تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) تلہ گنگ نیشنل نیوز پیپر کا جعلی نمائندہ بن کر شہری کو بلیک میل کر نے لگا، شہری انصاف کیلئے تھانہ صدر پہنچ گیا، پولیس نے درخواست پر تفتیش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق تلہ گنگ کی معر وف سیاسی و سما جی شخصیت ریا ض اعوان اکو ال نے میڈ یا کو بتا یا ہے کہ 2 اکتو بر 2014 کو میں اپنے کا مو ں میں مصروف تھا توا چانک مجھے 03145707668 سے کال ائی کہ میں تلہ گنگ سے ایک قو می اخبار کا نما ئند ہ غلا م محی الد ین بو ل رہا ہوں ا پ نے پیسے دینے ہیں لیکن میں نے اسکو بہت سمجھا یا کہ میں نے کسی کو پیسے نہیں دینے ہیں اور اس نے مجھے دھمکی دی کہ پیسے دو ورنہ ا پ خلا ف نیو ز چلا ئو ں گا۔ریا ض اعوان کا مز ید کہنا تھا کہ میں نے نیشنل اخبار کے دفتر میں رابطہ کیا تو معلو م ہوا اس نا م کا کو ئی نما ئند ہ تلہ گنگ میں نہیں ہے ۔ریا ض اعوان نے پو لیس حکا م سے مطا لبہ کیا ہے کہ اس جعلی رپو رٹر کے خلا ف قا نو نی کا روائی عمل میں لا ئی جا ئے تا کہ ا ئند ہ کو ئی جعلی رپو رٹر بن کر شر یف شہر یو ں کو بلیک میل نہ کر سکے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) تلہ گنگ شہر مقا می انتظا میہ کی نا قص کا ر کر دگی کی وجہ سے ٹر یفک کا نظا م در بر ہم ،عید کے ا نے والے شہر یو ں کو شد ید مشکلا ت کا سا منا کر نا پڑ رہا ہے ۔ڈی سی او چکو ال تلہ گنگ کے شہر یو ں پر رحم کر یں ۔تفصیل کے مطا بق عید کے موقع پر مقا می انتظا میہ کی حکو متی رٹ نہ ہو نے کے بر ابر ہے ،شہر میں ہیو ی ٹر یفک کی ا مدورفت کی وجہ سے مسا فروں کو شد ید مشکلا ت کا سا منا کر نا پڑ رہا ہے ۔عید پر اسلا م ا با د ،راولپنڈ ی ،کر اچی ،لا ہو ر سمیت دیگر شہر یو ں سے ا نے والے مسا فروں کو گا ڑیو ں والے منہ ما نگے دام کر ایے کی مد میں وصو ل کر کے لا رہے ہیں ۔ان نا جا ئز منا فع خو روں کو کنٹرول کر نے کیلئے کو ئی اعلی افسر بھی انکی گا ڑیو ں کی کڑ ی نگر انی کر نے سے قا صر ہے ۔مسا فر وں کے مطا بق جہا ں سے ہم نے سفر شروع کیا ہے وہا ں تلہ گنگ تک جو ٹر یفک پو لیس والے کھڑے ہو تے تھے وہ ڈرائیور کو سواریوں سے دور لے جا کر اپنا چا ئے پا نی لے کر جا نے دے رہے ہیں اور ہم سے کسی پو لیس اہلکا ر تک کسی نہ نہیں پو چھا کہ ا پ سے کر ایہ کتنے وصول کیا ہے۔ٹر یفک پو لیس والے اپنی عید ی بنا نے کے چکر میں اپنی جیبو ں پر نظر جما ئے ہو ئے ہیں ۔تلہ گنگ شہر میں بے ہنگم ٹر یفک نے شہر یو ں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے اور مسا فروں کو اپنے حا ل پر چھو ڑ دیا اور مقا می افسران اپنے دفتروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں ۔مسا فروں نے مطا لبہ کیا ہے کہ خدارا ہما رے حا ل پر رحم کھا یا جا ئے اور ہما رے بچوں کے حق پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر )جمعیت علمائے اسلام (ف) ضلع چکوال کے قائدین نے عید الاضحی کے موقع پر قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید قربان ہمیں محبت بھائی چار ے ایثار قربانی اخوت کا پیغام دیتی ہے اس مبارک دن ہمیں غریب اور بے سہار ا مستحق لوگوں کی بھر پو ر امداد کر نی چا ہیے مصائب و مشکلات میں گھرے مسلمان بھائیوں ، غرباء مساکین، اور مستحقین میں گوشت تقسیم کر کے عید قربان کے موقع پر ان کے چہروں پر مسکراہٹیں لائی جا سکتی ہیں اگر ہم معا شر ے کو پر امن بنا نا چا ہتے ہیں تو ہم کو اسلا می تعلیما ت پر عمل پیر ا ہو نا پڑے گا۔عید کے موقع پر قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی امیر قاری الطاف الرحمن،مولانا عطاء الرحمن،چوہدری عبدالجبار، حافظ عبدالقدیر،،قاضی خالد،قاضی محمد صادق اور دیگر نے کہا ہے کہ اس موقع پر یہ عہد کریں کہ اس عید کی حقیقی روح اور تصور کے مطابق اپنے اندر جذبہ ایثار پیدا کرکے پاکستان کو خوش حال اور ترقی یافتہ بنائیں ہمیں خوشی کے اس موقع پر بے سہارا اور غریب افراد کو بھلانا نہیں چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی،ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں سب سے زیا دہ انسا نی حقوق کا علمبردا ر مذہب اسلا م ہے ایک دوسر ے کی بھلا ئی اور خیر خوائی کا ہمیں سبق دیتا ہے۔ عید الاضحی مسلمانوں کو ایثار و قربانی کا درس دیتی ہے مسلمان عید کی خوشیوں میں دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کو ضرور یاد رکھیں، مصائب و مشکلات میں گھرے مسلمان بھائیوں ، غرباء مساکین، اور مستحقین کو عید الاضحی کی خوشیوں میں شریک کرنا ہم سب پر فرض ہے ان کے ساتھ زیادہ سے زیادہ تعاون کر کے اور قربانی کا گوشت پہنچا کر انہیں عیدکی خوشیوں میں شریک کرنے کی کوشش کرنی چاہیے انہوںنے کہاکہ مسلمان حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سیرت پر عمل کا عہد کریں ، گھروںمیں قرآن و سنت نافذ کریں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) تحصیل تلہ گنگ اور لا وہ کی مختلف مساجد میں نماز عیدالاضحی کے اوقات مندرجہ ذیل ہیں۔ مسجد خطیب ٹائم (1)مرکزی جامع مسجد عید گاہ تلہ گنگ مولانا عبید الرحمن انور 7:00 (2)جامع مسجد حضرت علی صاحبزادہ عزیز الرحمان عثمانی 7:30 مر کز ی عید گا ہ کو ٹگلہ شر یف پیر سید عبد الر زاق شا ہ ا ستا نہ عا لیہ کو ٹگلہ شر یف 8:30 (3) جامع مسجد عمر ملکوال روڑ مولانا مقصوداحمد 7:30 (4) جامع مسجدحیات النبیۖ مفتی فضل الرحمن 8:00 (5) مرکزی عیدگاہ ٹمن مولانا نورمحمد آصف ٹمن 8:00 (6)جامع مسجد حنفیہ مولانا محمد شفیق الرحمن عثمانی 7:30 (7)جامع مسجد محمدیہ مولانا محمدبن یامین 7:15 (8)جامع مسجدفاروق اعظم سلطان روڑ مولانا محمد امین 7:30 (9)جامع مسجدالعزیز مولانا عبدالرحمان نظام 7:30 (18)جامع مسجد ابوبکر صدیق جھاٹلہ قاری محمد عمر عثمانی 7:45 (10)جامع مسجدنبی والی جھاٹلہ مولاناضیاء الحسنین 7:45 (11)جامع مسجد مدینہ کھوئیاں مولانا محمد ادریس عثمانی 8:00 (12)مسجدحق چار یار محمود والا آصف عقیل 7:30 (13)مسجد اہل بیت رسول محمود والا مولانامفتی شاہد عقیل 7:45 (14)مسجدجامع مسجد حسنیہ جھاٹلہ مفتی شاہد عقیل 7:00 (15)جامع مسجد اڈے والی لاوہ مولاناعبدالرؤف 7:30 (16)مسجد جواہر التوحید مولانا محمد عبداللہ 7:00 (17)جامع مسجد ابوبکر صدیق عثمان ٹاؤن جھنگی سیداں اسلام آباد مولانا ابوذرغفاری 7:30