تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او اظہر علی شاہ نے چارج سنبھالتے ہی تھر تھلی مچا دی، چالیس دن قبل اغواء ہونے والے اطہر رشید کو اغواء کاروں سے بازیاب کروا لیا، دو اغواء کار مغوی کے رشتہ دار نکلے، لو احقین نے پولیس خصوصا ایس ایچ او کو خراج تحسین پیش کیا۔تفصیل کے مطابق مو ضع چینجی سے چا لیس روز قبل نو جوان اطہر رشید دوکا ن بند کر کے گھر کی طر ف جا رہا تھا کہ راستہ سے نا معلو م اغواء کا روں نے اغواء کر لیا تھا ۔مغوی کے گھر والو ں سے چا لیس لا کھ تاوان کا مطا لبہ کر تے رہے ۔تھا نہ صدر پو لیس نے کا فی تگ ودو کی لیکن مغوی کو با ز یا ب نہیں کروا سکے ۔اس ٹا سک کو مکمل کر نے کیلئے تھا نہ صدر میں ایس ایچ او سید اظہر علی شاہ کو تعینا ت کیا گیا ۔انسپکٹر اظہر علی شاہ نے چند روز میں ہی مغوی کو صحیح سلا مت با زیا ب کروا لیا ۔پو لیس فورس نے چھا پہ مارا تو مو قع سے اغواء کا ر محمد نعیم چینجی ،قند یل محمد چینجی اور محمد ارشاد سا کن چوا سید ن شاہ کو گر فتار کر لیا اور انکے سے قبضے سے مغوی اطہر رشید کو با ز یا ب کروا کر لو احقین کے حوالے کر دیا ۔بتا یا جا رہا ہے کہ اغواء کا ر محمد نعیم اور قند یل محمد سا کنا ئے چینجی مغو ی کے رشتہ دار ہیں ۔لو احقین اور اہل علا قہ نے ایس ایچ او سید اظہر علی شاہ کو زبر دست الفا ظ میں خر اج تحسین پیش کیا اور پو لیس کے اعلی حکا م سے مطا لبہ کیا کہ انسپکٹر اظہر علی شاہ کو انعاما ت سے نواز اجا ئے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) محلہ جھنگی میں نا معلو م ڈاکو ایک گھر میں گھس گئے ،سا ٹھ سالہ با با نے اپنی جا ن پر کھیل کر ڈکیتی کا منصو بہ نا کا م بنا دیا ،ڈاکو ئو ں کی فا ئر نگ سے دو افراد شد ید زخمی ہو گئے اور ا ٹھ مسلح افراد اسلحہ لہر اتے ہو ئے فرار ہو گئے ۔تفصیل کے مطا بق بر وز ہفتہ کی رات کو کم وبیش ا ٹھ نا معلو م مسلح ڈاکو محلہ جھنگی میں ایک گھر میںدیوار پھیلا نگ کر داخل ہو گئے اور گھر والے شور شرابا سن کر جا گ گئے ۔محمد نواز اور ربنواز نے جرات کا مظا ہر ہ کر تے ہو ئے ایک ڈاکو کو دبوچ لیا ۔ مزا حمت کر نے پر ڈاکو نے فا ئر کھل دیا جس کے نتیجے میں ایک شخص شد ید زخمی ہو گیا اور ڈاکو اسلحہ لہر اتے ہو ئے فرار ہو گئے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر)معر وف چا ئلڈ اینڈ جنر ل فز یشن ڈاکٹر نثار احمد ملک اور ریجنل یو نین جرنلسٹس تلہ گنگ کے سنیئر نا ئب صدر ملک ارشد کو ٹگلہ کے استا د محترم غلا م یسین طو یل علا لت کے بعد انتقا ل کر گئے ہیں انکی نما زجنا زہ کو ٹگلہ میں ادا کر دی گئی ۔سینکڑوں سوگواروں کی مو جو دگی میں انکو ا با ئی قبر ستا ن میں سپر د خا ک کر دیا گیا ہے ۔ سوگو ران میں بیو ہ ،دو بیٹے اور تین بیٹیا ںچھو ڑ ی ہیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر)تھا نہ ٹمن پو لیس نے قبضہ زمین کیس میں دو ملز ما ن کوسر کا ری مہما ن بنا لیاجبکہ تیسرے ملز م کی گر فتاری کیلئے پو لیس خا موش ،گر فتار ملز ما ن کی گر فتاری نہیں ڈالی گئی ،پو لیس نے ملز م پا رٹی سے مک مکا کر لیا مدعی کا مو قف،ملز ما ن جلد قا نو ن کے کٹہر ے میں ہو ں گے اور میر ٹ پر فیصلہ ہو گاپو لیس ۔تفصیل کے مطا بق مدعی امیر خان ولد محمد خان نے گزشتہ ہفتے تھانہ ٹمن پولیس کو رپورٹ درج کرائی کہ ان کی ذاتی زمین پر اصغر خان ، اور ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کے اہلکار محمد عرفان نے نور خان اور دیگر کے ہمراہ قبضے کی کوشش کی اور اس موقع پر اصغر خان اور محمد عرفان نے اسلحہ لہراتے ہوئے قتل کی دھمکیاں دیں اور ہوائی فائرنگ کی ، اس کے بعد پولیس نے محمد عرفان اور نور خان کو گرفتار کر لیا لیکن دبائو اور ملی بھگت سے گرفتاری نہیں ڈالی جا رہی اور ملزم اصغر کی گرفتاری بھی مک مکا کی وجہ سے نہیں کی جا رہی ، دوسری طرف ملزمان کی طرف سے ایک بھائی کو کراس مقدمہ درج کرانے کے لیے خود گولی مارنے کا ڈرامہ بھی کیا گیا جو ڈاکٹروں کی طرف سے بے نقاب کر دیا گیا ۔مد عی کا شبہ ہے کہ ٹمن پو لیس نے مجر مو ں کے سا تھ مک مکا کر کے گر فتا ریو ں میں رکا وٹیں ڈالنا شروع کر دی ہیں۔