تلہ گنگ کی خبریں 29/12/2014

Talagang

Talagang

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) کروڑو ں روپے کی لاگت سے تعمیر کی جانے والی تلہ گنگ میانوالی، پنڈ ی اور چکوال روڈ کھنڈرات میں تبدیل۔ سڑک پر ٹریفک حادثات معمول بن گئے تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ سے میا نوالی ،پنڈ ی اور چکو ال روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔سڑک کے دونوں جانب کھڈوں نے اس سڑک پر سفر کو غیر محفوظ بنا دیا ہے اس سلسلہ میں میڈ یا سروے ٹیم نے سڑک کا دورہ کیا۔ تلہ گنگ شہر کے مختلف محلو ں میں جھا ٹلہ ،پر انا لا ری اڈا الممتاز ہسپتا ل ،گلی سٹھیا ں والی اور جی پی او چو ک میں سڑک نیچی ہونے کی وجہ سے بارش کا تما م پانی سڑک پر گھنٹوں کھڑا رہتا ہے اور نکاسی آب کا کوئی مناسب انتظام نہیں ہے علاقہ کے مکینوں نے سروے ٹیم کو بتایا کہ کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی سڑک محکمہ شاہرات کی عدم دلچسپی اور عدم توجہی کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف جنہوں نے صوبہ پنجاب کو پیرس بنانے کا عزم کر رکھا ہے مگر تلہ گنگ میا نوا لی،پنڈ ی اور چکو ال روڈ ان کی نظر میں نہیں ہے۔تحصیل تلہ گنگ کے عوام نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف،کمشنر راولپنڈ ی ،ڈی سی او چکو ال اورمحکمہ شاہرات پنجاب کے اعلیٰ حکام سے انسانیت کے نام پر اپیل کی ہے کہ تلہ گنگ میا نوا لی ،چکو ال اور پنڈ ی روڈ کی تعمیرو مرمت فی الفور شروع کرائی جائے تاکہ آئندہ آنے والی بارشوں کے موسم میں اس سڑک پر رونما ہونے والے حادثات پر قابو پایا جاسکے اور دوران سفر لوگوں کی زندگیاں محفوظ رہ سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) مشیر وزیر اعلی پنجا ب کی کو ششیں رنگ لے ا ئی ،مند یا ل چوک پر نصب سوئی گیس وال کھلوا کر وارڈ نمبر دو،تین اور چار کے رہا ئشیوں کا گیس پر یشر والا مسلہ حل کروا دیا ،تر جما ن ڈیر ہ سلطا ن ۔تفصیل کے مطا بق مشیر وزیر اعلی پنجا ب کے کا رے خا ص عبد الجبار دھو لہ نے میڈ یا کو بتا یا ہے کہ وارڈ نمبر دو،تین اور چار کے رہا ئشی گیس کا پر یشر کم ہو نے کی وجہ سے ذہنی اذیت کا شکار تھے ۔ایک وفد نے ملک سیلم اقبا ل کے سا تھ ون ٹو ون ملا قا ت کی اور مسلے سے ا گا ہ کیا کہ مند یا ل چوک پر نصب وال بند پڑا ہے جس کی وجہ سے گیس کے پر یشر کمی ہے جس سے ہما رے گھروں کے چو لہے بجھے پڑ ے ہیں اور ہم مہنگے دامو ں ایل پی جی خر ید کر گزر بسر کر رہے ہیں ۔عبد الجبا رکا مز ید کہنا تھا کہ ملک سیلم اقبا ل نے چند ہی روز میں متعلقہ محکمہ سے مند یا ل چوک پر نصب وال کو کھلوا کر رہا ئشیو ں کا مطا لبہ پورا کر دیا اور ہما ری خد مات تلہ گنگ کی غیور عوام کیلئے مر تے دم تک جا ری وسا ری رہے گی ۔ملک سیلم اقبا ل نے قو می الیکشن میں اپنا لو ہا منوایا ہے اور انشا اللہ 2018کے الیکشن میں بھی مخا لفین کو دوھ کا دودھ اور پا نی کا پا نی کر کے دکھا ئیںگے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) سر گو دھا روڈ پر جھگیو ں میں اچا نک ا گ بھڑ ک اٹھی ،دیکھتے ہی دیکھتے ا گ نے جھگیو ں کولپیٹ میں لے لیا ،تما م سا مان جل کر راکھ ہو گیا ،متا ثر ین نے پنجا ب حکو مت اور مخیر حضرات سے امداد کی اپیل کی کہ ہما ری مد د کی جا ئے ۔تفصیل کے مطا بق ملکو ال سر گو دھا روڈ پر پٹرول پمپ کے سا منے مختار نا می شخص کی جھگیو ں میں شا رٹ سر کٹ سے اچا نک ا گ لگ گئی۔ ا گ نے چند ہی منٹوں میں جھگیو ں کو لپیٹ میں لے لیا اور گھر کا تما م سا ما ن جل کر راکھ ہو گیا ۔متا ثر ین کے مطا بق سا ما ن کی ما لیت تقر یبا تین لا کھ بتا ئی جا رہی ہے ۔متا ثر ہ شخص نے پنجا ب حکو مت اور مخیر حضرات سے امداد کی اپیل کی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) سا نحہ پشاور کے بعد حکو مت سکو لو ں کی سیکیو رٹی کیلئے سخت اقداما ت کر رہی ہے ، ادھر جسیا ل ہا ئی سکول پنجا ب حکو مت کی نا اہلی کا منہ بو لتا ثبو ت ہے ،چا لیس کنا ل پر مشتمل ہا ئی سکو ل چار دیواری سے محر وم ،اہل علا قہ نے منتخب نما ئند وں اور محکمہ تعلیم کے اعلی افسران سے پر زور اپیل کی ہے کہ سکو ل کی چاردیواری کی تعمیر کر کے بچوں اور اسا تذہ کو سیکیو رٹی فر اہم کی جا ئے ۔تفصیل کے مطا بق جسیا ل ہا ئی سکو ل کے طلبہ نے ہمیشہ تعلیمی میدان میں نما یا ں کا میا بیا ں حا صل کی ہیں اور اسا تذہ محدود وسا ئل کے با وجو د طا لبعلمو ںکو تعلیم کے زیور سے ا راستہ کر کے علا قے کی بھر پور خد مت کر رہے ہیں۔ طا لبعلمو ں نے بھی انتھک محنت کر کے اسا تذ ہ اور والدین کا نا م روشن کیا ۔جسیال ہا ئی سکو ل چا لیس کنا ل رقبے پر مشتمل ہے اور بچوں کیلئے سکو ل میں چودہ کمرے بنا ئے گئے ہیں ۔ایک طر ف حکو مت سیکیو رٹی کے انتظا ما ت کو بہتر بنا نے کیلئے اہم اقداما ت کر رہی ہے دوسری طر ف جسیا ل ہا ئی سکو ل جیسے کئی سکو لز ہیں جو چار دیو اری سے محروم ہیں۔جو پنجا ب حکو مت کی نا اہلی کا منہ بو لتا ثبو ت پیش کر رہے ہیں ۔اہل علا قہ نے منتخب نما ئند وں اور تعلیم کے اعلی افسران سے مطا لبہ کیا ہے کہ جسیا ل ہا ئی سکو ل کی چاردیواری تعمیر کر کے طلبہ اور سکو ل کے عملے کو کچھ نہ کچھ سیکیو رٹی تو فر اہم کی جا ئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ(تحصیل رپو رٹر)9ویںسالانہ عظیم الشان سیرت امام المجاہدین کانفرنس12ربیع الاول کوگلشن قاری سعیداحمدشہیدجامعہ علویہ حیدریہ تلہ گنگ میںمنعقدہوگی کانفرنس صبح8بجے شروع ہوگی اوردن2بجے تک جاری رہے گی حسب سابق ملک بھرکے جو جیدعلمائ،خطبائ،شعراء کانفرنس میں شرکت کریں گے ان میں MPAمولانامحمدالیاس چینوٹی،مولانامحمدعبداللہ عابدوڑائچ، مولانامحمدشفیق الرحمٰن،مولانامحمدعالم طارق، مفتی عبدالواحدقریشی، مولانامحمدناصرنوازشیرازی،مولاناشاہ عبدالعزیز مجاہد،مولانامحمدالیاس گھمن، مولاناسیدعبداللہ شاہ مظہر، مفتی سعیدارشدالحسینی،بزم شیح الہند تلہ گنگ کی سرپرستی میںمنعقدہونے والی اس کانفرنس میںتمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ دوردرازسے قافلوںکی صورت میں شرکت کرتے ہیں،مولاناغازی عباس کاکہناتھاکہ کانفرنس کے تمام انتظامات کوحتمی شکل دے دی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر)معر وف چا ئلڈ اینڈ جنر ل فز یشن ڈاکٹر نثار احمد ملک اور ریجنل یو نین آ ف جرنلسٹس تلہ گنگ کے سنیئر نا ئب صدر ملک ارشد کو ٹگلہ کے استا د محترم غلا م یسین طو یل علا لت کے بعد انتقا ل کر گئے ہیں انکی نما زجنا زہ کو ٹگلہ میں ادا کر دی گئی ۔سینکڑوں سوگواروں کی مو جو دگی میں انکو ا با ئی قبر ستا ن میں سپر د خا ک کر دیا گیا ہے ۔ سوگو ران میں بیو ہ ،دو بیٹے اور تین بیٹیا ںچھو ڑ ی ہیں۔