تحریر : ڈاکٹر محبوب حسین جراح مذہبی، دینی تہذیب و تمدن اور علاقائی ثقافت رکھنے والا ڈھلی گاوں میں جہاں معروف عالم دین مولانا حضرت عبدالرحیم صاحب جیسی شخصیات موجود ہوں اور جس میں علم و دانش کی داغ بیل غلام محمد اور حاجی کرم الٰہی نے رکھی تھی تلہ گنگ سے 25 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے جہاں لٹریسی ریٹ تلہ گنگ کے دیگر گاوں سے نمایاں ہے ۔یہاں سے کئی اہم شخصیات ملک سے باہر اور ملک اندر کئی اہم اداروں میں اعلیٰ عہدوں پر اپنی خدمات انجام دے رہیں۔
ان شخصیات میںملک غلام ربانی گلاسگو،تحصیل تلہ گنگ کی تاریخ میں پہلی دفعہ بننے والے سابق اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل آف پنجاب اورسپریم کورٹ کے ایڈووکیٹ ملک محمد کبیر(جنہیں ضمنی الیکشن میں پارٹی ٹکٹ بھی دیا گیا تھا جو بعد ازاں واپس لے لیا گیا جس کا خمیازہ آج ان قوتوںکو بھگتنا پڑرہاہے)،ملک امیر اکبر ،قائد اعظم یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ملک محمد وسیم،بریگیڈئر عبدالحئی، کرنل محمد حسن کبیر ،کرنل فتح خان،کرنل ظفر اعوان،پی ٹی وی کے ملک محمد اکرم ،کرنل سہیل احمد،تحصیلدار ملک زبیر اسلم ،البدر ویلفئیر سوسائٹی کے ملک فدا حسین ،ملک سلیم ، ہیڈ ماسٹر قربان حسین ،سابق بنک آفیسر محمد شجاع ملک ، ATVکے ملک ریحان حیدر،معروف سماجی شخصیت ملک مظہر حسین وغیرہ ایسی شخصیات ہیں جن کا تعلق اس دھرتی سے ہے۔ایسی ہی اس دھرتی کے سپوت ایک انتہائی مہربان،مذہبی اور سماجی شخصیت ملک محمد اسلم مرحوم بھی تھے جن کی شرافت کاآج زمانہ گواہ ہیغریب پرور حاجی محمد اسلم جو ممبر ضلع کونسل اٹک ،وائس چئیرمین ضلع کونسل چکوال اور یونین کونسل کے چیرمین بھی رہ چکے ہیںوہ تحریک نجات کے دوران مسلم لیگی رہنماء ملک محمدکبیر ایڈووکیٹ کے ساتھ گرفتار بھی ہوئے اور بعدازاں ایک ماہ ڈسٹرک جہلم جیل بھی گئے۔ان کے ایک بیٹے ملک طاہر اسلم مرحوم یوتھ ونگ کے صدر بھی رہے ملک محمد اسلم مرحوم کی سیاسی بصیرت اور دور اندیشی کے بدولت آج ڈھلی شہر کی پورے علاقے اور ایوان بالا تک دھوم مچی ہوئی ہے۔ان کے خاندان کے فرزند اپنے جانشین اپنے بیٹے ملک طارق اسلم ڈھلی کو سیاست کے میدان میںخود تربیت کی ان کے ہاتھ کا لگائے ہوئے پودے کے ثمرات آج پورے علاقے میں نظر آرہے ہیںملک طارق اسلم جو یونین کونسل بڈھر کی سیاست سے اڑان بھرنے والے آج ضلع چکوال کی سیاست میں روشن ستارہ ہیں وہ بدھڑ یونین کونسل کے چئیرمین بھی ہیں اس وقت چئیرمین ضلع کونسل چکوال بھی بننے جار ہے جن کا انتخاب وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے خودکیا ہے۔
Election
میری ان کے ساتھ علیک سلیک تو تھی لیکن ایک مقدس سفر میں ،میں نے ان کو اوردوسری ممتازشخصیت حافظ عمار یاسر کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا جب ہم رمضان میں مسجد نبوی ۖ میں اعتکاف بیٹھے تھے ۔ ملک طارق اسلم ڈھلی کے ساتھ ان کے بھائی تحصیلدار ملک زبیر اسلم ،ان کے کزن کرنل ملک سہیل احمد،بھتیجے ملک محمد عزیر اور دیگر فیملی کے لوگ بھی اعتکاف میں تھے کوئی وقت ضائع کئے بغیر جس مقصد کے لئے اللہ اور اللہ کے رسول ۖ کئے گھر میں آنا نصیب ہوا وہ مقصد حاصل کرنے کی تگ ودو میں دیکھا میں سمجھتا ہوں آج ملک طارق اسلم ڈھلی اور حافظ عمار یاسر کو اللہ نے علاقہ بھر میں جوممتاز بخشا یہ وہ عبادت کا صلہ ہے جو ان دونوں نے اللہ اور اللہ کے رسول ۖ کے گھر میں کی ۔ حافظ عمار یاسر جنہوں نے رمضان سے پہلے واپس آنا تھا لیکن علاقے کے لوگوں کی خدمت کے لئے انہوں نے اپنا قیام مسجد نبوی میںبڑھا دیا تاکہ وہ آخری عشرے میں علاقے سے آنے والے اللہ اور اللہ کے رسول ۖ کے مہمانوں کے لئے سحری اور افطاری کا انتظام کرسکیں ۔ عجز و انکساری کاپیکر ہر دو شخصیات کو اللہ نے عوام کی خدمت کے لئے چن لیا ہے آج تحصیل تلہ گنگ اور تحصیل لاوہ میں حافظ عمار یاسر اپنے چیئرمینوں کے ساتھ اور ملک طارق اسلم ڈھلی آج ضلع کونسل کے چیئرمین کی حیثیت سے سامنے آئے ہیں میں سمجھتا ہوں ”یہ سب تمہارا کرم ہے آقا۔۔۔ کہ بات اب تک بنی ہوئی ہے ”کے مترادف ان دونوں شخصیات کو اللہ نے عوام کی خدمت کیلئے بہترین موقع عطا فرمایا ہے ۔ملک طارق اسلم ڈھلی ضلع کونسل چیئرمین شپ کے لئے بہت اچھی چوائس ہیں جو لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے درد دل رکھتے ہیں ان سے یقینااچھے کی امید کی جا سکتی ہے۔
قارئین محترم اس وقت تحصیل تلہ گنگ میں ملک نعیم طارق اورہمارے صحافی بھائی میرے دوست ملک زاہد اعون بلامقابلہ چیئرمین اور وائس چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں انکو ڈھیروں مبارکباد ۔عوام نے جس طرح اس حلقے میں حافظ عمار یاسر کو پذیرائی دی ہے اس سے امید کی جا سکتی کہ جس طرح وہ ماضی میں تلہ گنگ کی فلاح و بہود میں اپنا کردار ادا کیا وہ اس پہلی کی طرح اس دفعہ بھی اپنا کردار ادا کریں گے ان کی ورکر ٹیم یقینا اس شہر کے مسائل کو ختم کرنے میں ٹھوس اقدامات کریں گے ۔ضلع کونسل چکوال کے چیئرمین شپ کے لئے اس وقت مسلم لیگ نون کے 5گروپس سامنے آئے ہیں ان میں پارٹی ٹکٹ شیرپر ملک طارق اسلم ڈھلی اور ان کے ساتھ وائس چیئرمین کے لئے ڈھڈیال سے سردار غلام عباس کے درینہ ساتھی چوہدری خورشید بیگ کو نامزد کیا گیا ان کے مدمقابل دیگر گروپس میں ملک نعیم طارق چیئرمین اور حکیم یاسر عزیز وائس چیئرمین متبادل امیدواروں میں کرنل مشتاق حسین،چوہدری ضمیر حسین منہاس،ملک یارن خان جبکہ راجہ دلبر خان پھل،ملک اقرار حیدراور چوہدری خالق نے وائس چیئرمین کی سیٹ کے لئے کاغذات جمع کروائے ہیں۔جبکہ مسلم لیگ ق نے بھی اپنے امیدوار ملک ریاض اعوان اور ملک اصغر فاضلی کو چیئرمین اور وائس چیئرمین کے لئے میدان میں اتارا ہے۔
سیاسی صورتحال لمحہ بہ لمحہ تبدیل ہوتی ہوئی نظر آرہی ہے ۔اس وقت دونوں گروپس اپنی اپنی کامیابی کے دعوے دار ہیں۔ایک گروپ ٥٥ممبرز کی حمایت کا دعویٰ کررہاہے جبکہ دوسرا گروپ 60ممبران ضلع کونسل کا دعویٰ دار ہے ۔اس کا فیصلہ 22دسمبرکی شام کوہوجائے گا ۔لیکن ایک بات محسوس کی جا سکتی ہے کہ یہ چیرمینی دی نہیں جارہی بلکہ دھکیلی جارہی ہے ایم این اے ملک طاہر اقبال اپنے بھائی کو چیرمین اور چکوال میں جنرل ملک عبدالمجید مرحوم کے بعد سردار غلام عباس کی مسلم لیگ نون جائن کرنے کے مقابلے میںاپنے گروپ کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں ،جبکہ سردار ممتازٹمن اور سردار ذولفقار دلہہ گروپس ملک سلیم اقبال کی سیاست(جنہیںاس وقت سیاسی اکسیجن کی ضرورت ہے ) اور ملک شہریار خان کو اس حلقے میں کمزور کرنا چاہتے ہیں اس لئے ان کی کوشش ہے کہ یہ چیرمینی تلہ گنگ کے بجائے چکوال میں ہی رہے ۔ مقامی سیاست دانوں کا یہ عمل کہاں تک درست ہے یہ آنے والایہ آنے والاوقت بہتر بتائے گا۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔