تلہ گنگ (اشفاق حسین ٹہی) تلہ گنگ کے موضع ٹہی کا اکلوتا جناح کرکٹ گراونڈ کی خستہ حال عمارت اور گری ہوئی چاردیواری انتظامیہ کی نا اہلی کامنہ بولتا ثبوت پیش کررہی ہے ۔تفصیلات کے مطا بق جناح کرکٹ گراونڈ ٹہی کی خستہ حال عمارت اور گری ہوئی چاردیواری نے نا قص میٹریل اورانتظامیہ کی نااہلی کا پول کھول دیا۔مون سون کی ہونے والی حالیہ بارشوں کی وجہ سے گراؤنڈکی چاردیواری گر چکی ہے ۔ اور گراونڈکی عمارت کے دروازے اور کھڑکیاں ٹوٹ چکی ہیں۔دیوار کے پتھر راستے میںگر نے کی وجہ سے گزرنے کا راستہ بند ہو چکا ہے ۔اہلیان علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ ٹہی گا ؤں کے اس اکلوتے گراؤنڈ کی مر مت کی جا ئے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تلہ گنگ ( اشفاق حسین ٹہی)تلہ گنگ دیو ہیکل سائن بورڈ نصب انتظامیہ خا موش تما شا ئی بنی ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ کے باسیوں نے یہ مطا لبہ کیا ہے کہ تلہ گنگ انتظامیہ کی لا پروائی کی وجہ سے روڈ کے قریب اور دوکانوں کی چھتوں پرجو سائن بورڈ نصب کئے گئے ہیںوہ تیز ہواؤں اوربارشوں کے ساتھ گر کر کسی بھی جانی و ما لی نقصان کا سبب بن سکتے ہیں۔لیکن انتظامیہ اس کام کی طرف توجہ دینے سے گریزاں ہے۔انتظامیہ کو چا ہیے کہ وہ اس کی طرف توجہ دے اور کسی بھی جا نی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔