چکوال : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تلہ گنگ ضلع کی بھر پور حما یت کرتے ہیں،ن لیگ الیکشن کے دوران کئے گئے وعدے پورے کرے،اگر دھنی کا کوئی بھی مو ضع ضلع تلہ گنگ میں شامل کیا گیا تو اُس کی مخالفت کریں گے۔
انھیں باخبر زرائع سے پتہ چلا کہ کچھ عناصر نالہ گھمبیر کی بجائے موٹر وے کو چکوال اور تلہ گنگ کی حد بنانا چاہتے ہیں۔اس سے دھنی کے کافی سارے مواضعات تلہ گنگ میں چلے جائیں گے۔ یہ مواضعات تاریخی ،ثقافتی، لاثانی بنیاد پر دھنی کا اہم حصہ ہیں انھیں کسی طور پر بھی چکوال سے علیٰحدہ نہیں کیا ج اسکتا۔اس لئے ضروری ہے کہ جب بھی تلہ گنگ کو ضلع بنایا جائے تو گھمبیر کو بھی چکوال اور تلہ گنگ کی سرحد مقرر کیا جائے۔