تلہ گنگ (عامر نواز اعوان) دینی حمیت کا جنازہ نکل گیا، تحصیل تلہ گنگ کے موضع ڈھوک دارا میں مسجد کو تالے لگ گئے ۔معززین علاقہ اور مذہبی شخصیات کا شدید احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق ڈھوک دارا کے قریب برلب سڑک واقع مسجد کو حاجی رضا نامی شخص نے نہ صرف مسجد کو تالہ لگا دیا بلکہ وضو کی جگہ کو کنکریٹ سے بھر دیا۔اور بیت الخلاء کے داخلی راستوں کو بھی اینٹیں رکھ کر بند کر دیا ۔وضو کیلئے نصب پانی کے پائپ کو بھی اکھیڑ دیا ۔عوامی وسماجی حلقوں اور علمائے کرام نے مقامی انتظامیہ اور معززین علاقہ سے مداخلت کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تلہ گنگ (عامر نواز اعوان) سرپرست اعلیٰ تحصیل پریس کلب لاوہ چوہدری نوید دڑوٹ نے گزشتہ روز وفاقی وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سے اسلام آباد میںانکے دفتر وزارت کیڈ میں ملاقات کی ہے ۔اسموقع پر انکے ہمراہ بارانی سائنس کالج تلہ گنگ کے پرنسپل ملک اشرف نواز اور پروفیسر تنویر اصغر بھی موجو دتھے ۔چوہدری نوید دڑوٹ نے وفاقی وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو تلہ گنگ میں منعقد ہو نیوالے ”آزادی صحافت”سمینار میں بھی شرکت کی دعوت دی جو انہوںنے قبول کرلی ہے ۔اور وہ اگلے ہفتے تلہ گنگ کا دورہ کرینگے۔ َََََََ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تلہ گنگ (عامر نواز اعوان)ٹی سی ایس (TCS )پنڈدادنخان اور کھیوڑہ کا عملہ نہایت مستعدی سے اپنی ذمہ داری پوری کرتا ہے البتہ اگر کوئی ایسی ڈاک ہو جہاں ہمارا نمائندہ نہ ہو اور ہماری رینج کے باہر ہو تو ہم ٹیلیفون کے ذریعے ریسورکو بلا لیتے ہیں۔ فیصل تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزTCSپنڈدادنخان فرنچائز کے اونر فیصل نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہو کہا کہ ہمارے تمام نمائندے لوگوں کی امانتیں بروقت اور ذمہ داری سے ان تک پہنچاتے ہیں لیکن جو علاقہ ہماری رینج سے باہر ہو ان کو ٹیلیفون کے ذریے بلا کردیجاتی ہے عموماً ایسے موقع پرلوگ نمائندوں سے اُلجھ پڑتے ہیں مگر ہمارے نمائندے نہایت تحمل مزاجی سے ان کو مطمئن کرتے ہیں۔ کچھ عناصرTCS کے متعلق بے بنیاد بیان شائع کئے تاکہ ادارے کی ساکھ خراب ہو۔ لہذا ہماری سروس پہلے بھی خوب ہے اور آئندہ بھی خوب سے خوب تر کام کر کے عوام کو سہولت فراہم کرے گی۔ اور ان کی ڈاک اور امانتیں ان کی دہلیز پر پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تلہ گنگ(عامر نواز اعوان) ق لیگی رہنما حافظ عمار یاسر مارکیٹ میں گزشتہ رات اچانک آگ بھڑک اُٹھی،انتطامیہ کی بروقت کارروائی سے بڑا نقصان ہوتے ہوتے رہ گیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات آٹھ بجے حافظ عمار یاسر مارکیٹ کی ایک بند دکان سے دھواں اُٹھتے دیکھ کر فوری طور پر فائر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ واصف رحمان اور ٹی ایم اے افسران بھی پہنچ گئے اور بند دکان کے تالے توڑ کر پھیلتی آگ پرقابو پانے کی کوششوں کا جائزہ لیا ۔فایر بریگیڈ عملہ نے جانفشانی سے آگ پر قابو پالیا۔اور اس کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تلہ گنگ(عامر نواز اعوان) تلہ گنگ سے دھرابی جانے والے موٹر سائیکل کو مزدا ٹرک نے کوٹ چودھریاں کے قریب ٹکر ماد دی ۔جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار تین نوجوان شدید زخمی ہو گئے ۔زخمیوں کو فوری طور پر سٹی ہسپتال تلہ گنگ منتقل کیا گیا جہاں اُنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد ریفر کر دیا گیا ۔دوسرے حادثہ میں تلہ گنگ بائی پاس روڈ پر موٹر سائیکل اور رکشہ میں تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل کو آگ لگ گئی جس کے باعث موٹر سائیکل پر سوارالیاس ساکن دودیال نوجوان جھلس گیا ۔مضروب نوجوان کو فوری طور پر سٹی ہسپتال تلہ گنگ منتقل کیا گیا ۔جہاں اسے ہنگامی طبی امداد دی گئی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تلہ گنگ(عامر نواز اعوان) پچنند تا کوٹگلہ بائی پاس سمیت بنیادی مرکز صحت پچنند تک روڈ کی تعمیر کے لیئے ڈھائی کروڑ روپے کی گرانٹ جاری، تفصیلات کے مطابق ایم پی اے ملک ظہور انور اعوان کی خصوصی گرانٹ سے پچنند تا کوٹگلہ بائی پاس اور آراسٹاپ محلہ ریتلیاں سے بنیادی مرکز صحت ہسپتال پچنند تک روڈ کی تعمیر کے لیئے ڈھائی کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ جاری کردی گئی۔ذرائع کے مطابق مذکورہ دونوں روڈ 30جون تک مکمل ہونگے جس میں پچنند تا کوٹگلہ بائی پاس کی چوڑائی 20 فٹ اور آرا سٹاپ سے بنیادی مرکز صحت پچنندکے لیئے 12فٹ چوڑی سڑک بنائی جائے گی۔پچنند تا کوٹگلہ بائی پاس سمیت بنیادی مرکز صحت تک روڈ کی تعمیر میں ایم پی اے کے دست راست ملک شہریار اعوان اور ملک رفعت حیات کی کاوشوں کو عوامی و سماجی حلقوں نے بھرپور سراہا۔ واضح رہے کہ پچنند تا کوٹگلہ بائی پاس نہ ہونے کی وجہ سے مین چوک پچنند میں ہیوی ٹریفک گزرنے کی وجہ سے آمدورفت میں شدیدمشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا جبکہ آرا سٹاپ سے بنیادی مرکز صحت پچنند تک سڑک پختہ نہ ہونے کی وجہ سے بارش کے دنوں میں آمدورفت معطل ہوجاتی تھی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) آج بروز اتوار الکرم ہسپتال تلہ گنگ میں فری میڈیکل کیمپ میں معروف ای این ٹی ڈاکٹر رفاقت رائو مریضوں کا مفت طبی معائنہ کرینگے ۔یہ ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ صبح نو سے سہہ تین بجے تک جاری رہے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تلہ گنگ (عامر نواز اعوان)TMA لاوہ میں سٹاف تعینات کیا جائے تفصیلات کے مطابق لاوہ میں بلدیاتی الیکشن ہونے کے با وجود تا حال TMA کا عملہ تعینات نہ کیا گیا ہے جبکہ TMA ممبران حلف بھی اٹھا چکے ہیں اب دوسرا مرحلہ مخصوص نشستوں کا باقی ہے مگر ابھی تک TMA کا آفس نہ بنایا گیا ہے نہ ہی کوئی عملہ پوسٹ کیا ہے شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر موجود ہیں نالیاں گندی پڑی ہیں صفائی کا کوئی انتطام نہ ہے جسے توجہ کی ضرورت ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تلہ گنگ (عامر نواز اعوان)لاوہ میں باقاعدہ لاری اڈاہ منظور کیا جائے تفصیلات کے مطابق لاوہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہے جبکہ سٹاپ پر مسافروں کو کوئی سہولت میسر نہ ہے گرمی اور بارش کے دنوں میں مسافر پریشان رہتے ہیں پبلک لیٹرین نہ ہے اور نہ ہی سایہ کی کوئی جگہ ہے اور نہ ہی مسافر لوگوں کے بیٹھنے کا انتظام ہے اس جدید دور میں لاوہ پسماندگی کا شکا ر ہے ٹرانسپورٹر متوجہ ہوں اور اہل علاقہ سے مل کر سایہ کا بندوبست کریں تاکہ بچے ،بوڑھے اس سے فائدہ اٹھا سکیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تلہ گنگ (عامر نواز اعوان) لاوہ میں بہترین اور معیاری تعلیم فراہم کر رہے ہیں۔ ملک ساجد محمود اعوان تفصیلات کے مطابق لاوہ شہر اور گردونواح کے طلباء اور طلبات کو اعلی درجے کی معیاری تعلیم فراہم کر رہے ہیں مکہ کیڈٹ ہائی سکول کے پرنسپل ملک ساجد محمود اعوان نے بتایا ہے کہ مکہ کیڈٹ ہائی سکول میں تمام طلنباء اور طلبات کو انگلش میڈیم کی تعلیم دی جارہی ہیاس وقت لاوہ کے مثالی کارکردگی والے اداروں میں مکہ ہائی سکول پہلے نمبر پر ہے سکول میں تمام طلباء و طلبات کو جدید ذریعہ تعلیم کے ذریعے بڑھایا جا رہا ہے اور ادارہ کی کارکردگی گزشتہ تین سالوں میں مثالی رہی ہے سکول کے پاس اپنی کمپیوٹر لیب اور سائنس لیب ہے جو اور کسی سکول میں موجود نہیں ہے اور اس میں نادار اور یتیم بچوں کو مفت تعلیم کے ساتھ ساتھ کتب اور یونیفارم بھی سکول کی طرف سے مہیا کی جارہی ہے مکہ کیڈٹ ہائی سکول لاوہ کے پرنسپل ملک ساجد محمود اعوان نے اہلیان لاوہ کے اعتماد پر تشکر کرتے ہوئے آل امید کا اظہار کیا ہے کہ لاوہ کے طلباء و طلبات اپنی لگن توجہ اور محنت کے باعث راولپنڈی اور لاہور کے طلباء سے کسی طور بھی کم نہیں ہیں اور وہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے۔