تلہ گنگ کی خبریں 17/12/2014

Talagang

Talagang

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) مئی 2013 کے عام انتخابات سے چند ماہ قبل تلہ گنگ کی نصف آبادی کو ہنگامی بنیادوں پر سوئی گیس فراہم کی گئی جن میں محلہ کشمیری سرفہرست ہے الیکشن سے قبل تقریباً 80 کلومیٹر پائپ لائن Extend کی گئی مگر تمام نیوکمیشن ایریا میں کوئی والو اسٹیشن نہیں لگایا گیا جس کی وجہ سے تلہ گنگ کے اکثرمحلہ جات میں گیس پریشر کی کمی کا مسئلہ بنا ہوا ہے اور حادثات کا اندیشہ بھی لاحق ہے ۔یہاں TBSفنکشنل ہیں ان ایریاز میں آج تک گیس پریشر کا کوئی مسئلہ سامنے نہیں آیا جن میں محلہ سادات ،محلہ بنگلہ نورشاہ ،محلہ جھنگی ،ملکوال روڈ ،محلہ عید گاہ ،اور محلہ جھاٹلہ نمایاں ہیں سی این جی کی بندش کے باوجود متاثرہ محلہ جات کو رات دس بجے سے صبح سات بجے تک انتہائی کم پریشر کے ساتھ گیس پہنچتی ہے جبکہ باقی تما م اوقات میں گیس بالکل بند رہتی ہے محلہ کے وفد نے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اس حوالے کی گئی تما م شکایات بے سود ثابت ہورہی ہیں موجودہ بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظرمذکورہ محلہ (کشمیری) کے باسی سراپا احتجاج ہیں اور دھرنا دینے کے لیے رابطہ مہم شروع کر رکھی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) تلہ گنگ اور لاوہ میں مو ٹر سا ئیکل چور تا حا ل اپنی سر گر میو ں میں مصروف ،دو دن میں دو مو ٹرسا ئیکل لے اڑے ۔تفصیل کے مطا بق گز شتہ دنو ں تحصیل لا وہ کی یو سی پچنند میں ڈاکٹرنذیر احمد کے گھر سے ہنڈا مو ٹر سا ئیکل نا معلو م چور رات کی تا ریکی میں لے اڑے اور دو سری واردات تلہ گنگ شہر دن دیہا ڑے سب انجینئر ملک امتیاز حیدر کچھی نے 125 مو ٹرسا ئیکل ٹر یفک چوک پر کھڑا کیا اور واپسی پر ا یا تو مو ٹرسا ئیکل غا ئب تھا حا لا نکہ ٹر یفک چوک پردن کے وقت تل دھر نے کی جگہ نہیں ہو تی اسکے با وجو د چوروں نے مو قع دیکھتے ہی اپلا ئڈ فار مو ٹرسا ئیکل لے اڑے ۔تلہ گنگ اور لا وہ کے گر دونو اح اور شہر میں مو ٹرسا ئیکل چوری کی وارداتیں درجنو ں ہو چکی ہیں لیکن ابھی تک پو لیس حکا م کی طر ف سے انکے خلا ف کر یک ڈائون ا پر یشن نہیں جا سکا اور چور دن ہو یا رات موقع ملتے ہی مو ٹرسا ئیکل با ا سانی لے اڑتے ہیں ا ج تک لا کھو ں روپے کے مو ٹرسا ئیکل چوری ہو چکے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر)تلہ گنگ ملکوال کا شہر ی بجلی چوری کر تے ہو ئے پکڑ گیا ،مقد مہ درج ۔تفصیل کے مطا بق ایس ڈی او سٹی سب ڈویژ ن اپنے چیکنگ ٹیم کے ہمر اہ چھا پہ مارا تو نو رالہی ولد کر م الہی قوم ا رائیں سا کن ملکوال بجلی کی تاروں سے کنڈ یا ں لگا کر بجلی چوری کر تے ہو ئے پکڑ اگیا جس نے پچاس ہزار کی بجلی چوری کی ۔تھا نہ صدر پو لیس نے ایس ڈی او سٹی کی درخواست پر نو ر الہی کے خلاف مقد مہ درج کر لیا ۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر)تلہ گنگ میا نوالی روڈ پر دو مختلف حا دثا ت میں دو افراد زخمی ،طبی امداد کیلئے مقا می ہسپتا ل میں شفٹ کر دیا گیا ۔تفصیل کے مطا بق پہلا حادثہ میا نوالی روڈ میا ل اڈہ پرپیش ا یا ٹر ک میا نوالی سے تلہ گنگ کی طر ف ا رہا تھا کہ مخا لف سمت سے ا نے والی کیر ی ڈبہ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں دو افراد شد ید زخمی ہو گئے جنکو طبی امداد کیلئے مقا می ہسپتا ل شفٹ کر دیا گیا ۔دوسرا حا دثہ ونہار اترائی پر ا یا فر وٹ سے لو ڈ ٹر ک بر یک فیل ہو نے سے بارشی نا لے میں جا گرا ڈرائیور اور ہیلپر محفو ظ رہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) سا نحہ پشاور قیا مت سے کم نہیں ہر مسلما ن خو ن کی ا نسو رورہا ہے ،پو رے پا کستا ن کی طر ح تلہ گنگ میں بھی شہیدوں کی غا ئبا نہ نماز جناز ہ جنا ح پارک میں ادا کر دی گئی ،جس میں ایم این اے سر دار ممتاز خا ن ٹمن ،اسسٹنٹ کمشنر تنو یر الر حمن سمیت دیگر سر کر دہ شخصیا ت نے شر کت ۔بروز بد ھ کو سر کا ری اور پر ائیو یٹ سکو لو ں میں شہدا کیلئے اسمبلیوںمیں خصو صی دعا ئیں کر ائی گئیں اسمو قع پر کئی اساتذہ ا بدید ہو گئے ۔مقا می انتظا میہ نے تما م پر ائیو یٹ اور سر کا ری سکو لو ں کی سیکو رٹی کے نظا م کو چیک کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر)پیپلز پا رٹی کے ضلعی جنر ل سیکر ٹری اشفا ق ا حمد کے نا نا اور اخبار فروش یو نین تلہ گنگ کے صدر امیر حسین کے سسر کے انتقا ل پر سیکر ٹر ی جنر ل ا ل پا کستا ن فیڈریشن ٹکا خا ن ،ڈاکٹر نثار احمد ملک ،ڈاکٹر علی حسنین نقو ی ،ارشد کو ٹگلہ ،نو ید ڈروٹ ،حا جی ملک ضمیر اعوان ،حا جی ریا ض اعوان اکوال ،محمد عمر ان دند ی ،عمر حبیب ق لیگ،صفی اللہ تخلیق،ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر عبد الر زاق ،ڈاکٹر صابر امیر ٹمن ،محمد ثقلین جعفری ،ڈاکٹر سر فراز،ملک حسنین مندیا ل ،سنیٹر ی انسپکٹر ملک انتصار عبا س،ملک منصب ،ملک طا ہر سمیت دیگر اعلی شخصیا ت اظہار تعز یت کی۔