تلہ گنگ کی خبریں 28/4/2015

MALIK ARSHAD KOTGULLAH

MALIK ARSHAD KOTGULLAH

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) تلہ گنگ اور لاوہ میں بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں آہستہ آہستہ شروع، کارنر میٹنگز اور ڈیروں پر سلام دعا کا سلسلہ جاری، حکومتی نمائندوں اور اپوزیشن جماعتوں کی زور آزمائی، سیاسیوں کے طاقت کا فیصلہ بیلٹ با کس کھلنے کے بعد ہی پتہ چلے گا ۔تفصیل کے مطا بق بلد یا تی الیکشن کی ہلچل شروع ہو تے ہی سیا سیو ں کے بیا نا ت کے ٹمپریچر میں اضافہ ہورہا ہے ہر جما عت کا نما ئند ہ اپنی ہی پا رٹی کے گیت گا رہا ہے اور ایک دوسر ے کے خلا ف سخت جملو ں کا استعما ل کیا جا رہا ہے ۔تلہ گنگ اور لا وہ میں پنجا ب حکو مت نے تا حا ل کو ئی قابل ذکر منصو بہ شروع نہیں کروایا ہے لیکن اسکے با وجو د ن لیگ اپنے ووٹ کو بر قرار رکھنے میں کا میا ب ہے تا حا ل کو ئی اہم تبد یلی ہو تی نظر نہیں ا رہی ہے ۔اپو زیشن جما عتوں کے نما ئند ے حکو متی پا لیسیو ں کواخبارات کی حدتک مسترد کر رہے ہیں جس سے عوام کی صحیح معنو ں میں تر جما نی نہیں کی جا رہی ہے ۔سیا سی حلقوں کے مطا بق تا حا ل بھی اپوزیشن پا رٹیو ں سے حکو متی پا رٹی کی پو زیشن مستحکم ہے اور بلد یا تی الیکشن میں ونر پا رٹی کا لقب دیا جا رہا ہے ۔اپو زیشن رہنما ئو ں کو یکجا ہو کر الیکشن کے میدان میں اترنا ہو گا ورنہ قو می الیکشن کی طر ح شکست سے دوچار ہو ں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) محلہ جھنگی تھانہ صدر کے قریب مکان میں آگ بھڑک اٹھی۔ تفصیلات کے مطابق محلہ جھنگی کے رہائشی رشید کے گھر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی۔ اہل محلہ کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کے عملے نے فوری طور پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) سابق ایم این اے اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سردار منصور حیات ٹمن نے کہا کہ ٹمن ڈیم پر پیسہ ضائع کیا جا رہا ہے ۔اس جگہ سے سالانہ تیس ہزارسے زائدریت کے ٹرک نکالے جا رہے ہیں ۔ جس سے کروڑوں روپے کی آمدن ہو رہی ہے ۔ڈیم بننے کی صورت کروڑوں کی آمدن ختم ہو جائے گی ۔تلہ گنگ پریس کلب کے میٹ دی پریس پروگرام میںدوران بات چیت اُنہوں نے کہا کہ جس طرح دھراب ڈیم پر اربوں روپے خرچ کئے گئے لیکن اس ڈیم سے آج تک ایک ایکڑ بھی زمین سیراب نہ ہو سکی ۔سردار منصور ٹمن نے کہا کہ با قاعدہ پلاننگ کر کے اگر چھوٹے چھوٹے ڈیم بنا ئے جائیں تونہ صرف علاقہ کی زمین سیراب ہوگی بلکہ مچھلی کی افزائش میں اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ ضلع تلہ گنگ کے نام پر عوام کو لالی پاپ دیا جا رہا ہے ۔اسی نعرے کے نام پر ن لیگ نے ووٹ لئے لیکن آج دو سال ہو گئے ضلع تلہ گنگ نہ بن سکا ۔جبکہ کروڑوں روپے لگا کر بھی تلہ گنگ شہر میں سیوریج سسٹم مکمل نہ ہو سکا ۔دو سال ہو گئے تلہ گنگ میں کوئی ترقیاتی کام نہ ہو سکا ۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت کسان دشمن پالیسیاں بنا رہی ہے گزشتہ سال صرف تحصیل تلہ گنگ میں 8ہزار گندم کی بوریاں خریدنے کا ٹارگٹ تھا اس سال ٹارگٹ کم کر کے پانچ ہزار بوریاں کر دیا گیا ہے ۔جس سے حکومت کی عوام دشمنی پالیسی عیاں ہو گئی ہے ۔لاوہ میں غریب کسانوں کی فصلیں ژالہ باری سے تباہ ہو چکی ہیں جن کو حکومت کو فوری ریلیف دینا چاہئے لیکن یہاں بھی حکومت محض خانہ پری کر رہی ہے ۔سردار منصور حیات ٹمن نے کہا کہ آمدہ بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے اور ہر یونین کونسل اور وارڈ سطح پر اپنے اُمیدوار میدان میں اُتاریں گے ۔اس سلسلے میں ہم خیال گروپوں سے بھی اتحاد ممکن ہے ۔تحریک انصاف ملک بھر اور آزاد کشمیر میں اپنا وجود رکھتی ہے جبکہ ن لیگ صرف پنجاب کی پارٹی بن چکی ہے ۔کنٹونمنٹ الیکشن میںکامیابی کا ڈھنڈورا پیٹنے والی ن لیگ حقیقت میں بری طرح ناکام ہوئی ہے ۔آزاد اُمیدوارن لیگ کے مقابلے میں الیکشن جیتے ہیں ۔اس طرح199اُمیدواروں میں120اُمیدوار اپوزیشن کے جیتے ہیں ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقہ بندیوں کا کام جارہی ہے جہاں بھی من مانی کی گئی تو ہماری لیگل ٹیم تیار ہے اُس کو چیلنج کیا جائے گا ۔اُنہوں نے کہا کہ تھانہ کچہری میں ہمارے لوگوں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے ۔جس کا ہم بھر پور مقابلہ کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) تحصیل لا وہ میں تعینا ت اسسٹنٹ کمشنر نے سر کا ری ڈیو ٹی کو بو جھ سمجھ کر اپنے طور طر یقے بنا رکھے ہیں شہر ی ،ڈی سی او چکو ال اور منتخب نما ئند ے توجہ دیں،شہر ی سر اپا احتجا ج ۔تفصیل کے مطا بق تحصیل لا وہ کے شہر یو ں نے بتا یا ہے کہ حکو مت پنجا ب نے جو کا م بھی کیا ہے وہ بھی ادھورا،پہلے ہمیں کئی سال رلا رلا کر تحصیل کا درجہ دیا اور اب اسسٹنٹ کمشنر کی مستقل تعینا تی کی تو وہ صا حب بھی ہفتے میں چند دن ا تے ہیں جس سے تحصیل لا وہ کے شہر یو ں کو کو ئی ریلیف نہیں ہوا ۔تعینا ت اے سی نے اپنی سر کا ری ڈیو ٹی کو وگار سمجھ رکھا ہے اور جب دل ا یا تو آ گیا ورنہ چھٹی کر لی ۔جس سے ڈومیسا ئل ودیگر سا ئلین کو شد ید مشکلا ت کا سا منا کر نا پڑرہا ہے ۔شہر یو ں نے حکو مت پنجا ب، منتخب نما ئند وں اور ڈی سی او چکو ال سے اپیل کی ہے کہ تعینا ت اے سی کو ڈیو ٹی دینے کا پا بند کیا جا ئے تا کہ ہمیں در بد ر کی ٹھو کر یں نہ کھا نی پڑ ے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) میا ل چو کی انچارج نے دوران نا کہ بند ی مخبر کی اطلاع پر 120گرام چرس بر آ مد کر لی ،مقد مہ درج ۔تفصیل کے مطا بق میا ل چو کی انچارج سب انسپکٹر علی عباس نے دوران نا کہ بند ی مخبر کی اطلا ع پر محمد امیر ولد سمندر سا کن شا ہ محمودوالی سے تلا شی لی تو اس سے 120گرام چرس بر آ مد ہو ئی جس کے خلا ف مقد مہ درج کر لیا گیا ۔اسمو قع پر سب انسپکٹر نے میڈ یا کو بتا یا کہ جر ائم پیشہ عنا صروں کے خلا ف کا روائیا ں جا ری ہیں اور انکے خا تمے تک کر یک ڈائون آ پر یشن جا ری رکھا جا ئے گا ۔