تلہ گنگ (نمائندہ خصوصی) جوں جوں بلدیاتی انتخابات قریب آتے جا رہے ہیں اسی طرح سیاسی قائدین کے ٹمپر یچر میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، مسلم لیگ ن، ق لیگ اور سردار گروپ بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں میں مصروف پی ٹی آئی تاحال خاموش اور ریحام خان کی آمد پر نظریں جما لی ہیں، مسلم لیگ ن اور سر دار گروپ میں میچ پڑ نے کا امکا ن ہے ق لیگ تیسرے نمبرپر ۔تفصیل کے مطا بق بلد یا تی انتخا بات میں ایک دوسر ے کو شکست دینے کیلئے اخبارات میں سیا سی قا ئد ین کا بیان بازی والا ٹمپر یچر ہر روز شد ت اختیار پکڑ تا جا رہا ہے اور مسلم لیگ ن کے قائد ین نے ق لیگ کو شکست دینے کیلئے ٹھان لی ہے دوسری طرف ق لیگ بھی ن لیگ کو شکست دینے کیلئے پر عز م ہے ۔ن لیگ کے حکیم یاسر عز یز نے سیا سی حکمت عملی کے ذریعے ملتا ن خورد میں ق لیگ کے امیدوار کو سر دار ممتاز گروپ میں شمو لیت اختیار کروا کے ق لیگ کو دھچکا دیا ہے اور مز ید بھی ق لیگ کے امیدواروں کے ساتھ ن لیگ کی اعلی قیا دت رابطے میںہے اور انکو بھی با ضا بط ن لیگ جا ئن کر نے کی دعوتیں دی جا رہی ہیں ۔ حکیم یاسر عز یز کے مطا بق ملتا ن خورد میں قو می الیکشن میں بھی شکست دی تھی اور اب بلد یا تی انتخا با ت میں بھی شکست سے دوچار کر یں گے ۔ق لیگ کے حا فظ عمار یاسر کے بھی بیا نا ت اخبارات میں گر ما گرم آ رہے ہیں کہ مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو ہم عبر ت نا ک شکست سے دوچار کر یں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (نما ئند ہ خصو صی) میا نوالی روڈ پر کراس کرتے ہو ئے گا ڑی کی ٹکر سے بزرگ شہر ی چل بسا ،آ با ئی قبرستان میں سپر د خا ک ۔تفصیل کے مطا بق تلہ گنگ میا نوالی روڈ پر ونہار کے قر یب لا وہ کے رہا ئشی محمد تصو ر روڈ کراس کر رہا تھا کہ تیز رفتار گا ڑی نے اسکو ٹکر ما ر دی اور وہ زخموں کی تاب نہ لا تے ہو ئے خا لق حقیقی سے جا ملا اورمحمد تصو ر کو آ با ئی قبرستان میں سپر د خا ک کر دیا گیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (نما ئند ہ خصو صی) تلہ گنگ و لاوہ کے انچارج وائیلڈ لائف انسپکٹرسلیم سرگانہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ لاوہ میں شکاریوں کو دھر لیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تلہ گنگ و لاوہ کے انچارج انسپکٹر سلیم سرگانہ نے اپنی ٹیم جن میں کلیم اللہ،اعجاز احمد ،عبد الحمیداور محمد ممتاز شامل ہیں کے ہمراہ لاوہ کے علاقہ ناڑہ میں کالے تیتر کا شکار کرتے ہوئے تین شکاریوں کو دھر لیا تھانہ لاوہ میں مقدمہ درج کرانے کے ساتھ چالیس ہزار جرمانہ بھی ڈال دیا تلہ گنگ و لاوہ کی عوام نے انسپکٹر سلیم سرگانہ کو دیانتداری و ایمانداری سے ڈیوٹی سر انجام دینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے اعلیٰ افسران سے ان کے لئے خصوصی انعام دلوانے کا مطالبہ کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (نما ئند ہ خصو صی)الخدمت فائونڈیشن ضلع چکوال کے زیر اہتمام کفالت یتا میٰ پروگرام امیر جماعت اسلامی ضلع چکوال ڈاکٹر حمیداللہ ملک نے بچوں میں نقد رقوم تقسیم کیں۔الخدمت فائونڈیشن ضلع چکوال کفالت یتامیٰ پروگرام کے تحت 20یتیم طلبہ کے اخراجات برداشت کر رہی ہے ۔یہ رقم بچوں کو مختلف قستوں میں ادا کی جاتی ہے ۔اس سلسلے میں رمضان کے بابرکت مہینے میں دفتر جماعت اسلامی ضلع چکوال میں پروگرام منعقد کیا گیا جس میں طلبہ اور انکی مائوںنے شرکت کی ۔اس پروگرام سے امیر جماعت اسلامی ضلع چکوال نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ یتم بچوں کی سرپرستی اور ان سے حسن سلوک اسلامی تعلیمات کاایک روشن باب ہے ۔ہم ایک خاندان ہیں جو الخدمت فائونڈیشن کی سرپرستی میں ایک دوسرے کا سہارا بنتے ہیں ۔ہمیں خوشی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں اس نیک عمل کی توفیق عطاء کی ہے ۔انہوں نے والدین پر زور دیا کہ ان بچوں کی اچھے طریقے سے تربیت کریں اور رمضان کے باقی ماندہ دنوں میں اللہ کی رضا حاصل کرنے کے لیے پوری پوری کوشش کریں۔پروگرام سے صدر الخدمت فائونڈیشن تسکین سید نے بھی خطاب کیا اور والدین کا شکریہ ادا کیا اور آخر میں بچوں میں دوسری قست 4800روپے تقسیم کیے گئے جبکہ اس موقع پر جنرل سیکرٹری الخدمت فاونڈیشن خرم منظور،جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع چکوال محمد اشرف آصف سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی ضلع چکوال ملک افتخار احمد بھی موجود تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (نما ئند ہ خصو صی)پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ضلع چکوال تحصیل تلہ گنگ کے عہدیداروں و کارکنان کا ایک اہم اجلاس ضلعی جنرل سیکرٹری اشفاق احمد کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں تحصیل بھر کی تمام یونین کونسلوں کے یوتھ کے عہدیداروں نے شرکت کی اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ بلدیاتی الیکشن میں پارٹی پالیسی کے مطابق مخا لفین کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا مختلف یونین کونسلوں کے یوتھ کے عہدیداروں نے بلدیاتی الیکشن لڑنے میں دلچسپی کا اظہار کیا جس پر ضلعی جنرل سیکرٹری اشفاق احمد نے کہا کہ آپ تیاریاں شروع کریں میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ یوتھ کے دیرینہ اور نظریاتی دوستوں کوبلدیاتی الیکشن میں پارٹی ٹکٹ جاری کئے جائیں گے شارٹ لسٹڈ امیدواروں کی فہرست اعلیٰ قیادت کو بجھوائی جائے گی تمام عہدیداروں نے ضلعی جنرل سیکرٹری کی قیادت پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم ڈویژنل صدر راجہ عنایت الرحمٰن ، چیئرپرسن پی وائی او پاکستان محترمہ فریال تالپور اور پارٹی چیرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں متحد ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (نما ئند ہ خصو صی) تحصیل تلہ گنگ کے موضع سگھر میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے دیہی پروگرام پکیاں سڑکاں تے سوکھے پینڈے کارپٹیڈ روڈ کے دعوے غلط ثابت ہوئے متعدد ٹھیکیداروں نے پہلے سے بنی ہوئی سڑکوں پر ناقص میٹریل کا تارکول اور بجری لگا کر لاکھوں روپے کے ٹیکے سرکاری خزانے کو لگا دیے مین میانوالی روڈ سے موضع سگھر جاتی ہوئی سڑک جو کہ ٹمن روڈ سے جا ملتی ہے جس کا تخمینہ لاگت تین کروڑ چھتیس لاکھ روپے ہے سڑک پر صرف ابتدائی کام کے دوران ہی نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے سڑک کا لیول خراب ہو گیا اور جو سڑک ابھی تیار ہی نہ ہوئی تھی گڑھے بننے شروع ہو گئے جبکہ گزشتہ روز ہونے والی بارش کے باعث سڑک بیٹھ گئی اور پانی سڑک سے ملحقہ گھر میں داخل ہو گیا اہلیان سگھر نے وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ اعلان کے مطابق کارپیٹڈروڈ بنا ئے جائیں اور نکاسی آب کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کا مستقل حل نکالا جائے۔