تلہ گنگ (عامر نواز اعوان) ٹیکنیکل ایجو کیشن وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ خضر عباس ڈائریکٹر پوٹھوہار ٹیکنیکل کالج تلہ گنگ تفصیلات کے مطا بق خضر عباس ڈائریکٹر پوٹھوہار ٹیکنیکل کالج نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہو ئے کہا کہ ٹیکنیکل ایجو کیشن وقت کی اہم ضرورت ہے۔ مزید کہا کہ اس سے بیروزگاری کے آفریت سے چھٹکارہ پا نے میں مدد ملے گی ۔بالخصوص اکنا مک کو ریڈور کی تکمیل کے بعد اس کی اہمیت چنداں بڑھ جا ئے گی ۔یقینا تعلیمی میدان میں ترقی کیلئے قوم کو 23 مارچ 1940 وا لے جو ش جذبہ اور خلوص نیت کی اشد ضرورت ہے ۔ پوٹھوہار ٹیکنیکل کالج تلہ گنگ کے طلبا ء محسن رضا نے تحصیل تلہ گنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے ادارہ اور والدین کی محنت کو اپنی ذہا نت سے چار چاند لگا دئے اس کا میا بی کا سہرا پرنسپل محمد صادق اور جملہ اسٹاف کی انتھک محنت کا صلہ ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تلہ گنگ (عامر نواز اعوان) تلہ گنگ شہر اور گردو نواح میں منشیات فروشی اور عصمت فروشی کے اڈوں کی بھر مار ، انتطامیہ دانستہ چشم پو شی کر رہی ہے ۔تفصیلات کے مطا بق تلہ گنگ شہر اور گردو نواح میں منشیات فروشی اور عصمت فروشی کے اڈوں پر کھلے عام کام جا ری ہے ۔ لیکن ان برا ئی کے اڈوں پر انتظا میہ دانستہ طور پر چشم پوشی کر رہی ہے ۔نئی نسل کی تبا ہی کا سامان کھلے عام فروخت ہو نے لگا ۔انتظا میہ کا حرکت میں نہ آنا عوام کیلئے تشویش اور عدم تحفظ کا با عث بن رہا ہے۔ منشیات فروشی اور عصمت فروشی کے اڈوں کی بھر مار کے علا وہ تلہ گنگ شہر اور گردونواح میں T20 ورلڈ کپ میچوں پر سٹے بازوں نے بھی لنگوٹ کس لئے ہیں ۔شہر میں T20 ورلڈ کپ میچوں پر دھڑلے سے جوا کھیلا جا نے لگا ۔ عوامی حلقے اس پر بھی سراپا احتجاج ہین اور ان کا کہنا ہے کہ کاروا ئی نہ ہو نے کا سبب یہ تو نہیں کہ انتظا میہ کو بھی مکروہ دھندوں کی آمد نی کا حصہ دیا جا رہا ہے ۔اعلیٰ حکام سے فوری کا روائی کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تلہ گنگ (عامر نواز اعوان)سینئر ایڈووکیٹ ہا ئی کورٹ ملک محمد حسین کی صاحبزادی صالحہ حسین نے کلاس ٹو سے سیکنڈ پوزیشن حاصل کی ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر ایڈووکیٹ ہا ئی کورٹ ملک محمد حسین کی صاحبزادی صالحہ حسین نے کلاس ٹو سے سیکنڈ پوزیشن حاصل کی ۔ جس پر دوست احباب نے سینئر ایڈووکیٹ ہا ئی کورٹ ملک محمد حسین کو بیٹی کی پوزیشن حاصل کر نے پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمنا ؤں کا بھی اظہار کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تلہ گنگ (عامر نواز اعوان) آسمانی بجلی گرنے سے اکوال کا نوجوان جاں بحق ،جبکہ تلہ گنگ اور گردو نواح میں شدید بارش اور ژالہ باری سے چنے کی تیار فصلیں تباہ ہو گئے ،گندم کی فصل کو بھی نقصان۔تفصیلات کے مطابقاتوار کے روز آسمانی بجلی گرنے سے ڈھوک ٹوانہ داخلی اکوال کا رہائشی اکبر خان کا جوانسالہ بیٹا شوکت جاں بحق ہو گیا ۔متوفی اپنی بکریاں چرا رہا تھا کہ آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہو گیا ۔جو آٹھ گھنٹے بعد لواحقین کوویرانے سے ملا۔دریں اثناء تلہ گنگ گردو نواح میں شدید بارش اور ژالہ باری سے چنے کی تیار فصل تباہ ہو گئی جبکہ گندم کی فصل کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تلہ گنگ (عامر نواز اعوان) تھانہ سٹی پولیس تلہ گنگ نے سیکیورٹی کے ناقص انتظامات پر منیجر پنجاب بنک تلہ گنگ برانچ کیخلاف 14پنجاب والیشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ بنک میں سیکیورٹی کے انتظامات نا مکمل تھے ۔کسی بھی بنک میں سیکیورٹی انتظامات تسلی بخش نہ ہوئے تو متعلقہ منیجر کیخلاف مقدمہ درج ہو گا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تلہ گنگ (عامر نواز اعوان) ایجوکیٹر ز ایسوسی ایشن ضلع چکوال نے بتایا کہ 2012 میں بھرتی ہونیوالے ایجوکیٹرز کو تاحال گزشتہ چار ماہ کی تنخواہیں نہیں ملیں ، اعلی عدالت کے حکم کے باوجود چار ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر کی جارہی ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایجوکیٹرز کو فی الفور بقایا جات ادا کئے جائیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تلہ گنگ (عامر نواز اعوان) سکا، آٹھ سالہ شاہ زیب مخیر حضرات کی توجہ کا منتظر، علاج معالجے میں والدین کی جمع پونجی ختم، تفصیلات کے مطابق یونین کونسل لیٹی کے علاقہ سکا کے رہائشی محمد منیر ولد اللہ دتہ کا آٹھ سالہ بیٹا شاہ زیب آنتوں کی شدید بیماری میں مبتلا ہوچکا ہے۔آپریشن کرکے بڑے پیشاب کی نالی پیٹ سے نکالی گئی ہے جس کی وجہ سے شاہ زیب شدید تکلیف میں مبتلا ہوچکا ہے۔متاثرہ بچے کے والد محمد منیر نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ چار سال سے زائد عرصہ سے بچے کا علاج معالجہ کرا رہا ہوں جس کی وجہ سے گھر کی تمام جمع پونجی تک علاج پر لگ گئی ہے اور اب گھر میں فاقے رہنے لگے ہیں۔ محنت مزدوری کرنے کے باوجود بھی گھر کا چولہا دودو روز تک ٹھنڈا رہتا ہے۔ ابتدائی طور پر بچے کا علاج کمپلیکس ہسپتال اسلام آباد سے کرایا گیا اور پیٹ اور آنتوں کے چار بار آپریشن بھی ہوچکے ہیں لیکن تکلیف سے نجات نہ مل سکی۔علاج معالجے کے لیئے محنت مزدوری کے باوجود بھی پیسہ جمع نہیں کرپارہا جس کی وجہ سے سوائے بے بسی کے کچھ بھی دیکھائی نہیں دیتا۔آٹھ سالہ شاہ زیب کے والدین کی حکومت پنجاب ، وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت علاقہ کے مخیر حضرات سے پرزور اپیل ہے کہ بچے کا مستقل بنیادوں پر علاج معالجے کے لیئے مدد کی جائے تاکہ معصوم بچے کا علاج معالجہ ہوسکے۔متاثرہ بچے کی مدد کے لیئے مخیر حضرات ان کے والد سے اس نمبر 03015054802پر رابطہ کرکے مدد کرسکتے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تلہ گنگ (عامر نواز اعوان)حکو مت نے فنڈ مہیا کئے تو بے شمار ترقیاتی کام بھر پور انداز سے کریں گے ۔ چیئر مین یو نین کو نسل جسیال محمد طارق تفصیلات کے مطا بق گذشتہ روز تلہ گنگ کے موضع پیڑہ جا نگلہ میں ہو نے وا لی میٹنگ میں چیئر مین یو نین کو نسل جسیال محمد طارق نے اپنے خیالات کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ ہم عوام کے مشکور ہیں کہ جنہوں نے ہم پر اعتبار کیا اور کا میا بی کا سہرا ہمیں پہنا یا ۔ ہم عوام کی خد مت میں پہلے بھی پیش پیش تھے اور آئندہ بھی عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچا ئیں گے ۔حکو مت نے فنڈ مہیا کئے تو بے شمار ترقیاتی کام بھر پور انداز سے کریں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تلہ گنگ (عامر نواز اعوان)دنیا کی دی ہو ئی امداد کے بغیر یہ ملک بیس کروڑ کی عوام کو زندہ رکھ سکتا ہے ۔ سابق ضلعی ناظم سردار غلام عباس خان تفصیلات کے مطا بق گذشتہ روز تلہ گنگ کے موضع پیڑہ جا نگلہ میں میڈیا سے بات چیت کر تے ہو ئے سابق ضلعی ناظم سردار غلام عباس خان نے کہا کہ دنیا کی دی ہو ئی امداد کے بغیر یہ ملک بیس کروڑ کی عوام کو زندہ رکھ سکتا ہے۔مزید انہوں نے کہا کہ بلدیا تی ادارے پانچ سالوں کیلئے صحیح راستے پر چل نہیں سکتے تو ہما رے مسائل کو ئی بھی نہیں حل کر سکتا ۔اگربلدیا تی ادارے کام نہیں کریں گے تو علا قے کی ترقی ممکن نہیں ۔ پرویز مشرف کے دور حکو مت میں جو لو کل سسٹم متعارف کرایا گیا اگر اس کو طاقت کے ساتھ کام کر نے دیا جا ئے تو انشا ء اللہ ہما رے دیہات ترقی کریں گے ۔حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ منتخب لوگوں کو اختیاردیا جا ئے۔مزید انہوںنے کہا کہ جس دن ہما رے سیاست دان ٹھیک ہو جا ئیں گے ہما را ملک اسی دن سے ترقی کی راہ پر گامزن ہو جا ئے گا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔