنے وا لے اسسٹنٹ کمشنر وسیم خان نے آتے ہی تلہ گنگ شہر میں مختلف قسم کے آپریشنز کر نا شروع کئے جس سے کچھ لوگ متاثر ہو ئے ۔ اور کچھ نے اسسٹنٹ کمشنر وسیم خان کی کاروائیوں کو سراہا۔
Talagang
ان دنوں میں عمرہ کی سعادت حاصل کر نے سعودی عرب گیا ہوا تھا ۔ اور جب تلہ گنگ دوست احباب سے رابطہ ہوتا تو معلوم ہوتا کہ آج تجاوزات کے خلاف آپریشن ہو رہا ہے آج ہو ٹلوں کو سیل کیا جا رہا ہے، آج رکشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ہو رہا ہے وغیرہ اور جب واپس آیا تو دیکھا اور معلوم ہوا کہ اسسٹنٹ کمشنر وسیم خان نے تلہ گنگ کی فٹ پاتھوں کو کا فی حد تک خا لی کرا یا ہے اور تلہ گنگ کی سٹرکیں کشا دہ دیکھا ئی دے رہی ہیں اس سے دل کو خو شی ہو ئی کہ چلو کو ئی تو ایساآفیسر آیا جس نے تلہ گنگ کی عوام کا بھلا کیا۔
لیکن جب ایک چیز کو غو ر سے دیکھا کہ ان سڑکوں کے گرد تجا وز کئے جو غریب ریڑھی وا لے بیٹھے تھے ان کے ساتھ اسسٹنٹ کمشنر نے کیا برتا ؤ کیا ۔ یہ تو بات ہر خاص و عام ما نتا ہے کہ یہ ریڑھی بان تجاوز کئے ہو ئے تھے ان کی وجہ سے روڈوں پر چلنا ، بازار میں جا نا مشکل ہوا پڑا تھا ۔ لیکن ان کو سڑکوں سے ہٹا کر کو ئی متبا دل جگہ دینا بھی تو اسسٹنٹ کمشنر کی ذمہ داری بنتی تھی جس کو ان صاحب کو چا ہیے تھا کہ فوری نبھا تے ۔ اسسٹنٹ کمشنر کو ما ہا نہ تنخواہ گورنمنٹ کے خزانے سے مل جا یا کر تی ہے لیکن ایک ریڑھی بان یا رکشہ ڈرائیور جب تک اپنی دیہاڑی نہیں لگا تا اس کا چولہا نہیں جلتا۔
تجاوزات کو ہٹانا اسسٹنٹ کمشنر وسیم خان یا ان کی ٹیم کا اچھا فعل ہے لیکن کسی کی روزی روٹی کا خیال تک نہ کر نا ایک وحشیا نہ عمل ہے ۔ان غریبوں کی ریڑھیوں کو فوری طور پر بند کر دینے کی بجا ئے ان کو فوری متبادل جگہ فرا ہم کی جا تی اس سے ان کے چولہے بھی جلتے رہتے اور اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف مزاحمت بھی نہ ہوتی۔
مو جو دہ صورت حال میں تلہ گنگ شہر کی بہت ہی عجیب سی صورت حال دیکھا ئی دے رہی ہے ۔ کو ئی اسسٹنٹ کمشنر وسیم خان کی تعریفیں کرتا دیکھا ئی دیتا ہے اور کو ئی اس کی مخالفت کر تے ہوئے دیکھا ئی دیتا ہے ۔جبکہ یہ کو ئی نہیں دیکھ رہا کہ یہ تلہ گنگ میرا اور آپ کا ہے وسیم خان کا نہیں اگر وہ کو ئی اچھا کام کر رہا ہے تو اس کو خوش آمدید کہو اور جو غلط کر رہا ہے ۔جس سے تلہ گنگ کی عوام کو ذہنی اذیت کا سا منا ہے اور تلہ گنگ کی ترقی کے عمل کے خلاف ہے اس پر وسیم خان کا قبلہ درست کرو۔ لیکن افسوس صد افسوس کہ منا فقت کا دور دورا ہے کو ئی کس کی رسوا ئی پہ خوش ہو رہا ہے تو کو ئی کس کی ۔ کسی نہ کسی کو نیچا دیکھا نے کی کو شش کی جا رہی ہے۔
Elections
قا رئین ! یہ بات سمجھو کہ تلہ گنگ ہما را ہے اور ہم نے مل کر اس کی عوام کوسہو لیات دینی ہیں اور اس شہر کو خوبصورت بنا نا ہے ۔خوبصورت اور پر سکون شہر سے ہم لوگ ہی پرسکون ہوں گے ۔ہمیں تمام نفرتوں سے تمام منافقتوں سے خود کو بچا کے تلہ گنگ کی بہتری کا سوچنا ہو گا ۔نہ کہ خواہ مخواہ اسسٹنٹ کمشنر کی چاپلو سی میں مر مٹنا یا کسی کو نیچا دیکھا نے کیلئے محنت کر نا ہے ۔ہاں اسسٹنٹ کمشنر وسیم خان کو تلہ گنگ شہر کی بہتری کیلئے ہم سب نے مل کر راستہ دینا ہے ۔ جہاں تک ہو سکے ہم سب ایک ہو کر اسسٹنٹ کمشنر وسیم خان سے کچھ اچھے کام لیں تا کہ ہما را تلہ گنگ خوبصورت دیکھا ئی دے اور 2016 ء کا سورج تلہ گنگ کیلئے کی سرزمین کیلئے خوش آئند ثابت ہو۔
اسسٹنٹ کمشنر وسیم خان کو چا ہیے کہ وہ پٹواریوں وغیرہ کے کرتوتوں کو بھی دیکھیں کس قدر کرپشن کا بازار گرم ہے غریب عوام رل گئی ہے لیکن پٹواری موج مستی کرتے دیکھا ئی دیتے ہیں ۔ اب معلوم نہیں ان کی وجہ سے کس کس کی جیب گرم ہو رہی ہے اس کا پتا لگا نا اور ان کا قبلہ درست کرنا بھی ضروری ہے اس لئے اس کام پر بھی توجہ کی جا ئے اس کے علا وہ بہت سے علا قوں میں مین ہول کھلے پڑے ہیں نالیاں اور نالے گندگی سے اٹے پڑے ہیں ان کا کو ئی پرسان حال نہیں ۔ اس طرح کے معاملات پر بھی تو جہ کی ضرورت ہے۔
اے سی وسیم خان کو مخاطب کر کے کہوں گا کہ محترم اپنی چڑیا کو تمام مسائل کی طرف چکر لگوائیں ۔ آپ نے اڈے شہر سے نکال دے اسی طرح اور بھی جو اچھے کام کئے اس پر ہما ری عوام آپ کو خوش آمدید کہتی ہے لیکن ابھی تک بہت سے مسائل ایسے ہیں کہ جن کی طرف آپ کی توجہ شائد جا نہیں رہی یا آپ کے گردونواح کے محترم صاحبان جا نے نہیں دے رہے ۔تو آپ اپنا دماغ استعمال کیجئے اور صفا ئی کے معاملا ت اور محکمہ مال کے کرپٹ معاملات پر بھی توجہ دیں۔
قارئین! ہما را کام تو بنتا ہے کہ ہم سب یکجا ہو کر تلہ گنگ کی بہتری میں بڑھ چڑھ کر کام کریں ۔ جہاں اسسٹنٹ کمشنر وسیم خان غلط کر رہا ہے وہاں اس کا راستہ روکیں اور اس کو بتا ئیں کہ صحیح کیا ہے اور غلط کیا ہے ۔ اور جو وہ تلہ گنگ کی بہتری کے کام کر ے اس پر اس کی خدمات کو سراہیں۔
جبکہ اس وقت تلہ گنگ میں سیاست چلا ئی جا رہی ہے دو پارٹیاں دیکھا دے رہی ہیں ایک اسسٹنٹ کمشنر کے حق میں اور ایک مخالف ۔ جس کا نقصان یہ ہے کہ وسیم خان کو ڈائریکشن غلط ملنے کا اندیشہ ہے ۔ کیو نکہ اس طرح کی صورت حال میں مفاد پرست ٹولے متحرک ہو جا تے ہیں۔
اور جس کا نقصان یہ ہو تا ہے کہ وہ لوگ اپنے مفادات کی خاطر چند معصوم لوگوں کو استعمال کر تے ہیں۔ جس کا نقصان یہ ہو تا ہے کہ علا قے کی بہتری میں رکا وٹ آتی ہے۔ اور جس کے نتیجے میں کام کر نے وا لے کو غلط ڈائریکشن کا سامنا کر نا پڑتا ہے۔اور مو جو دہ حالات بھی اسی طرح دیکھا ئی دے رہے ہیں۔
Malik Aamir
تحریر : عامر نواز اعوان 03005476104 aamir.malik26@yahoo.com