تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) سردیوں کے باوجود تلہ گنگ اور لاوہ کے گردونواح علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بارہ گھنٹے سے بھی تجا وز کر گئی، شہریوں میں مایوسی کی فضا ء پھیل گئی، لوڈشیڈنگ پر کنٹرول نہ کیا گیا تو شہریوں نے گو نواز گو کی تحریک میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔ تفصیل کے مطا بق شہر یو ں نے میڈ یا سے با ت چیت کر تے ہو ئے کہا کہ گر میاں ختم ہو ئی تو ہم اپنے دلو ں کو تسلیا ں دے رہے تھے کہ بجلی کی لو ڈ شیڈ نگ ختم ہو جا ئے گی اور بجلی پر چلنے والے کا روبار ہم ا سانی سے کر سکیں گے لیکن گر میا ں ختم ہو نے کے با وجو د واپڈا حکا م نے بجلی کی لو ڈ شیڈ نگ میں کو ئی خا طر خا ص کمی نہیں کی بلکہ اب شہر میں 8گھنٹے اور دیہی علا قوں میں با رہ گھنٹے سے زائد بجلی کی لو ڈ شیڈ نگ کی جا رہی ہے ۔شہر یو ں نے میڈ یا کے ذریعے حکمر انو ں کو بھی واضح کیا ہے کہ اگر تلہ گنگ اور لا وہ کے گر دونو اح علا قوں میں بجلی کی لو ڈ شیڈ نگ کم نہ کی گئی تو ہم گو نواز گو کی تحر یک میں شمو لیت اختیا ر کر کے ا پنے حق کیلئے ا وازبلند کر یں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) لا وہ اڈے پر انتظا ر گا ہ اور پا نی کی سہو لت نہ ہو نے کی وجہ سے مسا فر پر یشان منتخب نما ئند ے تو جہ دیں ۔تفصیل کے مطا بق لا وہ لا ری اڈہ پر انتظا ر گا ہ نہ ہو نے کی وجہ سے مسا فر وں کودھو پ اور با رش کے دنو ں میں شد ید مشکلا ت کا سا منا کرنا پڑ تا ہے ۔پا نی کے حصو ل کیلئے بھی دربد ر کی ٹھو کر یں کھا نی پڑتی ہیں ۔مسا فر وں کو لا ری اڈہ پر شد ید مشکلا ت کاسا منا کر نا پڑ رہا ہے ۔اہل علا قہ نے منتخب نما ئند وں سے اپیل کی ہے کہ لا وہ لا ری اڈہ کیلئے فنڈ ز مہیا کر کے انتظا ر گا ہ اور پا نی کا مسلہ حل کیا جا ئے تا کہ مسا فروں کومشکلا ت سے دوچار نہ ہو نا پڑ ے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) تحصیل تلہ گنگ اور لا وہ میں صا رفین میٹرز کی تنصیب کیلئے واپڈا دفتروں کا چکر لگا لگا کر تھک گئے ،واپڈا ا فس والے تسلیا ں دے کر چلتا کر رہے ہیں ،صا رفین نے حکو مت کو واضح کیا ہے کہ اگر جلد ہما رے میٹر نصب نہ کیے گئے تو ہم روڈز پر ا کر احتجا ج کر یں گے ،صا رفین نے واپڈا حکا م کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم دے دیا ورنہ دھما دھم مست قلند ر ہو گاتفصیل کے مطا بق واپڈا کے دفتروں کے چکر لگا نے والے صارفین نے بتا یا ہے کہ ہم نے کئی ماہ سے ڈیما نڈ نو ٹس جمع کروا دئیے ہیں لیکن ابھی تک ہما رے مٹیرزنصب نہیں کیے ۔جب بھی ہم دفتر پہنچتے ہیں تو واپڈا اہلکا ر ہمیں لو لی پا پ دے کر چلتا کر تے ہیں اب ہم دفتروں کے چکر لگا لگا کر تھک ہار گئے اب ہما رے مٹیر ز جلد نہ لگا ئے گئے تو ہمیں مجبور سڑکو ں پر ا نا پڑ ے گا ۔صارفین نے واپڈا کے اعلی حکا م کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم دے دیا میٹر لگا ئو ورنہ ہم اپنا حق لینا جا نتے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) تھا نہ ٹمن کی حدود میں ایک شخص پر چا ر خو اتین سمیت پا نچ افراد نے دھاوا بول دیا ،کلہا ڑیوں اور ڈنڈوں کے وار کر کے شد ید زخمی کر دیا ،مقد مہ درج ۔تفصیل کے مطا بق تھا نہ ٹمن پو لیس کو غلا م مصطفی ولد غلا م شاہ نے بتا یا کہ میں اپنے کا م میں مصروف تھا کہ غلا م حبیب ،زوجہ ریا ض ،زوجہ حبیب،زوجہ غلا م ربا نی اور مہر بی بی نے ہلا بو ل دیا اور ا تے ہی مجھ پر کلہا ڑیو ں اور ڈنڈوںکے وار کر دیا جس کے نتیجے میں شد ید زخمی ہو گیا ۔تھا نہ ٹمن پو لیس نے مقد مہ درج کر لیا۔