تلہ گنگ کی خبریں 23/07/2015

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) جے یو آئی (ف) کے ضلعی قائدین نے سیلاب میں جانی ومالی نقصان پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کی ناگہانی آفت پر پوری قوم افسردہ ہے قوم متاثرین کی امداد کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لے’متاثرین سیلاب کو مشکل اور آزمائش کی اس گھڑی میںتنہانہیں چھوڑیں گے جمعیت علماء اسلام کے زیراہتمام الخیر کے رضاکار متاثرین کی سہولت کیلئے تمام ترصلاحیتیں بروئے کارلارہے ہیں۔ان خیالات کااظہارجے یو آئی (ف) کے ضلعی رہنماء قاری الطاف الرحمن ،قاری زبیراحمد ،چوہدری عبدالجبار،حافظ عبدالقدیر ،حافظ محمد سعید ،حافظ محمد ادریس ،اور مولانا عبدالقدوس نے کیا انہوں نے کہا ہے کہ ان حا لات میں ضروری ہے کہ اللہ کی طرف رجوع کیا جا ئے اور حکمران اور عوام اجتماعی توبہ کریں تاکہ ہمارے گناہ بھی معاف ہوسکیں اور آنے والی آفتوں سے بھی محفوظ ہو سکیں انہوں نے کہا کہ اللہ کی رحمت دین اسلام پر عمل کیئے بغیر نازل نہیں ہو گی مزید انہوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کرناعبادت ہے،پوری قوم سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔ انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ اس نیکی کے کام میں آگے بڑھیں انہوں نے حکومت پر بھی زور دیا کہ وہ متاثرین کی بحالی کے لیئے فوری اقدمات کرے۔جے یو آئی (ف) کے ضلعی قائدین نے سیلاب سے ہو نے والے جانی ومالی نقصان پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ قدرتی آفات اللہ رب العزت کی طرف سے آتی ہیں اور یہ آزمائش ہو تی ہے جس کیلئے پوری قوم کو دْعا کر چاہیے تاکہ اللہ تعالیٰ ہم پر اپنا رحم کر ئے۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ متاثرین سیلاب کی فی الفور مدد کے لئے اقدامات کرے۔ متاثرین کوطبی امدادو رہائش سمیت ہر قسم کی سہولتیں اور کھانے پینے کی اشیاء فوری طور پر فراہم کی جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) مو ضع مر جان ایک شخص کے گھرلگ بھگ چا لیس افراد کا دھاوا ،مقد مہ درج ۔تفصیل کے مطا بق تھا نہ صدر پو لیس کو مختیار احمد ساکن مر جا ن نے رپورٹ درج کر اتے ہو ئے بتا یا کہ میں اپنے گھر میں مو جود تھا اور میر ے بیٹے سے امیر خا ن نا می شخص نے لڑ ائی جھگڑا شروع کر دیا اور کچھ ہی دیر بعد امیر خا ن سمیت چا لیس افراد نے میر ے گھر دھاوا بو ل دیا اور تو ں تو ں میں میں پر لڑا ئی ہو گئی ۔پو لیس نے سات نا مزد اور تیس کے لگ بھگ نا معلو م افراد کے خلا ف مقد مہ درج کر لیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) مسلم لیگ ق کو خیر آباد کہنے کا سلسلہ تاحال جاری ،یو سی جھا ٹلہ میں ق لیگ کو کا رکنوں نے خیر آ باد کہہ کر تحر یک انصاف میں شمو لیت اختیار کر لی ،تحصیل صدر حکیم نثار احمد نے ق لیگ سے تحر یک انصاف میں شمو لیت والے کا رکنوں کو خوش آ مد ید کیا۔ تفصیل کے مطا بق یو نین کو نسل جھا ٹلہ میں گز شتہ دنوں تحر یک انصاف کے تحصیل صدر حکیم نثار احمد کی زیر صدارت کا رنر میٹنگ کا انعقا د کیا گیا جس میں کئی کا رکنو ں نے مسلم لیگ ق کو خیر آ باد کہہ کر پی ٹی آ ئی میں با قا عدہ شمو لیت کا اعلا ن کیا۔ اسمو قع پر یوتھ ونگ پی ٹی آئی کے تحصیل صدر بلال عبداللہ،ملک آصف ،اظہار اعوان ،ملک سلیم اقبال ،ممتاز اعوان ،علی عباس،متی الرحمن ،ملک حسنین ،گوہر رحمن ،نثار عباس اور ملک عمیر سمیت کارکنوں کی بڑی تعدادموجود تھی ۔تحصیل صدر حکیم نثار احمد نے کا رنر میٹنگ سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ میں تحر یک انصاف میں شمو لیت کر نے والے کا رکنوں کو خو ش آ مد ید کہتا ہوں اور تحر یک انصاف تما م یو نین کو نسلوں میں امیدوار لا ئے گی اس دفعہ حق اور سچ کی جیت ہو گی ۔حکیم نثار احمد نے مز ید کہا کہ عمر ان خا ن اب پا کستانی قو م کی امید کی آ خر ی کر ن ہیں اور انشا اللہ بلد یا تی اور آ ئند ہ قومی الیکشن میں عوام پی ٹی آ ئی کے نا مزد امیدوارو ں کو کا میا بی دے کر ثا بت کر دے گی کہ مو جودہ حکمران کر پٹ اور نا اہل ہیں جنہو ں نے عوام کو جھو ٹے وعدوں کا جھا نسہ دے کر ووٹ لیے ہیں۔

Talagang News

Talagang News