تلہ گنگ کی خبریں 2/6/2014

Talagang

Talagang

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) حکمران انتقامی کاروائیوں اور منفی رویوں کی روایات ختم کر کے مثبت سیاسی روایات کو فروغ دیں، پرامن، ائینی اور قانونی انداز سے جد وجہد کرنے والوں کے ساتھنا رواسلوک سے گریز کیا جائے، حافظ عماریا سر جیسے قابل احتر ام سیا سی رہنما ئو ں کے خلا ف جھو ٹے اور بے بنیا د مقد ما ت قا بل مذ مت ہیں ،ان مقد ما ت کو فل الفور واپس لیا جا ئے ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر مو لا نا حنیف جا لند ھر ی جنر ل سیکر ٹر ی و فا ق المد ارس العر بیہ پا کستا ن نے ایک تحر یر ی بیا ن میں پا کستا ن مسلم لیگ ق کے مر کز ی رہنما ء حا فظ عما ر یا سر کے خلا ف جھو ٹے اور بے بنیا د مقد ما ت اور حا فظ عما ر یا سر اور انکے رفقا ء پر نا رواپو لیس گر دی کے حوالے سے اپنے تا ثر ات کا اظہا ر کر تے ہو ئے کیا ۔مو لا نا محمد حنیف جا لند ھر ی نے کہا کہ حکمر ان انتقا می کا روائیو ں اور منفی روئیو ں کی روایا ت ختم کر کے مثبت اور سنجید ہ سیا سی روایا ت کو فر وغ دیں ۔انہو ں نے کہا کہ پر امن ،ا ئینی اور قا نو نی انداز سے سیا سی جد وجہد کر نے والو ں کے ساتھ نا ور اسلو ک سے معا شر ے میں بگا ڑ اور انتشا ر پید ا ہو تا ہے اس سے ہر صورت گر یز کیا جا ئے ۔مو لا نا جا لند ھر ی نے حکو مت سے مطا لبہ کیا کہ حا فظ عما ر یا سر کے خلا ف جھو ٹے اور بے بنیا د مقد ما ت فی الفور ختم کیے جا ئیں اور انکے خلا ف پو لیس گر دی میں ملو ث اہلکا روں کو قر ار واقعی سز ا دی جا ئے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر)رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں روزے داروں کو اندرون شہر بے ہنگم اور گھنٹوں جام ٹریفک کی وجہ سے شدید پریشانی،نا جا ئز تجا وز ات اور غیر قا نو نی اڈوں کی بھر ما ر نے شہر یو ں اور مسا فر وں کو شد ید اذیت میں ڈال دیا ہے ،تلہ گنگ انتظا میہ کی نا اہلی کی وجہ سے پر انا لا ری اڈہ سمیت تلہ گنگ شہردن بد ن مسا ئل کی ا ما جگا ہ بن رہا ہے ،شہر یو ں نے ڈی سی او چکو ال کونو ٹس لینے کی اپیل کر دی ۔تفصیلا ت کے مطا بق تلہ گنگ میں رمضان المبارک میں روز مرہ کے امور نمٹانے کے بعد دن اورافطاری کے وقت گھروں کو جانے والے شہریوں کو جگہ جگہ بے ھنگم اور گھنٹوں جام ٹریفک کی وجہ سے شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شہر کے اہم علا قے ٹر یفک چو ک ،جی پی او چو ک اور پر انا لا ری اڈہ پردن اور افطاری کے وقت ٹریفک روزانہ کی بنیاد پر بری طرح جام رھتی ہے جس کی وجہ سے کئی ایک روز ہ دار گھر سے باہر ہی روزہ افطار کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔چند ما ہ قبل تلہ گنگ اسسٹنٹ کمشنر نے احکا ما ت جا ری کیے تھے کے دن کے وقت ہیو ی ٹر یفک کا داخلہ بند ہے لیکن انکے احکا ما ت کو ٹر یفک حکا م نے ردی کی ٹوکری میں ڈال دئیے اور دن کے وقت بھی ہیو ی ٹر یفک رواں دواں ہیں ۔جس کی وجہ سے شہر میں ا نے والے بچو ں ،بز رگو ں اور خو اتین کو شد ید مشکلا ت کا سا منا کر نا پڑ تا ہے ۔شہر یو ں نے ڈی سی او چکو ال ا صف بلا ل لو دھی سے نو ٹس لینے کا پر زور مطا لبہ کر دیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) مو ضع دند ہ شا ہ بلا ول میں چا ر نا معلو م افراد گھر میں گھس کر اسلحہ کی نو ک پر تین تو لہ سو نا ،اڑھا ئی لا کھ نقد ی اور ایک عد د مو با ئل لے کر فر ار ہو گئے ۔پو لیس نے مقد مہ درجہ کر کے تلا ش شر وع کر دی ۔تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ لا وہ کی حدود میں دند ہ شا ہ بلا ول کے رہا ئشی ارشد حلیم نے پو لیس کو بتا یا ہے کہ 27اور 28جو ن کی درمیا نی رات کو چا ر افراد دیو ار پھیلا نگ کر گھر میں گھس ا ئے اور انہو ں نے اسلحہ کی نو ک پر تین تو لہ سو نا ،ا ڑھا ئی لا کھ نقد ی اور ایک عد د مو با ئل لے کر فر ار ہو گئے ۔پو یس نے چا ر نا معلو م افراد کے خلا ف مقد مہ درج کر کے تلا ش شروع کر دی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) تلہ گنگ شہر سے دن دیہا ڑے تین افراد زوجہ محمد جا وید کو اغوا ء کر کے لے گئے ،پو لیس نے تین نا مز د ملز مان کے خلا ف مقد مہ درج کر کے تلا ش شروع کر دی ،پو لیس نے مد عی پا رٹی کو یقین دہا نی کر ائی کے لڑ کی کو جلد از جلد با زیا ب کر لیا جا ئے گا ۔تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ سٹی پو لیس کو محمد یا مین ولد وولی محمد سا کن میا نوالی روڈ محلہ محمد ا با د کے رہا ئشی نے بتا یا ہے کہ میں اپنی بہوکبر ی بی بی کے ہمر اہ 21.06.14کو شہر میں سودا سلف لینے کیلئے ا ئے اور میںمیڈ یکل سٹور سے دوائی لینے گیا اور واپسی پر ا یا تو میر ی بہو کبر ی بی بی وہا ں مو جو دنہیں تھیں ،ہم نے تلا ش شر وع کی تو معلو م ہوا کہ محمد دانش ولد زوار حسین ڈھو ک بنا رس ،محسن علی اور احمد مختا ر ولد گلز ار حسین سا کنا ئے راولپنڈ ی نے حر ام کا ری کیلئے اغواء کر لیا ۔پو لیس نے تین نا مز د ملز ما ن کے خلا ف مقد مہ درج کر کے مختلف جگہو ں پر چھا پے ما ر رہی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) ڈپٹی ڈائریکٹر کمیونٹی سکولز ڈویژنل آفس سید حیدر مہدی شاہ نے کہاہے کہ تعلیم ہر شہری کا بنیادی حق ہے حکومت دور دراز مقامات پر سکولز قائم کرکے ہر شہری کو تعلیم سے روسناش کرا رہی ہے جبکہ حکومت ٹیچرز کے مسائل کو بھی حل کرنے کیلئے کوشاں ہے انہوں نے کہا اگر ہم اپنے مشن میں ثابت قدم رہیں تو اس کے بہتر نتائج برآمد ہوں گے وہ گزشتہ روز جناح ہال میں منسٹری آف ایجوکیشن کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کررہے تھے ، ملک احمد نواز نے کہا ہے کہ منسٹری ایجوکیشن کے اساتذہ کو پنجاب گورنمنٹ کی طرح سکیل دیکر ریگولر کیا جائے ان کی تنخواہیں بڑھائی جائیں محکمہ تعلیم ہر قسم کے تعاون کیلئے تیار ہے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شیخ جاوید نے کہا کہ تعلیم کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا منسٹری ایجوکیشن کے زیر اہتمام چلنے والے 34سکولوں میں طلباء کی تعداد 1500بہت حوصلہ افزا ہے انہوں نے کہا کہ علم کی ابتداء حضرت آدم سے شروع ہوئی اور انہیں 300چیزوں کے نام بتائے گئے اور پھر فرشتوں سے کہا کہ حضرت آدم سے ان چیزوں کے نام پوچھیں اور پھر غار حرا میں آپ ْۖ کو حضرت جبریل نے آکر پڑھایا ۔ انہوں نے کہا کہ چکوال تعلیمی لحاظ سے پورے پنجاب میں اول پوزیشن پر آیا ہے ضلع چکوال میں 7کروڑ 42سکولوں کو ان کی تعمیر و مرمت کے لئے دیئے گئے ہیں تحصیل لاوہ کے تقریباً 46سکولوں کے لئے مجموعی طور پر 46لاکھ روپے فراہم کئے گئے ہیں قبل ازیں ملک فاروق عابد نے تعلیم کے اغراض و مقاصد اور ٹیچرز کو درپیش مسائل سے شرکاء کو آگاہ کیا اور ان کی تنخواہیں بڑھانے کی درخواست دی ، سٹیج سیکرٹری کے فرائض رقیہ بی بی نے سرانجام دیئے نعت و تلاوت نفیس اختر نے عبد الخالق آف جھاٹلہ نے استقبالیہ میں اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دیئے جبکہ اس موقع پر مہمان خصوصی نے زاہدہ بی بی کو منسٹری آف ایجوکیشن کی جانب سے بیسٹ ایوارڈ بھی دیا گیا آخر میں شرکاء کی تواضع چائے بسکٹ سے کی گئی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) آس فائونڈیشن کے چیف ایگزیکٹیو سید مجاہد شیرازی نے کہا کہ معاشرے کے غریب افراد کو خود کفیل کرنے کے لئے آس فائونڈیشن کوشاں ہے تاکہ وہ عزت سے اپنی روزی کما سکیں انہوں نے بتایا کہ آس فائونڈیشن کا قیام 2004ء میں بہاول نگر سے شروع ہوا جسکے بعد اس پروگرام کو بورے والا ، وہاڑی اور اس وقت تلہ گنگ چکوال میں گائوں گائوں جاکر مستحق لوگوں کا انتخاب کیا جا رہا ہے اور فی گھرانہ کو گوٹ فارمنگ پراجیکٹ میں تین حاملہ بکریاں ، پولٹری فارمنگ میں پانچ مرغیاں اور کچن گارڈیننگ کیلئے بیج ، کھاد اور رہنمائی کے لئے افرادی قوت کی خدمات دی جارہی ہیں ، وہ گزشتہ روز ٹی ایم اے ہال میں اظہر فائونڈیشن ، آس فائونڈیشن کے زیر انتظام سیمینارسے خطاب کررہے تھے اس موقع پر ڈاکٹر فرید بیگ لاہور نے کہا کہ ترقی کا راز محنت میں ہے اور محنت میں عظمت ہے اگرچہ ہم عوام کو اس طرح کی سہولیات نہیں دے سکے جسکی ضرورت تھی لیکن ہمارے ارادے اور عزم پختہ ہیں ہم نے چھوٹے منصوبوں سے ابتداء کی ہے جسکے نتائج حوصلہ افزاء برآمد ہوئے ہیں اس دفعہ شجرکاری مہم میں دس ہزار پودے لگائے جائیں گے ۔ چیئرمین کرنل (ر) وحید احمد شیرازی تلہ گنگ برانچ منیجر محمد سعید شیرازی ، اپریشن منیجر آفتاب احمد ، یعقوب طاہر اظہار اور دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں اپنے پائوں پر کھڑا ہونے کیلئے خود وسائل پیدا کرنے ہوں گے تو پھر دنیا کی کوئی طاقت آپ کو اس کام سے نہیں روک سکتی انہوں نے کہا ترقی کے راستوں میں تعلیم حائل نہیں ہوتی انسان کے اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں سے آگے بڑھا جاسکتا ہے کئی ایسی مثالیں موجود ہیں کہ ان پڑھ اور انگوٹھا چھاپ لوگوں نے اپنی ذہانت اور قیمتی وقت کو استعمال میں لاکر اپنا نام پیدا کیا اور کامیاب رہے انہوں نے کہا کسی بھی کام کے لئے ٹائم اور ارادہ بہت اہمیت رکھتا ہے سیمینار کے بعد تحصیل تلہ گنگ کے 10خاندانوں کو فی گھرانہ تین تین حاملہ بکریاں دی گئیں ۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض رضوان نے سرانجام دیئے اس سیمینار میں فنانس منیجر ضیاء محمد ، اپریشن منیجر محمد اعظم ، سوشل ویلفیئر آفیسر محمد سلیم اختر ، ڈاکٹر ارشد ہاشمی اور معززین شہر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) تلہ گنگ بنگلہ نور شاہ اور تحصیل کچہری میں قتل ہونے والے میاں بیوی کے ملزمان تاحال روپوش ہیں سید لطف علی شاہ جن کو ملزمان نے گھر کے اندر داخل ہوکر قتل کردیا اس وقوعہ کا مرکزی ملزم عرفان سلیم جسکو پولیس اشتہاری قرار دے چکی ہے تاحال گرفتار نہیں ہوا مقتول کے بھائی سید انتصار عباس کے مطابق پولیس نے مرکزی ملزم کے بھائی کے ساتھ مک مکائو کرکے اسے بے گناہ قرار دے چکی ہے جبکہ مرکزی ملزم تاحال مفرور ہے جسکی گرفتاری کیلئے پولیس کوئی دلچسپی نہیں لے رہی جس سے قانون اور انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوئے ۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، آئی جی پنجاب اور ڈی پی او چکوال سے مطالبہ کیا ہے کہ قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو جلد گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے۔