تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) تلہگنگ پریس کلب کے سینئر نائب صدر ارشد کوٹگلہ کی صاحبزادی انابیہ کرن کی پہلی سالگرہ شہیر ہائوس میں منائی گئی جس میں فیملی ممبران اور قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی، کیک کاٹنے کے بعد مہمانوں کو پرتکلف ظہرانہ دیا گیا۔تفصیل کے مطا بق شہیر ہا ئوس میں گز شتہ دنو ں کا لم نگار ارشد کو ٹگلہ کی صا حبزادی انا بیہ کر ن کی پہلی سا لگر ہ کا کیک کا ٹا گیا جس میںملک ممتاز خا ن ، ڈاکٹر نثا راحمد ملک ،الیکٹر کل انجنیئرملک وقار،اکا ئو ٹنڈآ فیسرملک سا جدیو سف ،سما جی شخصیت ملک یو سف اسلا م آ باد،معروف شخصیت ملک افتخا ر رشید،ملک خا لد کو ٹگلہ،ملک یاسر کو ٹگلہ سمیت دیگر فیملی ممبر ز نے شر کت کی ۔کیک کی تقر یب کے بعد آ نے والے معز ز مہما نو ں کو پر تکلف ظہرانہ دیا گیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) پرانا لاری اڈہ الممتاز ہسپتال کے ملحقہ محلے کی بجلی چوبیس گھنٹے سے غائب گھروں میں پینے کا پانی ختم پوری رات مچھروں کی فوج نے بچوں اور بڑوں کی خوب کلاس لی، صارفین بار بار واپڈا کا چکر لگا نے پر مجبور لیکن دفتر کا عملہ بھی ہڑتال پر، رہائشیوں نے واپڈا کے اعلی حکا م سے ٹرانسفارمر درست کرنے کا مطا لبہ کر دیا ۔تفصیل کے مطا بق حکو مت اور واپڈا اہلکا روں کے درمیا ن واپڈا کونجکا ری کر نے کے معا ملے پر ہڑتالوں کا سلسلہ جا ری اور عوام خور ہو نے لگی ۔بر وز بد ھ کی شام کو پرانا لا ری اڈہ الممتاز ہسپتا ل کے ملحقہ محلے کے ٹرانسفارمر سے زور در دھما کہ ہو ا اور اچا نک آ گ لگ گئی اور رہا ئشی بڑ ی تعداد میں مین روڈ پر نکل آ ئے اور با ربار واپڈا والو ں کو کا لیں کی لیکن کو ئی اہلکا ر نہیں آ یا اور بروز جمعرات کی صبح کو چند اہلکار آ ئے اور ٹرانسفارمر اتار کر لے گئے چو بیس گھنٹے گزرنے کے بعد بھی محلے کی بجلی بحا ل نہ ہو سکی ۔پوری رات بجلی بند ہو نے کی وجہ سے گھروں میں مچھروں کی فو ج نے بچوں اور بڑوں کی خوب کلا س لی اور پوری رات رہا ئشیو ں نے جا گ کر گزار دی ، واپڈا والو ں کو خو ب دعا ئیں دیتے رہے ۔گھروں میں پینے کا پا نی بھی ختم ہو گیا اور رہا ئشیو ں دوسر ے محلوں سے پا نی لا نے پر مجبور ہو گئے بروزجمعرات کی شام سات بجے تک واپڈا والے محلے کی بجلی بحا ل نہ کر سکے ۔شہر یو ں نے واپڈا کے اعلی حکا م سے نو ٹس لینے کا مطا لبہ کر دیا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) تحریک انصاف کے رہنما ،سابق رکن قومی اسمبلی سردار منصور حیات ٹمن نے کہا کہ میا ں نواز شریف نے انتخابی مہم میں کیا گیا اپنا کوئی وعدہ پورا نہیں کیا۔تحریک انصاف اقتدار میں آ کر تلہ گنگ کو ضلع بنائے گی۔سنیئر صحا فی وکا لم نگار ممتاز اعوان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سردار منصور حیات ٹمن نے کہا کہ میاں نواز شریف نے انتخابی مہم میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے،عوام کو انصاف مہیا کرنے،ملازمتیں دینے،بے روزگاری ختم کرنے کے وعدے کئے تھے لیکن ان دو سالوں میں ایک بھی وعدہ پورا نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ تلہ گنگ ضلع بنانے کا اعلان صرف سیاسی بیان تھا۔پہلے تحصیل لاوہ کے نام پر لوگوں کو استحصال کیا گیا اب تلہ گنگ ضلع کے نام پر ن لیگ عوامی جذبات سے کھیل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ دھاندلی زدہ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔تحریک انصاف اقتدار میں ا کرنہ صرف تلہ گنگ کو ضلع بنائے گی بلکہ عوامی سہولت کے منصوبے شروع کرے گی جو ن لیگ تلہ گنگ میں نہیں کر سکی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) تحصیل تلہ گنگ میں گز شتہ ما ہ ٹر یفک انچارج سر دار عارف کی نگرانی میں 995چا لا ن ،تین مقدمات اور 4 لا کھ75ہزار کے لگ بھگ جرما نہ کیا گیا ،انکی تعینا تی کے دوران ٹر یفک مسائل میں خا صی کمی رہی ،ایما ندار ا فسرکو چکوال تعینا ت کر دیا گیا ،شہر یو ں نے سر دار عارف کو تلہ گنگ مستقل تعینا ت کر نے کا مطا لبہ کر دیا ۔تفصیل کے مطا بق اپر یل کے مہینہ میں ٹر یفک انچارج سر دار عارف کی نگرانی میں تحصیل تلہ گنگ میں 995چالا ن ہو ئے اور تین گا ڑیو ں پر مقد ما ت بھی درج کیے گئے اور ایک ما ہ میں 4لا کھ 75ہزارکے لگ بھگ جر ما نہ بھی کیا گیا ۔انکی تعینا تی کے دوران تلہ گنگ شہر میں ٹر یفک کے مسا ئل میں نما یا ں کمی رہی ہے اور انہو ں نے ہر جگہ پہنچ کر مسا ئل حل کیے ۔انکو مئی میں چکوال تعینا ت کر دیا گیا ۔تلہ گنگ کے شہر یو ں نے سر دار عارف کو تلہ گنگ مستقل تعینا ت کر نے کا پر زور مطا لبہ کر دیا ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) لاوہ اور گردو نواح میں جانوروں میں ایکبار بھر ویکسینیشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔ویٹرنری ڈاکٹر حبیب نور کے مطابق جانوروں کی بیماریوں گل گھوٹو،منہ کھر وغیرہ سے بچائو کیلئے جاری ویکسینیشن کا عمل آخری مراحل میں ہے اُنہوں نے مال مویشی مالکان سے اپیل کی کہ جن کے جانور میں ویکسینیشن نہ ہو سکی تو اُن سے فوری رابطہ کر کے اپنے جانوروں میں ویکسین کا عمل مکل کرائے تاکہ علاقہ کے جانوروں میں مذکورہ بیماریوں کا خاتمہ ہو سکے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) تحصیلدار لاوہ ملک سرور خان نے کہا ہے کہ ژالہ باری سے متاثرہ کسانوں کاسروے مکمل کر لیا گیا ہے تاہم اگر کسی کسان کے پاس سروے ٹیم کسی وجہ سے نہیںپہنچ سکی تو تو وہ مجھے سے یا فانوس حیدر حلقہ پٹواری سے رابطہ کرے ۔ملک سرور خان کے مطابق مذکورہ رپورٹ ڈی سی او ضلع چکوال کو بھیجی جائے گی جہاںسے حکومت پنجاب کو رپورٹ ارسال ہو گی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) میا نوالی روڈ پر حا دثہ سے شکار ہو نے والے ٹر ک کے ساتھ تیز رفتاری کی وجہ سے ہا ئی ایس جا ٹکرائی دو افراد زخمی ۔تفصیل کے مطا بق چند روز قبل کو ٹ قاضی کے قریب سا ما ن سے لا د اہوا ٹرک بریک فیل ہو نے کی وجہ سے پل پر الٹ گیا تھا جس کے ساتھ گز شتہ رات ہا ئی ایس کو چ تیز رفتاری کے سا تھ کھڑ ے ٹر ک سے جا ٹکرا ئی جس کے نتیجے میں دوافراد زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتا ل شفٹ کر دیا گیا تھا ۔