تلہ گنگ (ارشد کوٹگلہ سے) تلہگنگ اور لاوہ میں پٹرول ناپید ،سی این جی کی طرح اب پٹرول کے حصول کیلئے گا ڑیوں کی لائنیں لگ گئیں ،مسافر گاڑی والو ں کو منہ مانگے کرایے دے کر گھر جانے پر مجبور، مسافروں کو شدید مشکلات کا سا منا ،مسافروں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ خدارا پٹرول کی دستیا بی کو یقینی بنایا جائے۔
تفصیل کے مطابق پٹرول کی عدم دستیابی پر شہر ی حکومت کے خلاف پھٹ پڑے ۔شہر ی ملک کبیر ،اختر ،تنویر اور محمد اصف اپنی اواز اعلی ایوانوں تک پہنچا نے کیلئے میڈیا کے دفتر پہنچ گئے ۔ملک کبیر اور اختر کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمتیں کم ہو نے کے بعد پٹرول بحر ان ما فیا جیت گیا اور ہم ہا ر گئے ۔ تلہ گنگ اور لا وہ میں پٹر ول کی عدم دستیا بی سے بعض جگہو ں پر منہ ما نگے دام وصول کر کے پٹرول دیا جا رہا ہے ۔محمد ا صف کہنا تھا کہ جب سے پٹر ول مصنو عات کی قیمتیں کم ہو ئی ہیں اسوقت سے خوار ہو رہے ہیں، کر ایوں کے معا ملے پر گا ڑی ما لکا ن اور انتظا میہ میں تو تو میں میں جا ری لیکن اسکے با وجو دگا ڑی والے کر ایے اپنی مر ضی سے عوام سے وصول کر رہے ہیں، اب رہی سہی کسر پٹر ول کی عد م دستیا بی نے پو ری کر دی ہے۔
تنو یر نے بتایا کہ جہاں کہیں پٹرول دستیاب ہے وہا ں منہ مانگے دام لے کر بیچا جارہا ہے ۔پٹرول نایا ب ہو نے سے مسافروں کو شد ید مشکلا ت کا سا منا کر نا پڑ رہا ہے۔ ٹیکسی اورروٹس پر چلنے والی گا ڑیاں مسا فروں سے اپنی مر ضی کے کر ایے لے کر منزل پر پہنچا رہی ہیں ۔شہر یو ںکا مز ید کہنا تھا کہ عوام کو دن بدن نئے امتحا ن میں ڈال کر ذہنی اذیت کا شکا ر کیا جا رہا ہے۔
کبھی بجلی کی لوڈشیڈنگ ،کبھی گیس کی ،کبھی سی این جی کی اور اب پٹرول کی عدم دستیا بی نے ہمیں گھروں تک محدود کر دیا ہے ۔شہر یو ں نے گڑ گڑ ا کر وزیر اعظم پا کستا ن میا ں محمد نواز شر یف سے مطا لبہ کیا ہے کہ ا ئے روز نت نئے مسائل سے ہمیں نجا ت دلو ائی جا ئے اور ہمیں کو ئی اور قدم اٹھا نے پر مجبور نہ کیا جا ئے۔