تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) ایم این اے کی گرانٹ سے کو ٹسارنگ بوائز ہائی سکول کی چار دیواری مکمل اور افتتاحی تقریب کا انعقاد کر دیا، جس کے مہمان خصوصی ایم این اے سر دار ممتاز خان ٹمن تھے اس موقع پر جنرل سیکرٹری ملک صفدر اعوان، رہنما مسلم لیگ ن راجہ پھل سمیت دیگر ن لیگی کارکنوں نے شرکت کی۔تفصیل کے مطا بق ایم این اے سر دار ممتاز خا ن ٹمن نے کو ٹسارنگ بوائز ہا ئی سکو ل کی چار دیواری کیلئے 35لا کھ 43ہزار روپے کی گر انٹ دی تھی دیوار کی تعمیر کو مکمل کر لیا گیا ہے جس کا با قا عدہ افتتا ح ایم این اے سر دار ممتاز خا ن ٹمن نے کر دیا اسمو قع پرسر دار ممتاز خا ن ٹمن نے اپنے خطاب کے دوران کہا ہے کہ تحصیل تلہ گنگ اور لا وہ مسلم لیگ ن کا گڑ ھ ہے اور عوام نے ہمیں بڑ ھ چڑ ھ کر ووٹ دے کر ہما ری کا میا بی میں اہم رول ادا کیا ہے ۔تلہ گنگ کی عوام کو ہما رے قا ئد میا ں محمد نواز شر یف نے تلہ گنگ ضلع سمیت دیگر وعدے کیے تھے جس کی تکمیل کا وقت آ گیا ہے اور اب ضلع تلہ گنگ کا نو ٹیفکیشن ہر حا ل میں ہو گا ۔سر دار ممتاز خا ن ٹمن نے مز ید کہا کہ مجھے حلقے کی عوام نے تین بار کا میا بی دی ہے اور میں نے کبھی بھی عوام سے دوری اختیار نہیں کی اور ہر اول دستے میں کھڑ ے ہو کر عوام کا مقد مہ لڑا اور انشا اللہ تلہ گنگ ضلع کا نو ٹیفکیشن بھی جلد عوام کے سپر د کیا جا ئے گا ،تلہ گنگ ضلع عوام کا مجھ پر قر ض ہے جس کو ہر حا ل میں اتر دیا جا ئے گا ہما رے دروازے عوام کیلئے چو بیس گھنٹے کھلے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر)ملک دشمن عناصر پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پاک چین منصوبوں کے خلاف سازش ناکام بنا دیجائے گی۔ ان خیالات کا اظہارصوبائی وزیرپنجاب برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو نے تلہ گنگ میں فوڈ گودام اور سہولت بازار کے دورے کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ممبر قومی سمبلی سردار ممتاز خان ٹمن،اسسٹنٹ کمشنر تنو یر الر حمن ،ملک امیر خا ن ٹمن ،حلقہ پی پی تئیس کے متوقع امید وار حکیم یاسر عز یز ،ملک شفقت بڈ ھیا ل سمیت دیگر سر کردہ شخصیا ت موجود تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تلہ گنگ میں گندم کی خریداری کا ہدف حاصل کیا جا چکا ہے لیکن کسانوں کی آسانی کے لئے حکومت خریداری جاری رکھے گی۔ تحصیل تلہ گنگ اور لاوہ میں شدید بارشوں اور ژالہ باری سے متاثرہ کسانوںکو جلدہی ریلیف دیا جائے گا اور اس ضمن میں رپورٹ پنجاب حکومت کو پیش کی جاچکی ہے۔ تلہ گنگ کی مسیحی برادری کی حالت زار پر کئے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں گرجا گھروں کی تعمیر و مرمت کے لئے خصوصی فنڈز مختص کیا جائے گا اور تلہ گنگ میں مسیحی کالونی کے مالکانہ حقوق دیئے جانے کے سلسلے میں جلد ہی ٹھوس اقدامات لئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تلہ گنگ میں موجود گرجا گھروں کو فول پروف سیکورٹی مہیا کی جائے گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) 35سالہ جوان کونا معلو م افراد نے تیز دھار آ لے سے گلا کا ٹ کر قتل کر دیا،نا معلو م افراد کے خلا ف مقد مہ درج ،پو لیس نے قا تل کی تلاش شروع کر دی مختلف جگہو ں پر چھا پے ۔تفصیل کے مطا بق تھا نہ سٹی پو لیس کو مقتول کے والد غلا م مر تضی قو م اعوان سا کن مندیال چوک تلہ شر ق کے رہا ئشی نے مقد مہ درج کر اتے ہو ئے بتا یا ہے کہ میرا بیٹا مشاق حیدر جس کی عمر 35سال تھی وہ المد ینہ آ ئر ن سٹور نز د نیشنل بینک پر مزدوری کر تا تھا اور شام کو واپس گھر ا جا تا مو ر خہ 13.05.15کو جب میرا بیٹا واپس نہیں آ یا تو میں اسکی دوکا ن پر آ گیا اوردوکا ن پر مو جو د ابوذر اور محمد اظہر نے مجھے بتا یا کہ مشتاق حیدر رفع حا جت کیلئے واش روم گیا ہے تو ہم تینو ں جب واش روم کے پاس پہنچے تو وہا ں میر ے بیٹے مشتاق حیدر کا کسی نے تیز دھار ا لے سے گلا کا ٹ دیا تھا اور اسکے گلے سے تازہ خو ن بہہ رہا تھا ۔پو لیس نے نا معلو م افراد کے خلا ف مقد مہ درج کر کے قاتل کی تلا ش شروع کر دی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
Talagang
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) افغا نی پٹھا نو ں کے خلا ف کر یک ڈائون آ پر یشن شروع ،پو لیس کے مختلف جگہو ں پر چھا پے اور سینکڑوں پٹھا نو ں کی چھا ن بین کی جا چکی ہے پو لیس ،تفصیل کے مطا بق تلہ گنگ سر کل کی پو لیس نے اعلی حکا م کی ہد ایت پر تما م ایس ایچ اوز نے اپنی اپنی حدود میں افغا نی پٹھا نو ں کی چھا ن بین کا کا م شر وع کر رکھا ہے اور سینکڑوں پٹھا نو ں کی کلیر نس ہو چکی ہے.پو لیس کے مطا بق اب افغا نی پٹھا نو ں کی چھا ن بین کا کا م نہیں روکے گا اور تحصیل تلہ گنگ اور لا وہ میں کلین اپ آ پر یشن جا ری رہے گا جو پٹھا ن غیر قا نو نی طر یقے سے رہا ئش پذ یر ہو گا اسکے خلا ف قا نو نی کا روائی ہر صورت ہو گی ۔امن و اما ن کو کنٹرول کر نے کیلئے پو لیس کے دستے ہر وقت تیار ہیں اور شہر یو ں کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں ۔گشت کے نظا م کو بھی پہلے سے بہتر کر دیا گیا ہے۔