تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) ہماری تنظیم تین سو سے زائد بچوں کو فری تعلیم دے رہی ہے، اٹھویں کلاس تک بچوں کو فری تعلیم دی جائے گی، تنظیم کے زیر اہتمام سینکڑوں فری میڈیکل کیمپس لگائے گئے جن میں ہزاروں مر یض مستفید ہوئے ہیں، میر امشن غریبوں کی مد د کر نا جو جا ری وسا ری رہے گا ،تنظیم کی مز ید تنظیم سا زی کر کے وسیع کیا جا رہا ہے جس سے دیگر علا قوں کے لو گوںکو بھی فا ئد ہ ہو گا۔ان خیا لا ت کا اظہارغیر سر کا ری ا واز روح کی تنظیم کے چیئر پر سن سا جد ہ نصیر نے کا لم نگار ارشد کو ٹگلہ سے خصو صی با ت چیت کر تے ہو ئے کیا ۔انہو ں نے مز ید کہا کہ پا کستا ن اسو قت تک تر قی نہیں کر سکتا جب تک تعلیم عا م نہیں کی جا ئے گی ۔وہی قو میں تر قی کر تی ہے جو تعلیم سے ما لا وما ل ہو تی ہیں ۔غیر سر کا ری تنظیم ا واز روح کی زیر نگر انی ایک سکو ل بنا دیا گیا ہے جس میں تین سو سے زائد بچوں کو مفت تعلیم دی جا رہی ہے اور جلد مز ید علا قوں میں بھی سکو ل بنا کر کے غر یب بچوں کو مفت تعلیم دی جا ئے گی ۔سا جد ہ نصیر کا مز ید کہنا تھاکہ غیر سر کا ری ا واز روح کے زیر اہتما م سینکڑوں فر ی میڈ یکل کیمپس لگا ئے گئے جن میں ہزاروں مر یضو ں کو فا ئد ہ پہنچا ۔میر ا مشن غر یبو ں میں تعلیم عا م کر نا ہے جو مر تے دم تک جا ری وسا ری رہے گا ۔میر ی حکو مت پا کستا ن سے بھی اپیل ہے کہ پا کستا ن میں تعلیم کو عا م کیا جا ئے تا کہ جہا لت اور بے روزگاری میں خا تمہ ممکن ہو سکے ،وہی قو میں تر قی کر تی ہیں جو تعلیم سے ما لا وما ل ہو تی ہیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) تحصیل لا وہ کی ڈھو ک وڈوخیل میں با ر با ر سروے ہو نے کے با وجو د علا قہ مکین بجلی سے محر وم ،ہم سے مذاق ختم کیا جا ئے علا قہ مکین ۔تفصیل کے مطا بق لا وہ کی ڈھو ک وڈوخیل پر با ر بار حکو متی سطح پر بجلی کے سروے کروائے گئے ہیں لیکن ابھی تک علا قہ مکینو ں کو بجلی میسر نہیں ہو سکی اور علا قہ مکین شد ید پر یشا نی میں مبتلا ہیں،علا قہ کے لو گو ں کا کہنا ہے کہ بجلی کا بار با ر سروے کروا کر فنڈز نہ دینا ہم سے مذاق ہے اب الیکشن کے مو سم میں ہم امیدواروں کو بتا یا گئے کہ ہما ری بھی طا قت ہے ۔جنہو ں نے ہم سے مذاق کیا ہے کہ انکو الیکشن کے دنو ں میں دودھ کا دودھ اور پا نی کا پا نی بتا دیں گے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ(تحصیل رپو رٹر )تحریک منہاج القرآن کے رہنما اور ڈاکٹر طاہر القادری کے صاحبزادے حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے ذمہ دار دہشت گرد دندناتے پھر رہے ہیں جبکہ ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کی جدوجہد کرنے والے کو اشتہاری قرار دے دیا گیا ہے۔ سترہ جون کے واقعہ کے قاتل آزاد پھر رہے ہیں اور ان کے خلاف آج تک کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے بغیر ہونے والی تحقیقات کو تسلیم نہیں کرتی۔ وہ اسلامک سنٹر منہاج القرآن نکہ کہوٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر عوامی تحریک کے صدر ڈاکٹر راحیق عباسی ،تحصیل صدر منہاج القرآن محمد اشرف ملک ،تحصیل صدر عوامی تحریک ملک محمد افسر،انچارج اسلامک سنٹر نکہ کہوٹ محمد اویس قادری و دیگربھی موجود تھے۔ صاحبزادہ حسن محی الدین نے کہاکہ جن لوگوں کو اشتہاری ہونا چاہئے تھا وہ آزادی سے عیاشی کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے شہداء کا خون اپنا حق طلب کر رہا ہے۔ زخمیوں کا حق اپنی جگہ موجود ہے اور ہم سانحہ ماڈل ٹائون کے شہداء کے خون کا حساب ضرور لیں گے۔حسن محی الدین نے کہا کہ ماڈل ٹائون کے دہشت گردوں کو حکومتی سپورٹ حاصل ہے ملک میں فرقہ وارایت کا فتنہ عروج پر ہے مگر حکمرانوں کو اس سے کوئی سروکار نہیں۔ حسن محی الدین کا کہنا تھا کہ دھرنے نے قوم کو شعور دیا قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے قوم کو جگایا اب عوام اپنا حق خود اور بلاجھجھک لے سکتی ہے۔انہوںنے کہا کہ ہم اپنے فرائض سے کبھی غافل نہیں ہوئے سانحہ ماڈل ٹائون کے شہداء کے لواحقین کو انصاف دلانے کے لیے قانونی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی جا چکی ہے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ حاصل کرنے کے لیے بھی رجوع کیاہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) لا وہ میں نا معلو م مو ٹرسا ئیکل سوار شہر ی کو ٹکر ما ر کر فرار ،شہر ی کی ٹا نگ فر یکچر ہو گئی ۔تفصیل کے مطا بق لا وہ محلہ گٹا ل میں صداقت حیا ت نا می شخص اپنے گھر سے با ہر نکلاتو وہا ں تیز رفتار مو ٹرسا ئیکل نے ٹکر ما ر دی جس کے نیتجے میں صداقت حیا ت کی ٹا نگ فر یکچر ہو گئی اور مو ٹرسا ئیکل سوار موقع سے فرار ہو نے میں کا میا ب ہو گیا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ(تحصیل رپو رٹر ) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پر سیکرٹری لائیو سٹاک نسیم صادق کی سرپرستی میں ضلع چکوال جانوروں اور پرندوں کو مفت حفاظتی ٹیکہ جات لگانے کی مہم زور شور سے جاری ہے ۔اس مہم کے پہلے مرحلہ کی تکمیل کے بعد دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا۔دوسرے مرحلے کا افتتاح مشیر وزیر اعلیٰ ملک سلیم اقبال نے کیا ۔اس موقع پر ڈاکٹر عبدالرئوف،ڈائریکٹر لائیو سٹاک بارانی ایریاز راولپنڈی ،ڈاکٹر محمد نواز ملک ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک لاہور،ڈاکٹر محسن ملک ڈسٹرکٹ آفیسر لائیوسٹاک بھی موجود تھے ۔دوسرے مرحلہ میں تحصیل تلہ گنگ ،لاوہ ،کلر کہار میں تین لاکھ ستانوے ہزار922مویشیوں اورتین لاکھ تہترہزار360مرغیوں اور پرندوں کو مفت حفاظتی ٹیکہ جات لگائے جائینگے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) تلہ گنگ و گردونواح میں بارش کا سلسلہ جاری،ڈھوک فقیرا میں کچے مکان و دیواریں منہدم،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،سردی کی شدت میں اضافہ،تلہ گنگ شہر کی گلیاں تالاب بن گئیں،ٹی ایم اے حکام بارش میں بھی لمبی تان کر سو گئے۔تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ اور گردو نواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے اور ایک دفعہ پھرسردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے، تلہ گنگ میںحالیہ بارشوںکی وجہ سے روڈاور گلیاں تالاب کا منظرپیش کر رہی ہیں جہاں لو گوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔ ٹی ایم اے حکام شدید بارشوں کے موسم میں بھی دفتر سے باہر نکلتے نظر نہیں آ رہے۔ تلہ گنگ کے نواحی گائوں ڈہوک فقیرامیں مسلسل موسلادھار بارش ہونے کی وجہ سے کئی کچے مکانوں کی چھیتں اور دیواریں گر گئیں تاہم کوئی جان نقصان نہیں ہوا۔