تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر ) تلہ گنگ میںشیل پڑول پمپ کے نزدیک المدینہ دارالشفاء ہو میو کلینک میں مریض کے ساتھ انو کھا واقعہ پیش آیا ۔کلینک کے مالک ہومیو ڈاکٹر سہیل احمد نے چیک اپ کروانے کیلئے آئے ہوئے مریض اور اسکے لواحقین کو خودبھی اور اس کے حواریوں نے مارا پیٹا اور کئی گھنٹے یر غما ل بنائے رکھا اور موبائل فون بھی چھین لئے گئے،مر یضہ کے بیٹے نے تھا نہ صدر پو لیس کو درخواست دے دی جس پر تھا نہ صدر نے مقدمہ درج کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق مسماة غلام بیگم کے بیٹے ظفر اقبال ساکن دودیال نے بتایا ہے کہ میر ی والدہ کافی عرصہ سے بیمار ہے اور سہیل نامی ہومیو ڈاکٹرسے پرسوں دوائی لینے کیلئے آ ئی جو میڈ یسن ری ایکشن کر گئی اور جب میر ی اما ں کو گھر والے دوبارہ چیک اپ کروانے کیلئے آ ئے اورڈاکٹرکوشکا یت کی کہ تمہا ری دوا سے دوسرا دن طبیعت زیا دہ خراب ہے تو سہیل ڈاکٹر اپنے حواریوںسمیت طیش میں آ گیا اور مر یض اور لواحقین کو یر غما ل بنا لیا اور مارا پیٹا بھی اور بار بار پر چی چھیننے کی کو شش کر تا رہا ،اس دوران دوا چھیننے میں کامیاب ہو گئے لیکن پرچی ہم نے نہ دی،اور مو بائل فون بھی چھین لیا۔
شور شرابا پر اہل محلہ کے لوگوں اکٹھے ہو گئے اور انہوں نے میری والدہ ودیگر اٹینڈز کو باز یاب کرایا۔پولیس نے درخواست پر عمل در آمد شروع کر دیا ۔ڈاکٹر سہیل سے میڈیا نے جب اس واقع کے لئے رابطہ کیا تو میڈیا کو اپنا موقف دیتے ہوئے اس نے کہا کہ ان لوگوں نے کلینک سے باہرکھڑے ہو ئے آپس میں الجھتے ہوئے مجھے گا لی دی تو میر ا بھا ئی یہ سن کران سے الجھا جس پر معا ملہ بگڑگیا ۔ مزید کہا کہ میر ے کلینک پر کیمرے لگے ہو ئے ہیں۔میں ریکارڈنگ نکلوا کر میڈیا کو بھی دو ں گا کیو نکہ تمام تر معا ملہ کیمرے کی آنکھ نے دیکھا اور ریکارڈ کیا ہے۔ میں نے اس معا ملے کے بعد اپنے دونوں بھا ئیوں کو بھی ابھی یہاں سے نکال دیا ہے اور کہا ہے کہ آئندہ یہاں نہ آئیں گے۔ کیو نکہ ان کی وجہ سے معا ملہ بگڑا۔