تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) تین مختلف حادثات میں ایک افراد جاں بحق اور آ ٹھ شدید زخمی، دو کو تشویشناک حالت میں راولپنڈی ریفر کر دیا گیا۔تفصیل کے مطابق میانوالی روڈ پر پہلا حادثہ آٹے سے بھراٹرک کوٹ قاضی کے قریب اترائی پر پہنچا تواچا نک بر یک فیل ہو گئی اور ڈرائیور سے بے قا بو ہو کر پل پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک افراد جا ں بحق اور دوسرا شد ید زخمی ہو گیا ۔دوسرا حا دثہ اسی پل کے قر یب چند گز کی دوری پر پیش آ یاسا ما ن سے بھرا ٹرالہ ٹائی رائڈ ٹو ٹنے سے ٹرالہ کی مشین الگ ہو گئی اور اگلہ حصہ الگ ہو گیا جس سے ایک افراد شد ید زخمی ہو گیا ۔تیسر ا اور آ خر ی حا دثہ کو ٹ قاضی ہسپتا ل کے سا منے پیش آ یا کر اچی سے راولپنڈ ی کی طرف آ نے والا ٹرالہ مخا لف سمت سے آ نے والے ہینو ٹر ک سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں چھ افراد شد ید زخمی ہو گئے۔ان زخمیو ں میں سے دوزخمیو ںکو تشو یشنا ک حا لت میں راولپنڈ ی ریفر کردیا گیا ۔عین شا ہدین کے مطا بق پہلا حا دثہ بر یک فیل ،دوسرا ٹا ئی رائڈ ٹو ٹنے اور تیسر ا حا دثہ تیز رفتار ی کی وجہ سے پیش آ یا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر)تلہ گنگ ضلع کا اعلا ن ہو ئے دوسال مکمل ہو گئے ،وزیر اعظم میا ں محمد نواز شر یف نے تا حا ل تلہ گنگ کی عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل نہیں کی ،تلہ گنگ ،لا وہ اور گر دونواح علاقوں میں ن لیگ کی اعلی قیا دت پر عوام میں شد ید غم وغصہ پا یا جا رہا ہے ،دوسال مکمل ہو نے پر تلہ گنگ ضلع بنا ئو تحر یک اور پر یس کلب تلہ گنگ کے زیر اہتما م احتجا جی بھو ک ہڑ تا لی کیمپ لگا یا گیا اور اپو زیشن جما عتوں نے چپ کا زورہ نہ توڑا۔تفصیل کے مطا بق پا نچ مئی 2013کو ایک تا ریخی جلسہ سے خطا ب کے دوران میا ں محمد نواز شر یف نے کا میا بی کی ضما نت پر تلہ گنگ ضلع کا اعلا ن کیا تھا لیکن اس تقر یر کو دو سا ل مکمل ہو گئے ہیں لیکن ابھی تلہ گنگ ضلع کو اخبارات کی حد تک رکھا جا رہا ہے عوام نے مسلم لیگ ن کی قیا دت پر شد ید غم وغصہ کا اظہار کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ہما رے سا تھ تلہ گنگ ضلع کا مذاق کب تک چلے گا اب ہم برداشت نہیں کر سکتے ۔دوسری طرف دو سا ل مکمل ہو نے پر تلہ گنگ ضلع بنا ئو تحر یک اور پر یس کلب تلہ گنگ کے زیر اہتما م احتجا جی بھو ک ہڑ تا لی کیمپ لگا یا گیا لیکن اپو زیشن جما عتوں کے لیڈ روں نے تلہ گنگ ضلع کے حوالے کو ئی احتجا جی کیمپ یا ریلی کا انعقاد نہیں کیا اور عوام کے ذہنو ں میں اپوزیشن کارول منفی نظر آ رہا ہے انکو بھی تلہ گنگ ضلع کے نو ٹیفکیشن سے کو ئی سروکا ر نہیں ہے ۔عوام نے وزیر اعظم میا ں محمد نواز شر یف اور وزیر اعلی پنجا ب میا ں شہباز شر یف سے پر زورمطا لبہ کیا ہے کہ تلہ گنگ ضلع کے نو ٹیفکیشن میں تا خیر نہیں ہو نی چا ہیے اب ہمیں ہر صورت اور ہر حا ل میں نو ٹیفکیشن چا ہیے ورنہ احتجا ج کو وسیع پیما نے پر بڑ ھا یا جا ئے گا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) پنجا ب حکو مت کیلئے گو رنر پنجا ب اور ٹی ایم او تلہ گنگ کی تعینا تی چیلنج بن گئی ،ٹی ایم او نہ ہو نے کی وجہ سے شہر یو ں کے مسائل میں دوگنا اضا فہ ،شہر ی سر اپا احتجا ج ۔تفصیل کے مطا بق گورنر پنجا ب کی سیٹ کئی ما ہ سے خا لی پڑ ی ہے اور تلہ گنگ ٹی ایم او کی سیٹ کو بھی تقر یبا ایک ما ہ کے لگ بھگ ہو گیا ہے کہ وہ بھی خا لی پڑ ی ہے اور پنجا ب حکو مت نے ان دونو ں سیٹو ں پر چپ کا روزہ رکھا ہواہے اور تلہ گنگ ٹی ایم او کی تعینا تی کی تا خیر میں دن بد ن شہر یو ں کو مسائل کی طرف دھکیل رہی ہے اور تلہ گنگ شہر میں گند گی کے ڈھیر لگ گئے ہیں جس سے مختلف بیما ریا ں جنم لے رہی ہیں ۔بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ تلہ گنگ ٹی ایم او کی تعینا تی سیا سیوں کی رسہ کشی کی وجہ سے نہیں ہو رہی ہے ہر سیا سی اپنے من پسند شخص کو ٹی ایم او تعینا ت کروانے میں مصروف عمل ہے جس کی وجہ سے تعینا تی میں تا خیر ہو رہی ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Press Confrence Talagang
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) محکمہ بہبودآبادی ضلع چکوال کے زیر اہتمام جشن بہاراں کا انعقاد، فلاحی مرکز سگھر اور فلاحی مرکز مرید کے زیر اہتمام جشن بہاراں کی تقریبات کے مہمان خصوصی ضلعی آفیسر بہبود آبادی ملک وجاہت علی تھے۔ تقریب میں مقامی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے خوبصورت سٹالز لگائے گئے۔ تقریب میں ملی نغموں ، گانوں، اور قوالیوں کے مقابلے بھی منعقد ہوئے۔ فروٹ کھانے کے مقابلے میں میل موبلائزر ملک صابر نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کرتے ہو ئے کہا کہ محکمہ بہبود آبادی معاشرے میں مثبت اور تفریحی سرگرمیوں کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ اس موقع پر تحصیل آفیسر بہبود آبادی تلہ گنگ ملک عاصم ارسلان، تحصیل آفیسر بہبود آبادی چکوال ملک احمد خان، میڈیا کواڈینیٹر سید ارشاد حسین شاہ کاظمی ، ڈاکٹر ناہید نے شرکت کی۔ شرکا نے منتظمین کی شاندار کاوش کو سراہا۔