تلہ گنگ کی خبریں 23/5/2017

Talagang

Talagang

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) دو مختلف واقعات میں دو اشخاص سمیت تین افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی، مقدمہ درج ۔تفصیل کے مطابق پہلا واقعہ مہرا تھر چک پیش آ یا کہ چوہدری فتح رنگ نامی شخص نے راہ گیر جاوید حسن نامی پر فائرنگ کھول دیا جس کے نتیجے میں جاوید حسن موقع پر ہی دم توڑ گیا اور اسکا ساتھی عثمان شدید زخمی ہو گیا جسکو ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور چوہدری فتح رنگ موقع سے فرار ہو گیا ۔مقتول جاوید حسن کے حا می بڑی تعداد میں موقع پر پہنچ گئے انہو ں نے پچاس سالہ چوہدری فتح رنگ نامی کو تلاش کر کے موت کے گھا ٹ اتار دیا ۔پولیس نے دونوں مقتولین کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔پولیس کے مطابق مقتولین کے سابقہ دشمنی چلی آ رہی تھی ۔دوسرا واقعے میں تھا نہ ٹمن کی حدود میں ڈھلی کے اٹھارہ سالہ نوجوان محمد وقاص نامی نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آ کر تیس بور پسٹل سے فائر کر کے زند گی کا خاتمہ کر دیا اور لواحقین کے مطابق ہماری کسی کے ساتھ کو ئی دشمنی نہیں ہے۔

تلہ گنگ ( تحصیل رپورٹر )خوشحال گڑھ کے مقامی سیاسی و سماجی رہنمائوں ملک غلام حیدر،حکیم سرفراز احمد ،سید مرید حسین شاہ نے کہا کہ رکن قومی اسمبلی سردار ممتاز خان ٹمن کی طرف سے خوشحال گڑھ کو بجلی کی منظوری گرمیوں کے موسم میں ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ہے۔مسلم لیگ(ن) نے خوشحال گڑھ میں ترقیاتی کام کروا کر اہلیان علاقہ کے دل جیت لئے ہیں۔اپنے ایک بیان میں رہنمائوں نے کہا کہ الیکشن سے قبل خوشحال گڑھ کی گلیاں دس لاکھ روپے کی گرانٹ سے پختہ کروائی گئیں۔اب رکن قومی اسمبلی سردار ممتاز خان ٹمن کی جانب سے بجلی کی گرانٹ منظور ہونے پر اہلیان علاقہ انکا شکریہ ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خوشحال گڑھ نہ صرف ضلع بلکہ پاکستان کا پسماندہ ترین گائوں ہے۔اب ن لیگ نے ترقیاتی کام شروع کر وا دیئے،گلیاں پختہ ہوئیں اب بجلی کی منظوری ہوئی اسکے بعد خوشحال گڑھ تا ملتان خورد سڑک بھی بنوا ئی جائے۔انہوں نے کہا کہ اہلیان خوشحال گڑھ نے ہمیشہ مسلم لیگ(ن) کو ووٹ دیئے ،ہم یقین رکھتے ہیں کہ خوشحال گڑھ کی قسمت سردار ممتاز خان ٹمن اور ملک شہر یار اعوان ملکر بدلیں گے۔

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر ) بیس سال بعدتلہ گنگ کرکٹ کلب کے مایہ ناز فاسٹ بائولر ملک وجاہت علی اورڈان کرکٹ کلب نکہ کہوٹ کے اوپنر بیٹسمین سید ارشاد حسین شاہ کاظمی کی قیادت میں فوڈ ویلی اسٹیڈیم میں دوستانہ نائٹ کرکٹ میچ کھیلا گیا مگر اس دفعہ گیند ٹیپ بال -تفصیلات کے مطابق محکمہ بہبود آبادی ضلع چکوال کے سوشل موبلائزر نے گیارہ سال بعدمستقل ہونے کی خوشی میں محکمہ بہبود آبادی کے افسران اوراسٹاف کو پرتکلف عشائیہ فوڈ ویلی پر دیا -اس موقع پر سات اوور پر مشتمل ایک میچ کا بھی انعقاد کیا گیاجس میں اسٹاف ٹیم کی قیادت ضلعی آفیسر محکمہ بہبود آبادی ضلع چکوال ملک وجاہت علی نے کی -جب کہ سوشل موبلائزر زٹیم کی قیادت صدر سوشل موبلائزر ضلع چکوال و میڈیا ایڈوائیزر محکمہ بہبود آبادی ضلع چکوال سید ارشاد حسین شاہ کاظمی نے کی-ٹاس سید ارشاد حسین شا ہ کاظمی نے جیتا اور پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوور میں چار وکٹ پر 53رنز بنائے اور54 رنز کا ہدف مخالف ٹیم کو دیا -اسٹاف کی ٹیم نے ہدف چار وکٹ پر پانچ اوور میں پورا کر لیا اور یوں دوستانہ میچ اسٹاف کی ٹیم نے چھ وکٹ سے جیت لیا-مین آف دی میچ بہترین بیٹنگ پر ملک وجاہت علی قرار پائے- اس موقع پر ضلعی آفیسر نے تمام سوشل موبلائزرز کوتما م اسٹاف کی جانب سے مبارکباد دی-اور کہا کہ آپ لوگوں کی مستقلی سے محکمہ کی کارکردگی میں نکھار آئے گا اپنی اپنی یونین کونسل میں محکمہ کا پیغام عام کریں اور اپنی کارکردگی سے ثابت کریں کہ سوشل موبلائزرز محکمہ بہبود آبادی کی جان ہیں پہلے بھی آپ کی کارکردگی کی وجہ سے ضلع چکوال پورے پنجاب میں اول رہا اس کارکردگی کو برقرار رکھنا آپ کی زمہ داری ہے-

تلہ گنگ ( تحصیل رپورٹر ) مقا می صحا فی ارمغان ملک کے والداور تلہ گنگ کے معروف وکیل ملک غلام عباس مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے -ان کو آبائی قبرستان تلہ گنگ میں سپرد خاک کر دیا گیا -ان کی نماز جنازہ میں معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب ملک سلیم اقبال ، وکلائ،صحافیوں،ڈاکٹرز،تاجران ،کونسلرز، چئیرمینوں سمیت ہر طبقہ فکر کے افرادنے بڑی تعداد میں شرکت کی-ان کی وفات پر ایم پی اے شہریار اعوان ،فلک شیر اعوان ،ڈاکٹر نثار احمد ملک ،میاں محمد ملک ،ارشد کو ٹگلہ ، سید ارشاد حسین کا ظمی ،چوہدری نوید دڑوٹ ،ڈاکٹر علی حسنین نقوی وتلہ گنگ پریس کلب کے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے دیگر عہدیداران و ممبران نے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کے بلند درجات کیلئے خصو صی دعا کی ہے –