تلہ گنگ کی خبریں 28/03/2015

Talagang

Talagang

تلہ گنگ (ارشد کو ٹگلہ سے) ن لیگی رہنما ملک فلک شیر اعوان نے سنیٹر جنرل (ر) عبد القیو م ملک کے اعزاز میں الرحمن فارم ہا ئوس بلال اباد میں پرتکلف ظہرانہ دیا جس میں ن لیگیوں کے علاوہ ضلع کے تمام اعلی افسران نے بھی بھر پور شر کت کی۔ پاکستان کو سعودی عر ب اور ایران کے درمیا ن ثا لث کا کر دار ادا کر نا چا ہیے ،ضلع چکوال میں مسلم لیگ ن کو متحد دیکھنا چا ہتا ہو ں ا ج بھی تقر یب میں مسلم لیگیو ں کو اکٹھا دیکھ کر خو شی محسو س کر رہا ہو ں ۔نو منتخب سنیٹر جنر ل (ر) عبد القیو م ملک تلہ گنگ میں ملک فلک شیر اعوان کی طر ف سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے ظہر انے سے خطا ب کر رہے تھے ۔انہو ں نے کہا ہر جما عت نے اپنا حصہ ڈال کر ضلع کے تر قی میں اہم کر دار ادا کیا ہے اب یہ ہما ری ذمہ داری ہے اسکومز ید تر قی دے کر پنجا ب کا مثا لی ضلع بنا ئیں۔میا ں محمد نواز شر یف کی قیا دت میں پا کستا ن نے پہلے بھی تر قی کی ہے اور مو جو دہ دور میں بھی تر قی کی نئی منز لیںطے کر ے گا ۔میا ں بر ادران نے ہمیشہ مجھے اپنے حیثیت سے زیا دہ عز ت اور مقا م دیا ہے ۔ضلع چکوال میں ایسے بے شما ر مواقع مو جو د ہیں جنکو استعما ل میں لا کر تر قی کی نئی راہیں کھولی جا سکتی ہیں۔ملک فلک شیر اعوان نے اپنے خطا ب میں کہا کہ ہم سب مسلم لیگیو ں کو یکجا ربا ن ہو کر تلہ گنگ سمیت ضلع چکوال کی تر قی میں اہم کر دار ادا کر نا ہو گا ۔میں تما م مسلم لیگیو ں کا شکر یہ ادا کر تا ہو ں جنہو ں نے اپنے قیمتی وقت سے ٹائم نکا ل کر ا ئے ہیں ۔ظہر انے میں ایم این اے سر دار ممتاز ٹمن ،ایم پی اے سر دار ذوالفقار دلہہ ،ایم پی اے مہوش سلطا نہ راجہ ،ملک اسلم سیتھی ،عبد الرزاق جا می ،ڈاکٹر علی حسنین نقوی ،کا لم نگار ارشد کو ٹگلہ ،ملک عارف ادلکہ ،ملک امیر ٹمن ،ڈی سی او چکو ال ،ڈی پی او چکو ال ڈاکٹر معین مسعود ،اے سی تنو یر الر حمن ،ٹی ایم او ملک عا بد ،سنیئر صحا فی خو اجہ بابر سیلم ،ملک خا لد ٹہی ،ملک فیروز دودیا ل ،ڈاکٹر جا وید ا ئی سر جن ،کا لم نگا رملک میا ں محمد،چو ہد ری غلا م ربا نی ،قا ضی عبد القا در ،سید ارشاد شاہ ،ملک شفقت بڈ ھیا ل سمیت دیگر سر کر دہ شخصیا ت نے شر کت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) تلہ گنگ بائی پاس متاثرین نے معاوضے نہ ملنے پر ایکبار پھر تعمیراتی کام بند کرا دیا ،سخت احتجاج۔تلہ گنگ بائی پاس جو نکہ کہوٹ سے راولپنڈی روڈ تک ہے کا تعمیراتی کام متاثرین نے پھر بند کرا دیا ۔جن کا کہنا تھا کہ حکام نے ہم سے15جنوری تک معاوضے دینے کا تحریری معاہدہ کیا تھا ۔لیکن آج تک ہمیں معاوضے نہیں دیئے گئے ۔ اُنہوں نے معاوضے نہ ملنے تک مذکورہ روڈ پر تعمیراتی کام مستقل بند کرانے کی دھمکی دی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) تلہ گنگ پولیس نے سرچ ا پر یشن 50 سے زائد خا ندانو ں کوچیک کیا ،پو لیس نے 50 خا ندانوں کو چیک کر کے کلیر کر دیا ،مز ید چھا ن بین جا ری ۔تفصیل کے مطا بق تلہ گنگ مختلف تھا نو ں نے اپنے اپنے علا قوں میں سر چ ا پر یشن کیا جس میں 50سے زائد خا ندانوں کی چیکنگ کی گئی ۔تھا نہ ٹمن نے شا ہ محمد والی ا ٹھ ،تھا نہ لا وہ گو ہل 17 ،تھا نہ صدر پیڑ ہ فتحا ل 15اور تھا نہ سٹی پو لیس نے محلہ جھنگی میں دس کر ادیوں کو چیک کیا گیا ۔ تما م ایس ایچ اوز کو ہدایا ت کر دی گئی ہیں کہ اپنے اپنے علا قوں میں کرایہ داروں پر کڑ ی نظر رکھی جا ئے اور انکے تما م کوائف اکٹھے کیے جا ئیں جس پر متعلقہ ایس ایچ اوز نے اپنے اپنے علا قوں میں سر چ ا پر یشن کا ا غاز کر دیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) ممبر قومی اسمبلی سردار ممتاز خان ٹمن عوام کی خدمت کیلئے چو بیس گھنٹے مصروف عمل ہیں اور ہمارے پا س جب بھی اقتدار ایا تو ہم نے بڑ ھ چڑ ھ کر عوام کے مسا ئل حل کیے اور تر قیا تی کا م بڑ ی تیز ی کے ساتھ جا ری ہیں اور انشا اللہ حلقے کی عوام کی محر ومیو ں کا خا تمہ کر کے دم لیں گے ،ن لیگ کی قیا دت اور سر دار ممتاز خا ن ٹمن کا حکم ہوا تو پی پی تئیس کا الیکشن ضرور لڑوں گا ۔ان خیا لا ت کا اظہار حلقہ پی پی تئیس کے متوقع امیدوار حکیم یاسر عز یز نے عمر ہ کی سعادت حا صل کر نے کے بعد وطن واپسی پر میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔انہو ں نے مز ید کہا کہ سر دار ممتاز ٹمن گروپ میں شمو لیت اختیار کر نے والوں کو دل سے خوش ا مد ید کہتے ہیں اور انشا اللہ ہما رے گر وپ میں مزید اضا فہ ہو گا ۔چند سا زشی عنا صر منفی پر وپیگنڈ ے پھیلا کر ہما ر ے گروپ میں دراڑیں ڈالناچا ہتے ہیں لیکن وہ کبھی بھی کا میا ب نہیں ہو ں گے ۔ہما را مشن عوام کے مسا ئل حل کر نا ہے ۔ن لیگ کی اعلی قیا دت ،سر دار ممتاز ٹمن اور ملک امیر ٹمن نے پی پی تئیس کی سیٹ پر الیکشن لڑ نے کا حکم دیا تو ضرور لڑوں گا اور مخا لفین کو شکست سے دوچار کر یں گے ۔اپنے حلقے کی عوام کے ساتھ رابطے میں ہو ں اور ہم نے اپنے ووٹروں کو کبھی بھی اکیلا نہیں چھو ڑا ہے ۔ا ئند ہ قو می الیکشن میں بھی عوام مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو کا میا بی دے کر ن لیگی ہو نے کا ثبو ت دے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) تلہ گنگ مقامی رپورٹر امتیاز لاوہ کے ہا ں بیٹے کی پیدا ئش پر دوست احبا ب کی مبار ک باد۔ امتیاز لا وہ نے بتا یا ہے کہ جلد بیٹے کی خوشی میں دوستوں کے اعزاز میں پر تکلف کھا نے کا اہتما م کیا جا ئے گا جس میں دوست احباب شرکت کر یں گے۔