تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) نمل کالج میانولی میں عالمی ایوارڈ یافتہ مصور منیر ڈھرنال کے فن پاروں کی نمائش کی پروقار افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔مصور منیر ڈھرنال نے خود فیتہ کاٹ کر نمائش کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر نمل مس ایلسن ،مصور شکیل احمد ،چوہدری نوید دڑوٹ ،ملک اسد سمیت پروفیسرز اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے مس الیسن نے مصور منیر احمد کے فن کو بے حد سراہااور کہا کہ مصورمنیر پاکستان کا اثاثہ ہے اور انکے ٹیلنٹ کی قدر کرتے ہیں ۔ اانہوں نے انکے فن پاروں میں گہری دلچسپی لی اور انہیں داد دی ۔مصور منیر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے بتایا کہ انکی یہ نمائش نومبر تک جاری رہیگی اور اکتوبر میں ایک بڑی تقریب کا انعقاد کیا جار ہا ہے جس میں مختلف ممالک سے آرٹ سے دلچسپی رکھنے والے مہمان شرکت کرینگے ۔نمائش میں انٹر نیشنل موضوعات پر تصاویر شامل کی گئی ہیں جن میں مصورانہ خطاطی ، مشرق وسطیٰ کے مسائل ،پاکستان کے کلچر ، اقوام متحدہ ، امن وسلامتی کے موضوع پر مبنی تصاویر شامل ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ(تحصیل رپو رٹر) ٹی ایم اے کے کر یہ داروں اور اسسٹنٹ کمشنر تنو یر الر حمن کے درمیا ن کشید گی با اختیا ر کمیٹی بھی نہ کر ا سکی تا حا ل معا ملا ت جو ں کے تو ں،کر یہ دار دس سے پند رہ فیصد تک کر ایہ بڑ ھنے کیلئے رضا مند لیکن اے سی نے مسترد کر دیا ،اسسٹنٹ کمشنر تنو یر الر حمن ما رکیٹ ویلیو کے مطا بق فیصلہ کر نے پر بضد ،عوام کی نظر یں اس فیصلے پر جم گئیں کہ یہ فیصلہ کب ہو گا ؟کو ن کر ے گا ؟ یہ ا نے والا وقت ہی بتا سکتا ہے۔تفصیلا ت کے مطا بق کئی ما ہ کے درمیا ن اسسٹنٹ کمشنر تنو یر الر حمن اور ٹی ایم اے کے کر ایہ داروں کے درمیا ن کشید گی با اختیا ر کمیٹیء بھی حل نہ کرواسکی ،اے سی اور کر ایہ داروں کے درمیان دن بد ن کشید گی میں اضا فہ ہو رہا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر نے روزنا مہ ”نئی بات ” سے ٹیلی فو ن پر با ت کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ٹی ایم اے کی دوکا نو ں میں وہی کا روبا ر کر سکے گاجو ما رکیٹ ویلیو کے مطا بق کر ایہ ادا کر ے گا ۔میر ی خوا ہش ہے کہ جن کی الا ٹمنٹ پہلے مو جو د ہیں انہی کے نا م چلے لیکن دوکا نو ں کے کر ایے ما رکیٹ ویلیو کے مطا بق ادا کر نا ہو ں گے ۔انکا مز ید کہنا تھا کہ اگر کر ایے ما رکیٹ ویلیو کے مطا بق ادا نہ کیے گئے تو دوبا ر ہ ا کشن کر نی پڑ ے گی۔دوسر ی طر ف کر ایہ داروں نے بتا یا ہے کہ چکو ال میں دس سے پندرہ فیصد کر ایے بڑ ھا ئے گئے ہیں اسی کے مطا بق ہم بھی کر ایے بڑ ھانے پر رضا مند ہیں اس طر ح نہ ہوا تو دمادھم مست قلندر ہو گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر ) کو ٹ قا ضی خطر نا ک موڑ نے کئی انسا نی جا نو ں کو نگل لیا لیکن تا حا ل حفاظتی دیو ار کی مر مت نہ ہو سکی،اہلیا ن علا قہ نے دیوا ر تعمیر کر نے کا مطا لبہ کر دیا ۔تفصیلا ت کے مطا بق میا نوالی روڈ پر کو ٹ قا ضی کے قر یب خطر نا ک مو ڑ کی حفا ظتی دیو ار مکمل نہ ہو نے کی وجہ سے خطر نا ک مو ڑ پر گا ڑ یا ں مو ڑ کا ٹتے ہو ئے گر جا تی ہیں اور گا ڑیو ں کے حا دثوں میں کئی سوار اپنی جا نو ں کا نظر انہ بھی دے چکے ہیں ۔گز شتہ دنو ں بھی اسی مو ڑ پر ٹر الہ گر نے سے دو افراد مو قع پر جا ں بحق ہو گئے تھے اور ایک شد ید زخمی ہو گیا ۔اتنے حا دثا ت ہو نے کے با وجو د متعلقہ محکمہ اس طرف تو جہ دینے سے قا صر ہیں ۔اہلیا ن علا قہ نے ڈی سی چکو ال اور متعلقہ محکمہ کے اعلی حکا م سے مطا لبہ کیا ہے کہ کو ٹ قا ضی کے قر یب خطر نا ک مو ڑ کی حفا ظتی دیوار ہنگا می بنیا د پر بنا ئی جا ئے تا کہ انسا نی جا نو ں کو محفو ظ بنا یا جاسکے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر ) تلہ گنگ بابا سخی رواں سر کا ر کے مو قع پر کبڈ ی کا میچ کر ایا گیا جس میں تلہ گنگ اور کر سا ل کی ٹیمو ں نے حصہ لیا ۔میچ کے مہما ن خصو صی ذیشا ن علی عبا س عر ف شا نی،عد یل شا ہ ودیگر تھے ۔دو نو ں ٹیمو ں کے کھلا ڑیو ں نے شا ئقین کو خو ب لطف اندوز کیا ۔ایک دلچسپ کھیل میں کر سا ل کی ٹیم نے تلہ گنگ کی ٹیم کو شکست دے کر با با سخی رواں سر کا ر میلہ کا میچ اپنے نا م کر لیا ۔جیتنے والی ٹیم کے کھلا ڑیو ں میں ذیشان علی عبا س ودیگر مہما نو ں نے انعا ما ت تقسیم کیے۔