تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) چکوال روڈ پر موٹر سائیکل اور کار میں تصادم، بائیس سالہ نوجوان چل بسا، لواحقین غم سے نڈھال، نوجوان کی موت خون زیادہ بہہ جانے سے ہوئی ڈاکٹرز۔ تفصیل کے مطابق جاں بحق نوجوان کے رشتہ داروں نے بتا یا ہے کہ صا بر محنت مز دوری کر تا تھا اور وہ تلہ گنگ سے دھرابی کے قر یب بر سا تی نا لہ پر مزدور چھو ڑ نے گیااور واپس ا رہا تھا کہ جب نکہ کہو ٹ کے خطر نا ک موڑوںمیں پہنچا تو مخا لف سمت سے ا نے والی کار سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میںبا ئیس سا لہ صا بر مو قع پر ہی دم توڑ گیا ۔ صا بر کی جا ں بحق ہو نے کی اطلا ع جب گھروالوں کو مو صو ل ہو ئی تو گھروالے خون کے آنسو رونے لگے ۔ڈاکٹر وں نے بتا یا ہے کہ صا بر کی مو ت خو ن زیادہ بہہ جا نے کی وجہ سے ہو ئی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) سواری اور ہیلپر کے سا تھ تو تو میں میں پر سوار ی نے اپنے سا تھیوں کو بلوا کر چھترول کروا دی ،ڈرائیور کی دراخواست پر مقد مہ درج ۔تفصیل کے مطا بق ڈرائیور صفدر سا کن ڈھر نا ل نے تھا نہ سٹی پو لیس کو بتا یا ہے کہ ہمارا روٹ پنڈ ی سے ڈھر نا ل ہے اور اسد نا می شخص نے میر ے ہیلپرکے سا تھ تو تو میں میں کی اور بڑا سمجھا یاکہ حوصلے سے کا م لیں ۔جب ہم مد نی چوک پر پہنچے تو وہا ں کا فی سارے لو گ کھڑے تھے اور انہو ں نے روک کر میر ے ہیلپر کو اتار لیا اور خو ب مار ا ۔تھا نہ سٹی پو لیس نے ایک نا مزد اور نا معلو م افراد کے خلاف مقد مہ درج کر لیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) سانحہ پشاور کے شہداء سے اظہار یک جہتی کیلئے تلہ گنگ میں ہڑتال ،احتجاجی ریلی،قرآن خوانی کا اہتمام ،پا ک ا رمی زند ہ باد کے نعرے لگا ئے ۔تفصیل کے مطابق تلہ گنگ شہر کی تمام مذہبی ،سماجی ،وکلا،تاجران ،میڈیکل ایسوسی ایشن ،صحافی تنظیموں کی اپیل پر شہداء پشاور کے ساتھ اظہار یک جہتی کیلئے جمعرات کے روز ہڑتال کی گئی ۔دن دو بجے مسجد حضرت علی سے ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں سینکڑوں افراد جن میں سکول کے بچوں کی بھی بڑی تعداد میں شامل تھی نے شرکت کی ۔ٹر یفک چوک ،چوک میاںغازی شہید ،الممتاز ہسپتا ل کے سا منے سے ہوتی ہوئی عید گاہ مسجد کے قریب ریلی کا اختتام ہوا جہاں مولانا عبیدا لرحمن انور ،مولانا اخلاق،مولانا صابر ایوب ،ڈاکٹر آفتاب حیات ،عبدالقادر،غلا م ربا نی ،افضل انصاری ،ملک شاہد ناصر ،ظفر اقبال ملک ،قاری فیض الرحمن ،ملک طارق ایڈووکیٹ،راجہ مشتاق ایڈووکیٹ ،صاحبزادہ عزیز الرحمن عثمانی ،مولانا گل محمد سیالوی ،شیخ عزیز ،شیخ امتیاز،سرفراز جوگی،ملک صابر اگرال،ملک سہیل سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں میں گھس کر اُنہیں نشانہ بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ پاک آرمی کے شانہ بشانہ پوری قوم یک جان اورہم آواز ہے ۔گرفتار دہشت گردوں کوبلا تا خیر سر عام پھانسیاں دی جائیں۔علاقہ میں مقیم افغان باشندوں کو اُن کے ملک بھیجا جائے ۔ریلی کے اختتام پر مرکزی مسجد عید گاہ میں شہداء کے لئے قرآن خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی ۔ریلی کا نتظام انجمن تحفظ حقوق شہریاں ،فلاحی و سماجی تنظیم راڈو نے کیا تھا۔