تلہ گنگ میں صحت کی جدید سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ گورنر پنجاب

تلہ گنگ (عبدالرحمن شاد سے) ملک غلام ربانی (کنگ آف گلاسکو) آف تلہ گنگ میرے دیرینہ دوست ہیں اور تلہ گنگ میر ا گھر ہے۔ اہلیان تلہ گنگ کو درپیش تمام بنیادی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ بہت جلد تلہ گنگ کا دورہ کروں گا۔ ان خیالات کا اظہار گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے عمائدین شہر کے ایک وفد سے دوران گفتگو کیا۔ جو ان سے ملاقات کے لیے ہفتہ کے روز گورنر ہائوس لاہور میں موجود تھا۔

ٍوفد کی قیادت وزیر اعلی پنجاب کے مشیر ملک سلیم اقبال نے کی جبکہ ان کے ساتھ گورنر پنجاب کے قریبی دوست ملک غلام ربانی (کنگ آف گلاسگو ) بھی موجود تھے۔ ملاقات میں وفد میں شامل ارکان نے گورنر پنجاب سے اہلیان تلہ گنگ کو درپیش مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا۔ اور ان مسائل کے حل کے لیے ایک تحریری درخواست بھی پیش کی۔ وفد میں

چیئرمین تحصیل پریس کلب عبدالرحمن شاد، چوہدری غلام ربانی ، قاضی عبدالقادر ، ملک رفعت حیات ، خان امان اللہ خان ایڈوکیٹ اور چوہدری حارث ربانی شامل تھے۔ گورنر پنجاب نے وفد کے ارکان کو وزیراعلی کے ساتھ ملاقات کا موقع فراہم کر کے مسائل کے حل کے لیے ٹھوس احکامات جاری کروا کر دینے کا وعدہ کیا۔ وفد کے ارکان کو گورنر ہائوس کے دورہ کرایا گیا۔ ملاقات کے بعد ملک غلام ربا نی نے وفد کے اعزاز میں پرل کانٹیننٹل ہوٹل لاہور میں عشائیہ بھی دیا۔

News

News

TALAGANG NEWS

TALAGANG NEWS