تلہ گنگ کی خبریں 30.7.2013

پچنند میں چور مافیا اور سٹے بازی عروج پر، گزشتہ ہفتے سے تاحال پچنند میں متعدد ہزاروں روپے مالیت کے موبائل فون، طلائی زیورات اور ہزاروں کی نقدی چوری کی گئی
تلہ گنگ( تحصیل رپو ر ٹر) پچنند میں چور مافیا اور سٹے بازی عروج پر، گزشتہ ہفتے سے تاحال پچنند میں متعدد ہزاروں روپے مالیت کے موبائل فون، طلائی زیورات اور ہزاروں کی نقدی چوری کی گئی۔ روت کے وقت بڑھتی ہوئی چوری کی مسلسل وارداتوں سے اہلیان علاقہ خوفزدہ ہوگئے۔ شہریوںنے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مقامی چور مافیا ٹولہ سرگرم ہے۔ روز بروز چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی وجہ کرکٹ میچ پر سٹے بازی کا نتیجہ ہے۔ بڑے تو بڑے علاقے میں متعدد مبینہ اطلاعات کے مطابق چھوٹے بچے بھی کرکٹ پر سٹے بازی میں مصروف عمل ہیں جن کے خلاف سخت ایکشن وقت کی اہم ضروت ہے۔ اس حوالہ سے تھانہ لاوہ پولیس بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں کی تفتیش میں سرگرم۔ اہلیان علاقہ کا کہنا ہے مارکیٹ میں رات کے وقت سیکورٹی کے لیئے پہرے دار رکھے گئے ہیں لیکن ان کی کہیں نہ کہیں غفلت کی وجہ سے چوروں کی چالاکی انہیں بھی مات دے گئی۔ اہلیان علاقہ کا ڈی پی اوچکوال مشتاق احمد کانجو اور ڈی ایس پی خا ن افتخا ر الحق سے پرزور مطالبہ ہے کہ پچنندمیں آئے روز چوری کی بڑھتی ہوئی نت نئی وارداتوں کے پیش نظر پچنند میں پولیس چوکی کے قیام کے احکامات جاری کیئے جائیں اور جرائم کی روک تھام کے لیئے پولیس گشت میں بھی اضافہ کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جرائم کا خاتمہ اور عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیحات میں شامل ہے
تلہ گنگ (تحصیل رپو ر ٹر)جرائم کا خاتمہ اور عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ صحافیوں ، تاجروں او ر شہریوں کے تعاون سے جرائم کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار تھانہ صدر ایس ایچ او زراعت بلو چ نے روزنا مہ ”نئی با ت ” سے خصو صی گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ منشیات اور جوئے کا دہندہ کرنے والے ملزموں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔اس دھندہ میں ملوث مجر م چاہے کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔ انہوںنے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں گے انہوںنے صحافیوں سے اپیل کی کہ وہ جرائم کی نشان دہی کریں انکی مثبت اور تعمیری تجاویز کا خیر مقدم کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ میانوالی روڈ پر بلال آباد کے قریب ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر،موٹر سائیکل پر سواردو خواتین سمیت تین افراد شدید زخمی، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل
تلہ گنگ (تحصیل رپو ر ٹر) تلہ گنگ میانوالی روڈ پر بلال آباد کے قریب ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر، موٹر سائیکل پر سواردو خواتین سمیت تین افراد شدید زخمی،تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل، موضع سگھر کا رہائشی شخص اپنی دو رشتہ دار خواتین کے ہمراہ تلہ گنگ سے سگھر جا رہا تھا کہ بلال آباد کے قریب مخالف سمت سے آنے والے ٹرک نے اْس کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دو خواتین سمیت تینوں افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پورے ملک کی طرح تحصیل تلہ گنگ میں بھی ہزاروں فرزندان اسلام مساجد میں سنت رسول ۖ کی پیروی کرتے ہوئے مسنون اعتکاف بیٹھ گئے
تلہ گنگ (تحصیل رپو ر ٹر) پورے ملک کی طرح تحصیل تلہ گنگ میں بھی ہزاروں فرزندان اسلام مساجد میں سنت رسول ۖ کی پیروی کرتے ہوئے مسنون اعتکاف بیٹھ گئے ۔تلہ گنگ میں سب سے زیادہ لوگ عید گاہ مسجد میں اعتکاف میں بیٹھیں ہیں جبکہ اس کے علاوہ شہر کی تمام مساجد میں بھی شہری یہ دینی فریضہ ادا کررہے ہیں ۔تلہ گنگ میںاجتماعی اعتکاف کا سب سے بڑا اجتماع مرکزی جامع مسجد عید گاہ میں ہے جس میںایک سو پچاس کے لگ بھگ افراد اعتکاف بیٹھے ہیں ۔مرکزی جامع مسجد عیدگاہ تلہ گنگ میں اعتکاف بیٹھنے والے معتکف حضرات کے لئے مسجد انتظامیہ کی جانب سے خصوصی انتظامات کے ساتھ ساتھ سحرو افطار کاب ندوبست کیا گیا ہے۔ مرکزی جامع مسجد عیدگا میں آخری عشرہ میں نمازفجر ظہر ،عصر اور عشاء کے بعد علمائے کرام کے زیر نگرانی تربیتی نشستوں کا انعقاد ہوگا جس میں معتکف حضرات کو خصوصی تربیت دی جائے گی ۔طاق راتوں میں خصوصی دعوتی و تبلیغی پروگرام بھی ہوں گے مرکزی جامع مسجد عیدگاہ میںجید علمائے کرام درس قرآن مجید واحادیث دیں گے۔ معتکف حضرات شوال کا چاند نظر آنے تک مسجدوں میں قیام کریں گے اور نوافل اور ذکرو اذکار کا اہتمام کریں گے اور آخری عشرہ کی طاق راتوں میں لیلتہ القدر کو تلاش کریں گے اور اللہ کے حضور عبادات کرتے ہوئے اپنی مناجات پیش کریں گے۔ طاق راتوں میں مسلمان خصوصی عبادت کریں گے اوردنیا بھر مظلوم مسلمانوں کیلئے دعائیں کی جائیں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جمعیت علماء اسلام (ف) نے یکم اگست سے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے
تلہ گنگ (تحصیل رپو ر ٹر)جمعیت علماء اسلام (ف) نے یکم اگست سے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے گریز کیا جائے۔ اوگرا کی جانب سے اضافے کی سمری کو مسترد کردیا جائے۔جے یو آئی کے ضلعی ترجمان چوہدری عبدالجبار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام پایا جاتا ہے اس کے باوجود ہمارے یہاں قیمتوں میں اضافہ کی تیاری کی جارہی ہے دنیا بھر میں مذہبی تہواروں کے موقع پر حکومتیں عوام کو ریلیف فراہم کرتی ہیں مگر ہمارے یہاں تہوار کے موقع پر منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کو کھلی چھوٹ دے دی جاتی ہے جو عوام کو مہنگے داموں میں اشیاء فروخت کرتے ہیں۔ حکومت فوری طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلہ کو واپس لے کر عوام کو ریلیف فراہم کرے۔