تلہ گنگ ( ملک ارشد) آزادی انسان کے لئے بہت بڑی نعمت ہے اس کی قدر کرنی چاہیئے، جو قومیں اپنے ماضی کو یاد نہیں رکھتیں مستقبل انہیں فراموش کر دیتا ہے ان خیالات کااظہار ٹی ایم او ملک خلیل احمد نیئر نے یوم آزادی کے مو قع پر روزنا مہ ”نئی بات” کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق آزادی انسان کے لئے بہت بڑی نعمت ہے اس کی قدر کرنی چاہیئے۔
جو قومیں اپنے ماضی کو یاد نہیں رکھتیں مستقبل انہیں فراموش کر دیتا ہے۔ انہوں نے مز ید کہا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے جو ہم نے علامہ اقبال کے خواب کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی انتھک اور لازوال قربانیوں سے پاکستان کی صورت میں حاصل کی اب ہمیں اتفا ق و اتحاد کی برکت سے ملک کے استحکام کیلئے عظیم سے عظیم تر قربانی دینے سے دریغ نہیں کرنا چاہیئے۔
تاجر برادری ایمانداری کا دامن تھام کر کاروباری زندگی میں خدمت کریں اور جن سازشوں کے تحت ہمارے صوبوں میں حالات خراب کئے جارہے ہیں ان کو ناکام کریں ملک کی خوشحالی کیلئے خصو صی دعا کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تلہ گنگ ( ملک ارشد) پچنند میں چور مافیا اور سٹے بازی عروج پر، گزشتہ ہفتے سے تاحال پچنند میں متعدد ہزاروں روپے مالیت کے موبائل فون، طلائی زیورات اور ہزاروں کی نقدی چوری کی گئی۔ رات کے وقت بڑھتی ہوئی چوری کی مسلسل وارداتوں سے اہلیان علاقہ خوفزدہ ہوگئے۔ شہریوںنے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مقامی چور مافیا ٹولہ سرگرم ہے۔ روز بروز چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی وجہ کرکٹ میچ پر سٹے بازی کا نتیجہ ہے۔ بڑے تو بڑے علاقے میں متعدد مبینہ اطلاعات کے مطابق چھوٹے بچے بھی کرکٹ پر سٹے بازی میں مصروف عمل ہیں جن کے خلاف سخت ایکشن وقت کی اہم ضروت ہے۔
اس حوالہ سے تھانہ لاوہ پولیس بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں کی تفتیش میں سرگرم۔ اہلیان علاقہ کا کہنا ہے مارکیٹ میں رات کے وقت سیکورٹی کے لیئے پہرے دار رکھے گئے ہیں لیکن ان کی کہیں نہ کہیں غفلت کی وجہ سے چوروں کی چالاکی انہیں بھی مات دے گئی۔ اہلیان علاقہ کا ڈی پی اواور ڈی ایس پی تلہ گنگ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ پچنندمیں آئے روز چوری کی بڑھتی ہوئی نت نئی وارداتوں کے پیش نظر پچنند میں پولیس چوکی کے قیام کے احکامات جاری کیئے جائیں اور جرائم کی روک تھام کے لیئے پولیس گشت میں بھی اضافہ کیا جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ ( ملک ارشد) تلہ گنگ سے آزادی ما رچ میں شر کت کیلئے حکیم نثا ر قا فلے کے ہمر اہ روانہ ،سر دار منصور حیا ت ٹمن اور کر نل (ر) سلطا ن سر خر و منظر عا م سے غا ئب ،مسلم لیگ ق کے حا فظ عما ر یا سر گز شتہ روز بہت بڑ ے قا فلے کے ہمر اہ انقلا بی ما رچ میں شر کت کیلئے اسلا م آباد پہنچ گئے ،انتظا میہ حکومت کے احکا ما ت پر عمل در ا مد کر انے میں مصروف ۔
تفصیلا ت کے مطا بق مسلم لیگ ق کے رہنما حا فظ عما ر یا سر اپنے قا ئد چو ہد ری پر ویز الہی کے حکم پر اپنی منصو بہ بند ی کے تحت تما م روکا ٹیں عبو ر کر کے بہت بڑ ے قا فلے ہمر اہ اسلام آباد پہنچ گئے ہیں اور اسلام آباد انقلا بی ما رچ میں ہزاروں کارکنو ں کے ہمراہ شرکت کر یں گے۔ دوسری طرف تحریک انصاف کے ا زادی ما رچ میں شر کت کیلئے تلہ گنگ سے تحصیل صدر حکیم نثار اپنے قا فلے کے ہمر اہ روانہ ہو گئے ہیں اور سر دار منصور حیا ت ٹمن اور کر نل (ر) سلطا ن سر خر و منظر عا م سے غا ئب ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ سردار منصور حیات ٹمن پہلے ہی اسلام آباد اپنی رہائش گاہ پر مو جود ہیں اور جب آزادی ما رچ اسلام آباد پہنچے گا تو وہ شرکت کر کے مارچ کا حصہ بنے گے۔ مقامی سیاسی حلقو ں میں مختلف باتیں گردش کر رہی ہیں کہ سردار منصور حیات ٹمن تلہ گنگ سے کارکنو ں کو ازادی مارچ میں شرکت کیلئے لانے میں ناکام ہو گئے ہیں۔