تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) تحصیل تلہ گنگ اور لاوہ میں اسسٹنٹ کمشنر تنویر الرحمن کاسر کاری اور پرائیویٹ سکولوں پر چھاپے، سیکیورٹی کے انتظامات چیک کیے، سیکیورٹی کے انتظامات تسلی بخش ہیں اور مزید بہتر کر نے کی سختی سے ہدایات کیں اے سی تلہ گنگ۔تفصیل کے مطا بق پو رے پا کستا ن سمیت تلہ گنگ اور لا وہ میں بھی نجی اور سر کا ری سکو لو ں کو حکو مت کی طر ف سے سیکیو رٹی کے انتظا ما ت کو بہتر بنا نے کیلئے ہد ایا ت کی گئیں تھیں جس پر سکولو ں کے ما لکا ن نے مو سم سر ماکی چھٹیا ں ختم ہو نے سے پہلے سیکیو رٹی کے اقداما ت کر نے تھے ۔اسسٹنٹ کمشنر تنو یر الر حمن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شہر اور گر دونواح علا قوں میں اچا نک چھا پے ما رے اور سکو لو ں کے سیکیو رٹی کے انتظا ما ت کو چیک کیا اور جن سکو لو ں میں سیکیو رٹی کے انتظا ما ت صحیح تسلی بخش نہیں تھے انکو دو دن میں حکو مت کے ا ڈر کے مطا بق درست کر نے کے احکا ما ت دئیے ۔اسسٹنٹ کمشنر تنو یر الر حمن نے میڈ یا کو بتا یا ہے کہ سکو لو ں کے سیکیو رٹی انتظا ما ت پر کو ئی رعا یت نہیں بر تی جا ئے گی جو حکو مت کی طر ف سے سکو لو ں کو ہد ایا ت دی گئی ہیں انکو ہر صورت میں پورا کروایا جا ئے گا جن ما لکا ن نے سیکیو رٹی انتظا ما ت میں کو تا ہی بر تی تو انکو سیل کر دیا جا ئے گا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) تلہ گنگ او ایس ڈی ڈی ایس پی میا ں ارشد سر کا ری رہا ئش گا ہ پرتا حا ل قبضہ بر قرار ، نئے تعینا ت ہو نے والے ڈی ایس پی ریسٹ ہا ئوس میں رہا ئش پذ یر ،اہلیا ن تلہ گنگ نے ڈی پی او چکو ال سے مطا لبہ کیا ہے کہ او ایس ڈی ڈی ایس پی سے سر کا ری رہا ئش خا لی کرواکے نئے تعینا ت ہو نے والے ڈی ایس پی نا صر محمود کو دلو ائی جا ئے۔تفصیل کے مطا بق تقر یبا ا ٹھ ما ہ قبل تعینا ت ہو نے والے ڈی ایس پی میا ں ارشد کو تعینا ت کیا گیا تھا اور انکی تعینا تی کے دوران امن واما ن کی صورتحا ل ابتر رہی اور کر پشن اور رنگین محفلوںکی کہا نیا ں بھی عروج پررہیں ۔تقر یبا ایک ما ہ قبل دوران گشت ڈی ایس پی میا ں ارشد کی گا ڑی حا دثہ کا شکا ر ہو ئی جس میں انکی ٹا نگ فر یکچر ہو گئی ۔دسمبر میں میا ں ارشد کو اوایس ڈی بنا دیا گیا اور وہ تا حا ل سر کا ری رہا ئش گا ہ قبضہ جمائے ہو ئے ہے اور نئے تعینا ت ہو نے والے ڈی ایس پی نا صر محمودسول ریسٹ ہا ئوس میں رہا ئش رکھنے پر مجبور ہیںاور انکو شد ید مشکلا ت کا سا مناہے۔اہلیا ن تلہ گنگ نے ڈی پی او چکو ال سے مطا لبہ کیا ہے کہ او ایس ڈی میا ں ارشد سے سر کا ری رہا ئش خا لی کروا کر نئے تعینا ت ہو نے والے ڈی ایس پی کو دی جا ئے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر)ٹی ایم اے میں چیف آفیسر کی آسامی پراضافی ذمہ داری لینے والے آفیسر دو ماہ میں صرف دو دفعہ ٹی ایم اے میں آئے۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ایم اے تلہ گنگ میں چیف آفیسر کی خالی آسامی کا اضافی چارج ٹی ایم اے چکوال کے ٹی او آر تنویر گجر کو دیا گیا۔چیف آفیسر ٹی ایم اے کے دیگر کاموں کے ساتھ ساتھ شعبہ صفائی اور سٹریٹ لائیٹس کا بھی ذمہ دار ہوتا ہے۔ چیف آفیسر کا ہر وقت دفتر میں موجود رہنا شہر کے مسائل حل کر نے میں مددومعاون ثابت ہوتا ہے مگر مذکورہ آفیسر ٹی ایم اے چکوال میں اہم ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں ۔ اور تلہ گنگ ان کی خدمات سے بہرہ مند نہیں ہو رہا۔ اس حکومتی فیصلے پر عوامی اور سماجی حلقوں نے سخت احتجاج کیا تھا اور کہا تھا کہ جب تک اس آسامی پر کو ئی مستقل تقرری نہیں ہوتی ٹی ایم اے تلہ گنگ کے کسی مقامی اہلکار کو اضافی ذمہ داری دیجائے تا کہ عوام کے مسائل حل ہو نے میں آسانی ہو مگر سرکاری افسران اور سیاسی نمائندوں کے کان پر جوں تک نہ رینگی۔ تلہ گنگ شہر کے صفائی اور سٹریٹ لائیٹس کے مسائل میں روز بروز اضافہ ایسے فیصلوں کو ہی مرہون منت ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر)تلہ گنگ کے رہائشی دوسرے دہشت گرد کو بھی پھانسی دیدی گئی۔اس طرح پھانسی کی سزا دئیے جانے والوں میں ضلع چکوال سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی تعداد دو ہو گئی۔تلہ گنگ کے محلہ جھاٹلہ سے تعلق رکھنے والے نوازش علی کو منگل کے روز فیصل آباد میں پھانسی کے پھندے پر لٹکایا گیا۔ نوازش علی مشرف پر حملے کے مقدمہ میں ملوث تھا اور اسے پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی۔۔مشرف حملہ کیس میں تختہ دار پر چڑھائے جانے والے مجرم نوازش علی کو تلہ گنگ میں سپردخاک کر دیا گیا ۔ قبل ازیں لاوہ سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد خالد محمود کو ملتان میں پھانسی دی گئی۔ خالد محمود بھی مشرف پر حملے کے مقدمہ میں ملوث تھا۔خالد محمود پی اے ایف میں ملازم تھا۔ ضلع چکوال سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گردوں کو اب تک پھانسی دی گئی ہے۔ تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) تلہ گنگ شہر میں چوریوں کا سلسلہ جاری ۔تین چوروں نے شیخ محمد اقبال کی تلہ گنگ شہر میں دکان کے تاے توڑ کر موبائل فونز ،74ہزار نقدی اور دیگر سامان اُٹھا کر فرار ہو گئے ۔عوامی حلقوں نے شہر میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پرڈی پی او کی معنی خیز خاموشی پرتعجب کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی پنجاب سے فوری ایکشن لینے کی اپیل کی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا تراپ پل کی مرمت اب تک نہ ہو سکی ،ہزاروں نفوس کی آبادیوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔چند ماہ قبل طوفانی بارشوں سے پیپلز پارٹی دور حکومت میں 48کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے تراپ پل کے حفاظتی پشتے اور سڑک بہہ گئی تھی ۔لیکن میڑو بس پر اربوں روپے خرچے کرنے والے حکومت اور اُن کے نمائندوں کو مذکورہ پل کے حفاظتی پشتے اور سڑک تعمیرکرنے کی توفیق نہ ہو سکی ۔عوامی حلقوں نے وزیر اعظم سے تراپ پل کی فوری مرمت کا مطالبہ کیا ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر)نوجوان مذہبی رہنماء قاری محمد زبیر اعوان جے یو آئی(ف)تحصیل تلہ گنگ کے امیر اور حافظ محمد ادریس جنرل سیکرٹری منتخب ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جمعیت علماء اسلام (ف)کے اجلاس میں تحصیل تلہ گنگ کی مجلس عاملہ کا انتخاب کیا گیا جس کے مطابق قاری محمد زبیر اعوان جے یو آئی تحصیل تلہ گنگ کے امیر اور حافظ محمد ادریس جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ،دیگر عہدیداران میں سینئر نائب امیر،قاری محمد یوسف الطاف ،نائب صدورمولانا عزیزالرحمن، حاجی ملک عبدالکریم ،قاری محمد سعید،حاجی ملک ممتاز ،ڈپٹی سیکرٹری جنرلز،قاری محمد یوسف جھاٹلہ ،قاری محمد بنیامین ،محمد انعام اللہ ،سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد،ناظم مالیات حسنین احمد مدنی ،اورسالار ملک محمد اویس منتخب ہوئے۔