تلہ گنگ کی خبریں 6/2/2015

تلہ گنگ (نمائندہ خصوصی) تلہ گنگ کے مقامی صحافی محمد عمران اور انکے بھیتجے محمد اکرم صادق کا دعوت ولیمہ عوامی اجتما ع بن گیا، جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔تفصیل کے مطابق صحافی محمد عمران کے دعوت ولیمہ میں ممبر قومی اسمبلی سردار ممتاز ٹمن، سابق ایم این اے سردار منصور حیات ٹمن، ڈاکٹر نثار احمد ملک،ڈاکٹر علی حسنین نقو ی ،ممبر قو می اسمبلی کے دست راست ملک امیر خا ن ٹمن ،ملک یا سر پتوالی ،ملک خا لد بڈ ھیا ل ،ارشد کو ٹگلہ ،ریا ض انجم ،ملک فیروز دودیال، ملک شفقت بڈھیال،ٹی ایم او فتح جنگ امیر احمد شا ہ ہمد انی ،مسلم لیگ ق کے سر گر م رہنما ملک کبیر اعوان ،ضلعی جنرل سیکرٹریPMLN ملک خالدٹہی ، انسپکٹر راجہ جاوید انور انچارج سی آئی اے چکوال،ایس ایچ او صدر سید اظہر حسن شاہ،ایس ایچ او سٹی انسپکٹر چوہدری صغیر گجر،ایس ایچ او لاوہ انسپکٹر ملک عبد الروئوف،ریڈر ڈی ایس پی سب انسپکٹر عبد المالک،محرر تھانہ سٹی ملک خرم شہزاد،سنیئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک گلاب خان،لیگی رہنما راجہ پھل، سید ارشاد شاہ کاظمی ،قاضی عبدالقادر،ڈاکٹر محبوب جراح،کالمنسٹ ملک عامر نواز،کالمنسٹ لیاقت اعوان،عبدالرحمان شاد،شیخ فاروق،شیخ محسن قیوم،ایوب بھٹی اور ثقلین جعفری ،تحصیل صدر PMLNملک زوار اکوال،ضلعی جنرل سیکرٹری PMLNراجہ طارق،ملک عاصم،تجمل اعوان ،سید رضوان شاہ سمیت انتظامیہ ،مذہی ،سماجی ،سیاسی شخصیات ،ڈاکٹرز،وکلاء اور میڈیا کی اہم شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ولیمہ کے اختتا م پر محمد عمران نے ولیمہ میں شر کت کر نے والے معز ز مہما نو ں کا شکر یہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (نما ئند ہ خصو صی )قو می اسمبلی حلقہ این اے اکسٹھ کے دیگر دیہا ت کے مقا بلے میں تلہ گنگ شہر میں اپنی سیا سی قوت کی کمی کا شد ت سے احسا س ہیں ،تلہ گنگ سٹی کو سیا سی سر گر میو ں کا مر کز بنا ئو ں گا ۔ان خیا لا ت کا سا بق ضلع نا ظم سر دار غلا م عبا س نے ڈاکٹر علی حسنین نقوی سے ون ٹو ون ملا قات کر تے ہو ئے کیا ۔انہو ں نے مز ید کہا کہ ما ضی میں اہلیا ن تلہ گنگ سے جو بھی وعدے کیے گے تما م وعدے میں نے پورے کیے شہر سے متو سط طبقے اورہم خیا ل لو گو ں کو اپنے گر وپ میں شمو لیت کی کو شش کر وں گا ۔پی پی تئیس اور با ئیس کے تما م حلقوں میں ہنگا می دوروں کا آ غاز کر دیا ہے اور میر ے گروپ کے تما م لو گ میر ے ساتھ چٹا ن کی طر ح مضبو ط ہیں اور انکو کو ئی بھی گمراہ نہیں کر سکتا ۔آ ئند ہ ا نے والے دنو ں میں سر دار گر وپ مز ید مضبو ط ہو گا اور ہم ثا بت کر یں گے کہ ضلع چکوال میں ہما را ہی گروپ مضبو ط ہے اور ہم نے کبھی فر ضی کا م نہیں کیے بلکہ عملی کا م کر کے حلقے کے لو گو ں کو ریلیف دیا ۔ایک سوال کے جواب میں سر دار غلا م عباس کا کہنا تھا کہ پیپلز پا رٹی کے ورکر کے ساتھ تلہ گنگ شہر میں اپنے ا پ کو پر سکو ن محسو س کر تا تھا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (نما ئند ہ خصو صی ) ضلع چکوال کے مشہور بزرگ نعت خوان عبدالرزاق جامی کے فرزند سلطان رضا جامی کو ضلعی چئیر مین عشر زکوة کمیٹی چکوال کا عہدہ سنبھالنے پر نیوز ایجنٹ تلہ گنگ قیصر عباس جعفری نے دلی مبارکباد دی ہے اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے قیصر عباس جعفری نے کہا کہ سلطان رضا جامی نوجوان سماجی کارکن ہیں اور ویلفیر کے کاموں میں خصوصی دلچسپی لیتے ہیں حکومت پنجاب نے ان کی تقرری کر کے اچھا فیصلہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (نما ئند ہ خصو صی )مو ضع پچنند میں چور دکا ن کا چھت پھا ڑ کر غلے سے ہزاروں روپے لے اڑا ،مد عی کے شبہ پر نا مز د ملز م کے خلا ف مقد مہ درج ۔تفصیل کے مطا بق تھا نہ لا وہ پو لیس کو محمد رفیق ساکن محلہ میا ل پچنند کے رہا ئشی نے رپو رٹ درج کر اتے ہو ئے بتا یا کہ میں کا روبا ر کر تا ہو ں اور میر ی دکا ن سے 10.11.2014کو چھت پھا ڑ کر دراز سے مبلغ دس ہزار روپے چوری ہو گئے تھے اور میں چور کی تلا ش کر تا رہا اور مجھے شبہ ہے کہ اسد اقبا ل نا می شخص نے میر ی دکا ن سے چوری کی ہے ۔پو لیس نے نا مز د ملز م کے خلا ف مقد مہ درج کر لیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (نما ئند ہ خصو صی )تلہ گنگ بلد یہ کی ناقص کارکردگی ،بار بار درخو است کے باوجود عرصہ دراز سے آوارہ کتوں کے خلاف نسل کشی مہم التواء کا شکار ، شہر میں آوارہ کتوں کے غول کے غول گشت کرنے لگے۔ بچوں ، مسافروں ، راہگیروں اور خواتین کو گزرنے میں شدید مشکلات کا سامنا۔ محلہ جات میں بھی سارا دن اور بالخصوص سر شام ہی آوارہ کتوں کے لشکر ڈیرے ڈال لیتے ہیں۔ آنے جانے والے پر بھونکنا اور ان کے پیچھے بھاگنا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ عوامی و سماجی حلقوں نے ارباب اختیار سے استدعا کی ہے کہ اس سنجیدہ عوامی مسئلے پر فی الفور توجہ دے کر آوارہ کتوں کے خلاف فی الفور تلف کرنے کی مہم شروع کریں، تلہ گنگ شہر میں آوارہ کتوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔

Mohammad Imran

Mohammad Imran

Sardar Abbas & Dr Hasnain

Sardar Abbas & Dr Hasnain