تلہ گنگ کی خبریں 17/05/2015

Talagang

Talagang

تلہ گنگ (ارشد کو ٹگلہ سے ) بلدیاتی الیکشن کی آمد سنائی دیتے ہی یونین کونسلوں میں نئے چہروں نے بھی ہلچل شروع کر دی،اپوزیشن اور حکومتی پارٹی کو بھی اپنے امیدواروں کے چنائو کیلئے سوچ سمجھ کر فیصلے کرنے ہوں گے ورنہ لینے کے دینے پڑ سکتے ہیں، عوام بھی نئے چہروں کی حمایت میں نظر آ رہی ہے۔تفصیل کے مطا بق تحصیل تلہ گنگ اور لا وہ میں بلدیاتی الیکشن کی خوش بو آ تے ہی نئے چہر وں نے بھی بلد یا تی الیکشن کے میدان میں کو دنے کی ٹھا ن لی اور پر انے چہر وں کی پر یشا نی میں اضا فہ کر دیا ۔اپو زیشن پا رٹیز اور حکو متی پا رٹی کے گروپو ں میں بھی نئے چہر وں نے با قا عدہ بلد یا تی الیکشن میں لڑ نے کا اعلا ن کر دیا ہے عوامی حلقوں میں نئے چہر وں کی پذیرائی میں بھی اضا فہ ہو رہا ہے ۔چند سیا سی اپو زیشن حلقوں کا یہ بھی دعوی ہے کہ بلد یا تی الیکشن سے قبل قو می الیکشن کی تیا ری کر یں کیو نکہ مسلم لیگ ن کی حکو مت آ خر ی سا نس لے رہی ہے جلد اپنے انجا م کو پہنچنے والی ہے ۔دوسری طرف حکو متی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ پا نچ سال تو ہما رے ہی ہیں اگلے پا نچ سال بھی مسلم لیگ ن کی حکو مت ہو گی اور ہمیں کمزور کہنے والو ں کواپنے آ پ پر تو جہ دینے کی اشد ضرورت ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) مو ضع اکوال میں لا کھو ں روپے کی لا گت سے تعمیر ہو نے والی دستکا ری سکو ل کی بلڈ نگ متعلقہ محکمہ کی تو جہ سے محر وم ،بند بلڈ نگ اوبا شوں اور پو ڈریوں کی آ ما جگا ہ بن گئی،کئی بار متعلقہ محکمہ کا درواز کھٹکھٹا یاکو ئی شنو ائی نہیں ہو ئی سا بق نا ئب نا ظم ملک امتیاز اکو ال ،اعلی حکا م تو جہ دیں ۔تفصیل کے مطا بق سابق نا ئب نا ظم ملک امتیاز اکوال نے بتا یا ہے کہ اکوال خو اتین کیلئے وکیشنل ٹر یننگ سنٹر کی بلڈ نگ کیلئے تقر یبا 45لا کھ روپے کی گر انٹ دی گئی تھی اور سنٹر چار کنا ل کی اراضی پر مشتمل ہے. 45لا کھ کی گر انٹ سے تعمیرہو نے والی بلڈ نگ متعلقہ محکمے کی عد م تو جہ کی وجہ سے تقر یبا سا ت سال سے بند پڑ ی ہے اور اب اس بلڈ نگ میں اوباشوں اور پو ڈریوں کا راج ہے ۔جہلم اور چکوال میں متعلقہ محکمہ کو آ گا ہ کیا ہے لیکن ہما ری کو ئی شنوائی نہیں ہو ئی ہے ۔سا بق نا ئب نا ظم کا مز ید کہنا ہے کہ لا کھو ں روپے کی بلڈ نگ کو اگر متعلقہ محکمہ نے استعما ل نہ کیا تو لا کھو ں روپے ضا ئع ہو نے کا خد شہ ہے اورہما ری حکو مت پنجا ب سے اپیل ہے کہ اگر محکمہ اس کو رن نہیں کر سکتا تو اکوال کی ویلفیئر سو سا ئٹی کو ہینڈ اوور کیا جا ئے تا کہ لا کھو ں روپے ضا ئع ہو نے سے بچ سکیںاور ہما ری بچیاں ہنر سیکھ کر اپنے گھر کا چو لہا جلا سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) ملتان خورد سے ترحدہ تک کا روڈانتظا میہ کی نا اہلی کامنہ بو لتا ثبو ت پیش کر نے لگا ،ایم این اے سر دار ممتاز خا ن ٹمن کی کو ششوں سے مر مت کیلئے دوبا رہ فنڈز جا ری کیے گئے ہیں،نا قص میٹر یل سے دوبا رہ بننے والا روڈ ایک دفعہ پھر کھڈوں میں تبد یل ہو نے لگا ،روڈ کی مر مت نا قص میٹر یل سے کی جا رہی ہے ابو بکر سمیت دیگر شہر یو ں کی میڈ یا سے با ت چیت ۔تفصیل کے مطا بق چو ہد ری پر ویز الہی کے دور میں کروڑوں روپے کی لا گت سے بننے والا ملتا ن خورد سے تر حد ہ تک روڈ کچھ عرصہ قبل ہی مکمل ہوا تھا کہ پھر کھنڈرات میں تبد یل ہو چکا ہے جس کی مر مت کیلئے دوبا رہ ایم این اے سر دار ممتاز خا ن ٹمن کی خصو صی سفارش پر فنڈز ریلیز کیے گئے ۔ابو بکر نے بتا یا ہے کہ فنڈز مہیا ہو نے کے بعد انتظا میہ کی عد م تو جہ کی وجہ سے مر مت ہو نے والا روڈ نا قص میٹر یل کی وجہ سے دوبا رہ ٹو ٹ پھو ٹ کا شکا ر ہو رہا ہے حا لا نکہ مر مت ہو ئے چند روز گز رے ہیں اور ٹھیکیدار چند سو میٹر بنا کر غا ئب ہو گیا ہے ۔ابو بکر سمیت دیگر شہر یو ں نے حکو مت پنجا ب سے مطا لبہ کیا ہے کہ خدارا اس روڈ پرخصو صی تو جہ دے کر نا قص میٹر یل استعما ل کر نے والے ٹھیکیداروں کے خلا ف فوری ایکشن لیں اور ٹھیکیدار کو معیا ری میٹر یل استعما ل کر نے کا پا بند کیا جا ئے ورنہ ہمیں کو ئی اور قدم اٹھا نا پڑ ے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) تھانہ صدر کی حدود میں ڈی ایس پی تلہ گنگ کی نگرانی میں سرچ آ پر یشن ،چار افغا نی پٹھا ن ،26مو ٹرسا ئیکل ،چار گا ڑیا ں اور پا نچ ما لک مکا ن پر مقد ما ت درج،آ پر یشن میں چاروں تھا نو ں کی نفری نے حصہ لیا ۔تفصیل کے مطا بق ڈی پی او چکو ال ڈاکٹر معین مسعود کی ہد ایت پر ڈی ایس پی تلہ گنگ مہر نا صر محمود کی زیر نگر انی ایس ایچ او صدر اظہر علی شاہ نے چار وں تھا نو ں کی نفر ی کے ہمر اہ ملکوال ،دودیا ل روڈ ،محلہ محمد آ باد سمیت دیگر علا قوں میں سر چ آ پر یشن کیا آ پر یشن میں ایلیٹ فورس ،لیڈ ی کا نسٹیبلز اور چاروں تھا نو ں کی نفر ی نے حصہ لیا ۔سر چ آ پر یشن میں چار افغا نی پٹھا نو ں پر مقد مہ درج کیا گیا اور 26غیر رجسٹر یشن مو ٹرسا ئیکل ،چار گا ڑیا ں اور پا نچ ما لک مکا ن کے خلا ف مقد ما ت درج کیے گئے جنہو ں نے کر ایہ داروں کی معلو ما ت تھا نے میں درج نہیں کروائی تھی ۔اسمو قع پر ڈی ایس پی مہر نا صر محمود نے میڈ یا کو بتا یا کہ تلہ گنگ سر کل میں ڈی پی او چکو ال کی ہد ایت پر خصو صی سر چ آ پر یشن کیا جا رہا ہے اور جو شخص بھی غیر قا نو نی دھند ے میں ملو ث ہوا تو اسکے خلا ف قا نو ن کے مطا بق کا روائی ضرور ہو گی اور پو لیس کے نو جوان ہر صورت جر ائم پیشہ عنا صروں کے خا تمے کیلئے پر عز م ہیں اور انکا خا تمہ ہما ری اولین تر جیح ہے۔