تلہ گنگ کے معروف چائلڈ و جنرل فز یشن ڈاکٹر نثار احمد ملک نے رمضان المبارک کے حوالے سے خصو صی انٹر ویو ۔

INTERVIEW PIC DR NISAR MALIK

INTERVIEW PIC DR NISAR MALIK

تلہ گنگ کے معر وف چا ئلڈ و جنر ل فز یشن ڈاکٹر نثا ر ا حمد ملک نے رمضان المبا رک کے حوالے سے خصو صی انٹر ویو۔
سوال:ڈاکٹر صا حب رمضا ن المبا رک میں روزہ دار کی صحت پر کیا اثر ات پڑ تے ہیں ؟
ڈاکٹر نثا ر ا حمد ملک: ایم ڈی الممتا ز ہسپتا ل معر وف چا ئلڈ و جنر ل فز یشن نے رمضا ن المبا رک میں صحت پر منفی اور مثبت اثر ات کے با رے میں خصو صی انٹر ویو دیتے ہو ئے کہا کہ ارشا د ہے کہ روزہ جسم کی زکو اة ہے اور روزہ انسا نی صحت اور شخصیت پر انتہا ئی مثبت اثرات مر تب کر تا ہے ۔روزہ دار مسلما ن ہر قسم کے بیہو دہ ،فضو ل ،منفی سو چ اور خیا لا ت سے دور رہتا ہے ۔اگر اس کے سا تھ کو ئی زیا دتی کر تا ہے یا اسے کچھ نا گوار بھی گز رتا ہے تو روزہ کی حا لت میں وہ اس کو در گز ر کر دیتا ہے۔ جس سے اس میں صبر و شکر اور در گز ر کر نے کی صلا حیت میں ا ضا فہ ہو تا ہے جس سے اس کی ذہنی نشو ونما ہو تی ہے ۔
سوال :ڈاکٹر صا حب روزہ مو ٹا پا کم کر نے میں کیسے مد د گا ر ثا بت ہو تا ہے ؟
ڈاکٹر نثا ر ا حمد ملک : سحر ی کے ا ٹھ گھنٹے کے بعد انسا نی معد ہ میں خو راک ہضم ہو جا تی ہے جس کے بعد جگر اور پٹھو ں میں مو جو د گلو کو ز سے جسم انر جی حا صل کر تا ہے ۔جس کے بعد گلو کو ز کی کمی ہو نے سے جسم میں مو جو د چر بی حر ارت حا صل کر نے کے لئے استعما ل ہو تی ہے جو کہ مو ٹا پا کم کر نے میں انتہا ئی مد د گا ر ثا بت ہو تی ہے ۔اگر کو ئی روزہ دار وزن کم نہیں کر پا رہا تو وہ یقینا زیا دہ پیٹ بھر کر کھا نا کھا رہا ہے ۔
ا زادی :ڈاکٹر صا حب شو گر اور بلڈ پر یشر کے مر یضو ں کے لیے روزہ رکھنا کیسا ہے ؟
ڈاکٹر نثا ر احمد ملک : روزہ کی حا لت میں جسم میں مو جو دگلو کوز خا لی پیٹ ہو نے کی وجہ سے کم ہو جا تا ہے جس کے بعدجسم میں مو جو د چر بی تحلیل ہو کر گلو کو ز میں تبد یل ہو جا تی ہے جس سے شو گر اور بلڈ پر یشر کنٹر ول کر نے کے سا تھ سا تھ کو لیسٹر ول میں بھی کمی ہو تی ہے ۔جس سے دل کی تکلیف لا حق ہو نے کے خطر ات کم ہو جا تے ہیں ۔
سوال:ڈاکٹر صا حب سحر ی اور افطا ری کے اوقا ت میں کیسی غذا استعما ل کر نی چا ہیے ؟
ڈاکٹر نثا ر ا حمد ملک :سحر ی اور افطا ری کے اوقا ت میں متو از ن خو راک کا استعما ل کر یں ۔سحر ی کے وقت صر ف پا نی پی لینے پر اکتفا نہ کر یں بلکہ روٹی ،دہی ،چا ئے ،اچھی مقد ار میں پا نی ،انڈا وغیر ہ استعما ل کر یں ۔ افطا ری کے وقت دستر خو ان بھر نے کی بجا ئے سا دہ اور متو ازن خو راک جیسے کھجو ر ،فر وٹ ،فر وٹ جو س ،لیمن جو س وغیر ہ کا اہتما م کر یں ۔سحر ی اور افطا ری کے وقت اپنی چو بیس گھنٹے ضر ورت کا پا نی کم از کم تین لیٹر ضر ور استعما ل کر یں چینی اور چکنا ئی سے بنی ہو ئی چنر یں مثلا کیک ،مٹھا ئی ،پیسٹر ی ،بسکٹ کا استعما ل نہ کر یں ۔تلی ہو ئی اشیا ئ، چا کلیٹ وغیر ہ سے بھی پر ہیز کر یں ۔زیا دہ چا ئے ،کا فی اور کو لڈ ڈرنکس کا استعما ل نہ کر یں کیو نکہ یہ پیشا ب ا ور ہوتی ہیں اور ان سے جسم میں مو جو د پا نی جلد خا رج ہو کر Dehydrationکر تا ہے اور پیا س میں ا ضا فہ ہو تا ہے ۔
سوال :ڈاکٹر صا حب کن لو گو ں کو روزہ نہیں رکھنا چا ہیے ؟
ڈاکٹر نثا ر ا حمد ملک : زیا دہ ضعیف جو انتہا ئی کمز ور ہیں یا ان کو کو ئی پر انا مر ض لا حق ہے یا جو بچے سا ت سا ل کی عمر سے کم ہیں ۔حا ملہ اور بچو ں کو دودھ پلا نے والی عو رتیں ڈاکٹر کے مشو رہ سے روزہ رکھیں ۔شو گر کے مر یض روزہ کے دوران اپنا شو گر لیو ل چیک کر تے رہیں ۔اگر شو گر لیو ل 70گر ام سے کم ہو جا ئے تو روزہ تو ڑ دینا چا ہیے اور اگلے دن روزہ رکھنے سے پہلے ڈاکٹر سے مشو رہ ضر و ر کر یں ۔جن لو گو ں کے گر دہ
میں پتھر ی با ر با ر بن رہی ہو یا ان کے گر دے فیل ہو رہے ہو ں ۔تو ان کو روزہ نہیں رکھنا چا ہیے ۔دل ،پھیپھڑ و ں اور جگر کی بیما ریو ں میں مبتلا مر یض روزہ رکھ سکتے ہیں کسی قسم کی پیچید گی سے بچنے کے لیے انھیں ڈاکٹر سے رجو ع کر نا چا ہیے ۔جو لو گ سگر یٹ نو شی تر ک کر نا چا ہتے ہیں رمضا ن المبا رک انھیں بہتر ین مو قع فر اہم کر تا ہے ۔ڈاکٹر نثا ر ا حمد ملک کا مز ید کہنا تھا کہ روزہ انتہا ئی صحت افز ا ہو نے کے با وجو د مسلما ن اپنی صحت کو بہتر کر نے کے لئے روزہ نہیں رکھتے بلکہ ان کا مقصد صر ف اور صر ف خداوند تعا لی کی خو شنو دی اور رضا حا صل کر نا ہو تا ہے ۔