تلہ گنگ (عامر نواز اعوان) تلہ گنگ ایم پی اے پی پی 22 سردار ذوالفقار علی دلہہ کے دفتر میں ویرانی چھانے لگی ، سائلین رل گئے ،دفتر کی باگ ودوڑ درست ہاتھوں میں نہ ہونے کی وجہ سے ووٹر ز اور سپوٹرز مایوس، سردار ذوالفقار دلہہ دفتر کی ذمہ داری کسی انصاف پسند ذمہ دار اور عوام دوست شخص کے حوالے کریں عوامی حلقوں کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ ایم پی ااے حلقہ پی پی 22سردار ذوالفقار علی خان دلہہ کے دفتر جس میں کبھی عوام کے مسائل حل کیے جاتے تھے اب وہاں ویرانی چھا نے لگی ہے جس کی بڑی وجہ سیکرٹری ایم پی اے اور ایم پی اے آفس کے انچارج الطاف اعوان کی عوام کے مسائل کے داانستہ چشم پوشی اور عوام کے مسائل سردار ذوالفقار دلہہ کے علم میں نہ لانا ہے۔
آنے والے سائلین کے ساتھ ہتک آمیز رویہ کرپٹ اور عوام کے پیسے سے تنخواہ لینے کے با وجود کام نہ کرنے والوں کی سر پرستی ہے جس کی وجہ سے عوام مسائل کا شکار ہے اور ایم پی اے کی کارکردگی سے مایوس ہوتی جا رہی ہے جبکہ دفتر کی باگ ودوڑ درست ہاتھوں میں نہ ہونے کی وجہ سے ووٹر ز اور سپوٹرز میں بھی کافی حد تک مایوسی پائی جا رہی ہے اس حوالے سے تلہ گنگ کے معتبر عوامی حلقوں کا کہنا ہے۔ داد رسی کی غرض سے ایم پی اے کے دفتر آنے والے سائلین کے ساتھ انچارج اور دیگر دفتر کے عملے کا رویہ ہتک آمیز ہوتا ہے۔
جس کا خمیازہ ایم پی اے سردار ذوالفقار علی خان دلہہ کو حالیہ بلدیاتی انتخابات میں عبرت ناک شکست کی صورت میں اٹھانا پڑا ہے جبکہ آج بھی دفتر کے باگ ودوڑ سیاست سے نا بلد اور عوام سے رابطہ نہ رکھنے والے اور عوام کے مسائل حل نہ کرنے والے شخص کے ہاتھوں میں ہے جو کہ سردار ذوالفقار علی دلہہ کے لیے نقصان زدہ ثابت ہو رہا ہے۔
ایم پی اے کو چاہے کہ وہ اپنے دفتر کی ذمہ داری کسی سیاسی سوجھ بوجھ رکھنے والے انصاف پسند ذمہ دار اورعوام دوست اور کام کو گناہ سمجھنے والے سرکاری افسروں کی چاپلوسی نہ کرنے والے شخص کے حوالے کریں تاکہ ان کو اپنے ووٹ سے ایم پی اے بنانے والی تلہ گنگ کی غریب عوام کو ان کے دفتر سے سہولیات میسر آ سکیں۔
ایم پی اے کو عوام کے مسائل حل کرنے میں آسانی ہو اور ان کو آئندہ انتخابات میںاس طرح کی شکست کا سامنا نہ کرنا پڑے۔