تلہ گنگ کی خبریں 10/02/2015

تلہ گنگ (نمائندہ خصوصی) تلہ گنگ شہر کی گلیاں ناقص صفائی کی وجہ سے تا لاب کا منظر پیش کر نے لگیں،ٹی ایم او تلہ گنگ شہر کو نظر انداز کر کے ملحقہ گا ئوں میں جا کر فو ٹو سیشن کروا کے افسران کی انکھوں میں دھو ل جھو نک کر افسران کومامو ں بنا نے لگے ،شہر ی سر اپا احتجا ج ٹی ایم او اور عملے کا قبلہ درست کر نے کا مطا لبہ ۔تفصیل کے مطا بق تلہ گنگ شہر میں ناقص صفائی کی وجہ سے کئی محلے گند گی کے ڈپو بن گئے ہیں اور فا طمہ جنا ح روڈ دلہہ ہا ئوس کے گھر کے سامنے والی گلیوں میں نہ تو نکاسی کا کوئی نظا م ہے اور نہ ہی مین ہولز ڈھکے ہوئے ہیں۔

جس کی وجہ آئے کو ئی نہ کوئی حادثہ ہوتا رہتا ہے۔فا طمہ جنا ح روڈ پر رہا ئشیوں نے متعلقہ حکا م کو اپنی گلیو ں کی نا قص صفا ئی کے حوالے سے ا گا ہ کیا لیکن افسران ہر دفعہ آئیں بائیں شائیں کر کے ٹرخا دیتے ہیں اور صفا ئی کا نظا م جو ں کا تو ں ہے۔دوسری طر ف ٹی ایم او تلہ گنگ کی ملحقہ گا ئو ں میں جا کر فو ٹو سیشن کروا کے اعلی افسران کی آ نکھوں میں دھو ل جھو نکنے لگے اور تلہ گنگ شہر میں صفا ئی نہ ہو نے سے خطر نا ک قسم کی بیما ریا ں پھیلنے کا اندیشہ ہے جو جا ن لیوا بھی ہو سکتی ہیں ۔علا قہ مکینو ں نے اربا ب اختیا ر سے مطا لبہ کیا ہے کہ خدارا صفا ئی کے نظا م کو درست کیا جا ئے اور ہمیں بیما ریوں سے بچا یا جا ئے۔

Talagang News

Talagang News

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (نمائندہ خصوصی) لا وہ ڈھوک ببرال کے گرلز سکو ل بند ہو نے کے بعد اب با اثر شخص نے سکول کو بھو سے کا ڈپو بنا لیا ،متعلقہ حکا م سرکاری بلڈنگ کی حفا ظت کرنے میں نا کا م ،علا قہ مکینو ں نے محکمہ تعلیم کے اعلی افسران سے مطا لبہ کیا ہے کہ سکو ل کو دوبا ر بحا ل کیا جا ئے ۔تفصیل کے مطا بق لا وہ کے شہر ی امتیاز نے ٹیلی فو ن پر بتا یا ہے کہ لا وہ ڈھو ک ببرا ل میں بچیو ں کا سکو ل تھا جو کم تعداد ہو نے کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے اب اس میں حاکم نا می شخص نے سکو ل میں بھو سے رکھا ہوا ہے جس کی وجہ سے سر کا ری بلڈ نگ کو شد ید نقصا ن پہنچا رہا ہے ۔ہما را مطا لبہ ہے کہ اس سکو ل کو دوبا رہ بحا ل کیا جا ئے تا کہ ہما ری بچیو ں کا مستقبل بن سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (نمائندہ خصوصی) اخبار فروش یو نین کے صدرمحمد امیر خان شدید علیل ہیں جن کی صحت یابی کیلئے لواحقین اوراخبار فر وشوں نے عوام سے دعا کی اپیل کی ہے ۔نیوز ایجنٹ قیصر جعفری نے اخبار فر وز یو نین کے صدر محمد امیر خان کی صحت یا بی کیلئے عوام سے ہمدردانہ اپیل کی ہے کہ ہما رے برزگ اخبار فروش یو نین کے صدر کی صحت یا بی کیلئے دعا کی جا ئے تا کہ وہ جلد از جلد ہما رے درمیا ن دوبارہ صحت یا ب ہو کر مو جود ہو ں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (نمائندہ خصوصی) مشیر وزیر اعلی پنجاب ملک سیلم اقبال عمرہ کی ادا ئیگی کیلئے اسلام اباد ائیرپورٹ سے روانہ ہو گئے ہیں انکو کثیر تعداد میں دوست احبا ب نے الو داع کیا ۔بیس فر وری کو عمر ے کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (نمائندہ خصوصی) تحصیل تلہ گنگ کے معروف فنکار ایم سفیر خان نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ان کی کا میا بی کے پیچھے انکے اساتذہ کا ہاتھ ہے ۔ کا میا بی کے لئے کو ئی شارٹ کٹ نہیں ہو تا ۔ کسی بھی فیلڈ میں کا میا بی کے لئے اس فیلڈ کا مکمل طور پر معلوما ت کا ہو نا لا زمی ہے اور میں کا میا بی کے لئے بہت زیا دہ محنت پر یقین رکھتا ہوں کیو نکہ میں نا چیز نے اپنی فیلڈ میں ترقی کے لیے ابتدا ئی سیڑھی سے ہی بے حد محنت کی جس کا صلہ اللہ نے مجھے دیا ۔میں نے اپنے کیرئر کا آغاز 1996 میں بہت ہی چھو ٹی سی عمر میں کیا ۔اس وقت مجھے کنگ آف کا میڈین کے نا م سے پکا را جا تا تھا ۔ لو گوں کو بہت ہنسا یا جس سے دل کو سکون ملا ۔میرا ہر پروگرام اصلا حیطرز پر ہو تا ہے جس سے میر ے تمام اسٹیج ڈرا موںاور پلیز کو عوام میں بہت پذیرا ئی ملی انہوں نے بتا یا کہ ان کے مشہو ر ڈرا موں میں سو ہنی دھر تی ، نہلے پہ دھلہ ، ما ٹی کی گڑ یا ، جو ا ئی ہو تو ایسا ، اچا نک باد شاہ ، میں شا دی کریساں وغیرہ جیسے بہت سے ایسے ڈامے ہیں جن کو عوام میں بہت پذیرا ئی ملی ۔ ایم سفیر خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ڈرا مے پر فارمنس کے ساتھ ساتھ خود بھی با مقصد ڈرا مے لکھے اور خود ان کو پر فا رم کیا ۔بطور ڈائریکٹر بھی کام کیا ۔اس کے علا وہ نجی ٹی وی میں بھی کام کر نے کا مو قع ملا ۔مزید انہوں نے بتا یا کہ میرا ایک ڈرا مہ پیر س ناں شہزادہ ابھی تکمیل کے مرا حل میں ہے ۔ جس کو منیر اختر نے تحریر کیا، ا س کی ریکا رڈنگ تلہ گنگ کے مختلف دیہا توں ، اسلام آباد ، لا ہور اور بھی مختلف علا قوں میں جا ری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرا عوام کو پیغام ہے کہ امن کو اپنا شعار بنا ئیں۔