تلہ گنگ کی خبریں 31/12/2014

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) موضع بلال اباد میں فیکٹری کا ملازم مالک کی مونگ پھلی چور نکلا، ایس ایچ او اظہر علی شاہ نے چور کو پکڑ کر جیل بھیج دیا، اہل علاقہ کا جرائم عناصروں کی گرفتاریوں پر ایس ایچ او صدر کو خراج تحسین ،ا ئی جی پنجا ب اور ا رپی او روالپنڈ ی سے انسپکٹر اظہر علی شاہ کی حوصلہ افزائی کیلئے انعا ما ت کا اعلا ن کر یں اہل علا قہ ۔تفصیل کے مطا بق میا نوالی روڈ پر واقع بلا ل ا باد میں کچھ عر صہ قبل مو نگ پھلی فیکٹر ی سے رات کی تا ریکی میں ا ٹھ لا کھ کی مو نگ پھلی چوری ہو گئی تھی متا ثر ہ شخص نے چوری کا مقد مہ متعلقہ تھا نے میں درج کروا دیا تھا۔جو کچھ دن قبل تعینا ت ہو نے والے ایس ایچ او اظہر علی شاہ نے مو نگ پھلی چورکی تلاش شروع کی تو فیکٹر ی کے ما لک کا ملازم مو نگ پھلی چور نکلا جو ایس ایچ او نے اپنی جرات کا مظا ہر ہ کر تے ہو ئے ملز م اظہر حسین سا کن مظفر گڑ ھ کو گر فتار کر کے جیل بھیجوا دیا ۔پو لیس کے مطا بق جب چھا پہ پڑا تو ملز م نے خو دکشی کر نے کی بھی کو شش کی لیکن پو لیس نے خو دکشی کا منصو بہ نا کا م بنا کر پکڑ لیا ۔واضح رہے کہ ایس ایچ او اظہر علی شاہ نے چند روز قبل ایک مغوی تا جر کو بھی با ز یا ب کروا کراغواء کا روں کو بھی مو قع سے گر فتار کر لیا تھا۔اہل علا قہ نے ا ئی جی پنجا ب اور ا رپی او راولپنڈ ی سے مطا لبہ کیا کہ انسپکٹر اظہر علی شاہ کو انعا ما ت سے نوازا جا ئے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر)تھا نہ سٹی پو لیس نے غیر قا نو نی گیس ری فلنگ دوکا نداروں کے خلا ف ا پر یشن شروع کر دیا گز شتہ روز جی پی او چوک کے قر یب حبیب اللہ سا کن دودیا ل غیر قا نو نی طر یقے سے گیس ری فلنگ کر تے ہو ئے مو قع پر تھا نہ سٹی پو لیس نے پکڑ لیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر)بزم غلامان مقصودیہ کے زیر اہتمام کوٹگلہ شریف میں عظیم الشان پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا،تقر یب میں پیر سید محمد با قر علی شاہ ،پیر معین الد ین شاہ ،پیر گل حیدر شاہ، علامہ ظفر عباس مقصودی، پیر محی الد ین ، پیر کما ل الد ین شاہ ضیا ء قادری ، ملک محمد خا ن متو کی سمیت سینکڑوں افراد نے شر کت کی ۔ دربار عالیہ مقصودیہ کوٹگلہ شریف میں بدست مبارک پیر محمد باقر علی شاہ بخاری نے پرچم کشائی کی جبکہ پیر معین الدین شاہ چشتی (آستانہ عالیہ پچنند)تقر یب کے مہمان خصوصی تھے۔ پرچم کشائی کی تقریب میں سینکڑوں عاشقان رسول نے شرکت کی جبکہ تلہ گنگ سے خصوصی بڑا قافلہ پرچم کشائی کی تقریب میں شریک ہوا۔ اس موقع پر فضاء نعرہ تکبیر اور نعرہ رسالت سے گونج اٹھی۔تقر یب کے اختتا م پر شر کا ء میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) تلہ گنگ پر یس کلب کے سالانہ انتخابات مکمل ہو گئے ۔سال 2015کے لئے تلہ گنگ پر یس کلب کے انتخابات بدھ کے روز پریس کلب کی بلڈنگ میں منعقد ہوئے ۔جس میں ماسوائے صدر کے تمام عہدیداران اتفاق رائے سے منتخب ہو گئے ۔اتفاق رائے سے منتخب ہونے والے عہدیداروں میں چیئر مین میاں محمد ملک ،سینئر نائب چیئر مین ایم افضل اعوان ،وائس چیئر مین نذر حسین چودھری ،سینئر نائب صدر ارشد کوٹگلہ ،نائب صدر شفاعت ملک ،جنرل سیکرٹری قاضی عبدالقادر،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محمد حسین چودھری ،جوائنٹ سیکرٹری عمران اصغر ،سیکرٹری اطلاعات چودھری عبدالجبار ،فنانس سیکرٹری ارشاد کا ظمی ،آفس سیکرٹری ملک مقصود الحسن ،جبکہ ممبران مجلس عاملہ میں غلام محی الدین ،یاسر ملک ،محمد افسر ،محمد اشرف ،شاہد سلیم پراچہ اور سفیر شامل ہیں ۔پریس کلب کی صدارت کیلئے محسن قیوم شیخ اور محموب الحسن عدیل میں مقابلہ ہوا جو محبوب الحسن عدیل نے 7کے مقابلہ میں 16ووٹوں سے جیت لیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن تلہ گنگ کے سالانہ انتخابات مکمل ہو گئے ۔سال 2015کیلئے اتفاق رائے سے منتخب ہونے والے عہدیداران میں صدر طارق اعوان ،جنرل سیکرٹری امتیاز اقبال ملک شامل ہیں جبکہ دیگر عہدیداران میں چیئر مین ارشاد کا ظمی ،سینئر وائس چیئر مین زاہد اعوان ،وائس چیئر مین محبوب حسین جراح ،سینئر نائب صدر عبدالعزیز ملک ،نائب صدر حاجی مظہر اقبال ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سلیم اقبال ممدوٹ ،جوائنٹ سیکرٹری فلک شیر فلکی ،سیکرٹری اطلاعات محسن قیوم شیخ ،جبکہ ممبران مجلس عاملہ میں چودھری غلام ربانی ،طارق عزیز ملک ،سید صفدر شاہ ہمدانی منتخب ہو ئے۔

Talagang News Picture

Talagang News Picture