تلہ گنگ کی خبریں 16/12/2014

Mumtaz Awan

Mumtaz Awan

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) پنجاب حکومت کے پاس تیرہ دن ہیں کہ وہ تلہ گنگ ضلع کا نوٹیفکیشن جاری کردے ورنہ رواں ماہ لاہور پنجاب اسمبلی،وزیر اعلی ہائوس اور گورنر ہائوس کے سا منے دھما دھم مست قلندر ہو گا، ان خیالات کا اظہا رسنیئر صحافی اور کالم نگار ممتاز اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہو ں نے کہا کہ بلکسر کے مقا م پر وزیر اعظم میا ں محمد نواز شر یف کے جلسے سے قبل ہمیں تلہ گنگ ضلع کے با قا عدہ نو ٹیفکیشن کا لار الگا یاگیا لیکن وقت ا نے پر پی ایم نے تلہ گنگ کی عوام کو لو لی پا پ دے گے جو ہمیں کسی صورت قبو ل نہیں ۔ممتاز اعوان کا مز ید کہنا تھا کہ تلہ گنگ ضلع کا نو ٹیفکیشن عوام کا جا ئز ہ مطا لبہ ہے جو کسی صورت روکا نہیںجا سکتا ۔تلہ گنگ کی عوام کے سا تھ با ر بار جھو ٹ بو ل کر اب چپ نہیں کروا یاجا سکتا ہم اپنا حق لینا جا نتے ہیں ۔اگر ہما رے مطالبے پر عمل در ا مد نہیں کیا گیا تو ہم احتجا ج کا دائر ہ وسیع کر یں گے ۔ممتاز اعوان نے کہا ہے کہ ہم حکومت پنجاب کو صرف ماہ دسمبر کی مہلت دیتے ہیں۔اگر حکومت مخلص ہے تو تلہ گنگ کے عوام کی توقعات پر پورا اترے اور تلہ گنگ ضلع کا نوٹیفکیشن جا ری کرے۔اگر سال نو کے آغاز سے قبل ایسا نہ ہوا تو جنوری میں لاہور میں مختلف مقامات پر احتجاج کیا جائے گا۔لاہور میں احتجاج کے حوالہ سے رجسٹریشن جاری ہے۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) تھا نہ لا وہ کے ایس ایچ او نے اشتہاری ملز م کو ڈراما ئی انداز میں گر فتار کر لیا ،،مز ید اشتہا ریوں کی گر فتار ی کیلئے عمل کو تیز کر دیا گیا ۔تفصیل کے مطا بق ایس ایچ او لا وہ ملک عبد الر ئوف نے اپنی ٹیم کے ہمر اہ ڈراما ئی انداز میں 302کیس کے اشتہاری ملز م محمد ہا رون ولد احمد خا ن قو م اعوان سا کن پچنند کو تر حد ہ کی حدود میں گر فتار کر لیا ہے ۔واضح رہے کہ محمد ہا رون نے اپر یل 2014میں پچنند کے علا قہ میں ایک فرد کو قتل کر کے فرار ہو گیا تھا جو گز شتہ دنو ں لا وہ پو لیس نے گر فتار کر لیا ۔ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ مز ید اشتہا ریوں کی گر فتاریو ں کیلئے مختلف جگہو ں پر چھا پے ما رنے کا سلسلہ تیز کر دیا گیا جو جلد مز ید کا میا بی کی توقع ہے ۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) تھا نہ لا وہ کی حدود میں دوافراد سے نا جا ئز ہ اسلحہ بر ا مد کر کے انکے خلا ف مقد مہ درج کر لیا گیا ۔تفصیل کے مطا بق تھا نہ لا وہ کی حدود دند ہ شاہ بلا ول چو کی کے قر یب عز یز اللہ سا کن میا نوالی اور بلا ل سا کن سکندر ا باد میا نوالی جو پید ل ا رہے تھے کہ مشکو ک حا لت میں دیکھ کر پو لیس نے چیکینگ کی تو دونو ں سے تیس بو ر پستو ل بر ا مد ہو ئے پو لیس دونو ں کے خلا ف مقد مہ درج کر لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) تلہ گنگ مو ٹر سا ئیکل کے دو مختلف حا دثا ت میں چار نو جوان شد ید زخمی ،زخمیو ں کو طبی امدا د کیلئے مقا می ہسپتا ل پہنچا دیا گیا جن کو طبی امداد کے بعدفا رغ کر دیا گیا ڈاکٹرز۔تفصیل کے مطا بق پہلا حادثہ مند یا ل چوک پر پیش ا یا ایک تیز رفتار مو ٹرسا ئیکل گا ڑی سے ٹکر اگیا جس کے نتیجے میں مو ٹرسا ئیکل سوار شد ید زخمی جس کو طبی امداد کیلئے ہسپتا ل شفٹ کر دیا گیا ۔دوسرا حا دثہ سر گو دھا روڈ پر پیش ا یا تین افراد مو ٹر سا ئیکل پر سوار ہو کر جا رہے تھے کہ اچا نک مخا لف سمت سے ا نے والی گا ڑی سے ٹکرا گیا اور گا ڑی کی ٹکر سے مو ٹرسا ئیکل سے گر کر شد ید زخمی ہو گئے جن کو طبی امدادکے بعد فا رغ کر دیا گیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) جس کو اللہ رکھے اسکو کو ن چکھے،ٹمن روڈ پر کا ر میں اچا نک ا گ بھڑ ک اٹھی ،دو سوار بچ گے،کار جل کر رکھ ہو گئی ۔تفصیل کے مطا بق تلہ گنگ سے ٹمن کی طرف جا نے والی کار جب ٹمن روڈ پر پہنچی تو اچا نک ا گ بھڑ ک اٹھی اور کا ر میں سوار دوافراد نے دروازے کھو ل کر تیز ی کے سا تھ با ہر نکلے ا ئے اور کا ر جل کر رکھ ہو گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر)انٹرنیشنل ختم نبوت تلہ گنگ کے امیر قاری عنایت اللہ رحیمی کے چھوٹے بھائی حافظ عبدالستار رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔گزشتہ روزاْنہوں نے جامعہ اصحاب صفہ میں پر تکلف ولیمہ کا اہتمام کیا جس میں مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنماء حافظ عمار یاسر،جمعیت اشاعت التوحید والسنہ کے رہنماء علامہ اللہ بخش صدیقی ،مفتی الطاف الرحمن ،جے یو آئی (س) کے پیر محمد اکبر ساقی ،علامہ عبدالمجید شاکر،حافظ عمر حبیب ،ملک ممتاز حیدر ،الحاج میاں عبدالقیوم،ملک سجاد حیدر،ملک نواب خان،حاجی ابرار ،حاجی اعجاز،حاجی ملک محمد صفدر اکوال،حاجی ملک محمد حسین،ڈاکٹر غلام محی الدین،سمیت علااقہ بھر سے بڑی تعداد میں سیاسی وسماجی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔اور حافظ عبدالستار کو زندگی کے نئے سفرپر مبارکباد پیش کی۔قاری عنایت اللہ رحیمی ،ملک محمد خان اور حافظ محمد زبیر نے آنے والے مہمانوں کا استقبال کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) تلہ گنگ پریس کلب اور الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن تلہ گنگ کے اجلاس الگ الگ منعقد ہوئے ۔تلہ گنگ پریس کلب کی صدارت صدر ارشاد کا ظمی جبکہ الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کا اجلاص زیر صدارت صدر چودھری غلام ربانی نے کی ۔اجلاسوں میں ایک سیاسی جماعت کے کارکنوں کی صحافیوں پر مسلسل حملوں کی شدید مذمت کی گئی اور قرار دادوں کے ذریعے پارٹی چیئر مین و دیگر عہدیداروں سے واقعات میں ملوث عناصرکیخلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ۔اجلاسوں میں حکومت سے بھی صحافیوں کے پیشہ وارانہ فرائض کے ادائیگی کے دوران اُن کے تحفظ کیلئے فول پروف اقدامات اُٹھانے کا بھی مطالبہ کیا ۔اجلاسوں میں میاں محمد ملک ،قاضی عبدالقادر ،نذر حسین چودھری،ایم افضل اعوان ،شاہد سلیم پراچہ ،چودھری عبدالجبار ،ملک ارشد کوٹگلہ،چودھری محمد حسین ،شفاعت ملک ،طارق عزیز ملک،زاہد اعوان ،محمد عمران ،محبوب الحسن عدیل ،افسر ملک،امتیاز ملک،توقیر ملک،ملک محمد اشرف،عزیز ملک،سید صفدر شاہ ہمدانی ،حاجی مظہر،مقصود الحسن سمیت دیگر نے شرکت کی۔