تلہ گنگ کی خبریں
Posted on February 11, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
جامعہ فہم القرآن ڈھلی میں صاحب قرآن صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی
تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر)جامعہ فہم القرآن ڈھلی میں صاحب قرآن صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی جس میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ محمد ادریس، پروفیسر محمد امیر ملک ،امیر جماعت اسلامی ضلع چکوال ، پروفیسر ڈاکٹر حافظ حمید اللہ امیدوار پی پی 23 ، جامعہ کے منتظم مولانا سلطان العارفین نے خطاب کیا بعد ازاں ادارے سے قران پاک حفظ مکمل کرنے والے حفاظ کرام کی دستار بندی کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ماڈل ویلج ڈھوک مصاحب کی چارہزار کی آبادی صحت کی بنیادی سہولت سے محروم
تلہ گنگ (تحصیل رپو ر ٹر) ماڈل ویلج ڈھوک مصاحب کی چارہزار کی آبادی صحت کی بنیادی سہولت سے محروم۔ پانچ کروڑ کی تخمیہ لاگت سے ماڈل ویلج تو بن گیا مگر ابھی تک صحت، واٹر سپلائی کی سہولت فراہم نہیں کی گئی۔ میال تاڈھوک مصاحب روڈ، ڈھوک مصائب تا ونہار روڈ اور دڑوٹ تا براستہ ڈھیر مونڈ سڑک کی حالت نا گفتہ بہ۔ڈھوک مصاحب کے رہا ئشیوں نے میڈ یا کو بتایا کہ گاؤں کے عظیم سپوت جنرل(ر) ملک فیض جیلانی کی ذاتی کوششوں سے ڈھوک مصاحب کو سابق وزیراعظم چودھری پرویز الٰہی نے ماڈل ویلج قرار دیکر 5کروڑ کی خطیر گرانٹ عطا کی تھی۔ چار ہزار سے زائد آبادی کے اس گاؤں کو اس وقت گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اور بوائز ہائی سکول کی بلڈنگز اور کلاسیں کا اجراء کر دیا گیا تھا۔جبکہ 2007ئمیں بنیادی ہیلتھ سنٹرBHUکی علیشان بلڈنگ بھی بنا دی گئی تھی مگر محکمہ صحت ابھی تک سٹاف مہیا نہیں کر سکا چار ہزار سے زائد مکین صحت کی بنیادی سہولتوں سے محروم آرہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ماڈل ویلج کے بجٹ سے ہی2007ء میں ویٹرنری کی بلڈنگ بھی تعمیر کر دی گئی مگر صرف ایک ڈسپنسر بھیجا گیا جو ہماری ضروریات پوری نہیں کر رہا۔ لہذا ویٹر نری ڈاکٹر تعینات کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ 2007ء میں ہی گورنمنٹ گرلز دستکاری سکول کی عمارت بھی بن گئی مگر 5سال کزرنے کے باوجود اسے فنگشنل نہیں کیا گیا فوری طور پر عملہ بھیجا جائے اور دستکاری سکول کو چالو کیا جائے۔ مکینوں نے بتایا کہ ماڈل ویلج کے فنڈ سے گاؤں میں پوسٹ آفس کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے اور بچوں کو سپورٹس کی سہولت فراہم کرنے کے لئے عظیم الشان سٹیڈیم بنا دیا گیا ہے جس سے گرد و نواح تمام دیہاتوں کے بچے مستفید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گاؤں کی گلیاں نالیاں تو پختہ ہیں اور بجلی کی مکمل سہولت موجودد ہے تاہم اگر سوئی گیس کی سہولت بھی فرائم کر دی جائے تو بہت ہی بہتر ہو گا۔ نیز دڑوٹ سے براستہ ڈھوک مصاحب کا راستہ ڈیڑھ کلو میٹر سے دوکلومیٹر بنا دیا جائے تو17کلومیٹر کی مسافت ختم ہو سکتی ہے۔ ڈھوک مصاحب سیونہار روڈ کی سڑک بھی بنائی جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈھوک مصاحب کو لیٹی یونین کونسل کے بجائے سگھر یا بدھڑ یونین کونسل سے منسلک کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پانچ سال سے ویٹرنیری ڈاکٹرز اور عملہ موجود نہ ہونے کی وجہ سے اپنے قیمتی جانوروں کو تلہ گنگ اور اس کے گردو نواح ویٹرنیری ہسپتال میں لے جانے سے کئی جانوروں کا نقصان اٹھانا پڑا
تلہ گنگ ( ) تلہ گنگ کے موضع بھلومار میں تقریبا عرصہ پانچ سال سے ویٹرنیری ڈاکٹرز اور عملہ موجود نہ ہونے کی وجہ سے اپنے قیمتی جانوروں کو تلہ گنگ اور اس کے گردو نواح ویٹرنیری ہسپتال میں لے جانے سے کئی جانوروں کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ غریب لوگ اور محنت کش لوگ کی پہنچ دور دراز علاقوں سے وٹیرنیری ہسپتال تک ممکن نہیں ہوتی۔لوگوں کا دور دراز علاقوں سے پہنچتے پہنچتے ان کے جانور اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے اور غر یب لوگوں کو ہزاروں روپے کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔اہل علاقہ نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ بھلو مار میں وٹیرنیری ڈاکٹر اورعملہ تعینات کیا جائے تا کہ لوگ اپنے ہزاروں روپے کے نقصان سے بچ سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مشن علاقے کی خدمت ہے جس پر وہ پچھلے پانچ عشروں سے زائد عرصے سے عمل پیرا ہیں۔ ملک سلیم اقبال
تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر ) سابق صوبائی وزیر ملک سلیم اقبال نے اپنی صحت یابی کے لئے اپنے ہمدردوں اور عزیزوں کی دعائوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ دو دن میں تلہ گنگ پہنچ رہے ہیں اور اپنے حلقے کی عوام سے ملاقاتوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں صحافیوں سے فون پر بات کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا مشن علاقے کی خدمت ہے جس پر وہ پچھلے پانچ عشروں سے زائد عرصے سے عمل پیرا ہیں اور انشااللہ انکا یہ مشن جاری رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
موضع مورت میں پوسٹ آفس کا افتتاح ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پوسٹل سروسز میڈم طوبی بتول اور اسسٹنٹ کمشنر تنویر لراحمن نے کر دیا
تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر ) موضع مورت میں پوسٹ آفس کا افتتاح ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پوسٹل سروسز میڈم طوبی بتول اور اسسٹنٹ کمشنر تنویر لراحمن نے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جنرل (ر) محمد صدیق کی کاوشوں سے مورت کو ماڈل ویلیج کا درجہ ملا جس کے بعد پوسٹ آفس کی عمارت تعمیر کی گئی گزشتہ دنوں ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پوسٹل سروسز میڈم طوبی بتول اور اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ تنویر الرحمن نے پوسٹ آفس کا باضابطہ افتتاح کیا اس موقع پر تلہ گنگ جی پی او کے انچارج حاجی محمد اقبال ، چکوال جی پی او کے انچارج حاجی محمد ریاض جنرل (ر) محمد صدیق کے بھائی ملک محمد محمود سمیت اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی ، اس موقع پر اہل مورت نے عرفان الہی پوسٹ ماسٹر مورت کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com